Sunan An Nasai 1923

جنائز کے متعلق احادیث

1923Sunan An Nasai

مشرکین کے جنازہ کے واسطے کھڑے رہنا

أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، قال: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ هِشَامٍ. ح وأَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ، قال: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، قال: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مِقْسَمٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قال: مَرَّتْ بِنَا جَنَازَةٌ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقُمْنَا مَعَهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّمَا هِيَ جَنَازَةُ يَهُودِيَّةٍ، فَقَالَ: إِنَّ لِلْمَوْتِ فَزَعًا، فَإِذَا رَأَيْتُمُ الْجَنَازَةَ فَقُومُوا، اللَّفْظُ لِخَالِدٍ.

جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ ایک جنازہ ہمارے پاس سے گزرا تو رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوگئے، اور آپ کے ساتھ ہم بھی کھڑے ہوگئے، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ جنازہ (ایک) یہودی عورت کا ہے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: موت ایک قسم کی ہیبت ہے، تو جب تم جنازہ دیکھو تو کھڑے ہو جاؤ، یہ الفاظ خالد کے ہیں۔

It was narrated that Jabir bin Abdullah said: "A funeral passed by us and the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) stood up and we stood with him. I said: O Messenger of Allah, it is a Jewish funeral. He said: Death is something terrifying, so if you see a funeral, stand up," This is the wording of Khalid.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1922
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الجنائز ٤٩ (١٣١١)، صحیح مسلم/الجنائز ٢٤ (٩٦٠)، سنن ابی داود/الجنائز ٤٧ (٣١٧٤)، (تحفة الأشراف: ٢٣٨٦)، مسند احمد ٣/٣١٩، ٣٣٤، ٣٥٤ (صحیح )