Sunan An Nasai 199

پاکی کا بیان

199Sunan An Nasai

اگر کسی کو احتلام تو ہو لیکن (جسم یا کپڑے پر) تری نہ دیکھے؟

أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلَاءِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ سُعَادٍ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ.

ابوایوب ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: پانی پانی سے ہے ١ ؎ یعنی خواب میں منی خارج ہونے پر ہی غسل واجب ہوتا ہے۔

It was narrated from Abu Ayyub that the Prophet ﷺ said: “Water is for water.” (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 199
Notes · وضاحت
١ ؎: پہلے پانی سے مراد ماء مطہر ہے اور دوسرے پانی سے مراد منی ہے، یہ حدیث عرفاً حصر کا فائدہ دے رہی ہے یعنی مجرد دخول سے جب تک کہ انزال نہ ہو غسل واجب نہیں ہوتا، لیکن یہ حدیث ابی بن کعب کے قول كان الماء من الماء في أوّل الإسلام ثم ترک بعده وأمر بالغسل إذا مس الختان بالختان سے منسوخ ہے، یا یہ حکم جماع سے متعلق نہیں صرف احتلام سے متعلق ہے جیسا کہ مؤلف نے ترجمہ الباب میں اس کی جانب اشارہ کیا ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الطھارة ١١٠ (٦٠٧)، (تحفة الأشراف: ٣٤٦٩)، مسند احمد ٥/ ٤١٦، ٤٢١، سنن الدارمی/الطہارة ٧٤ (٧٨٥) (صحیح )