Sunan An Nasai 1802

رات دن کے نوافل کے متعلق احادیث

1802Sunan An Nasai

نماز فرض کے علاوہ رات دن میں بارہ رکعات پڑھنے کے اجر سے متعلق احادیث

أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا أَبُو الْأَسْوَدِ، قَالَ: حَدَّثَنِي بَكْرُ بْنُ مُضَرَ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ، عَنْ عَنْبَسَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اثْنَتَا عَشْرَةَ رَكْعَةً مَنْ صَلَّاهُنَّ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ، أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الظُّهْرِ وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الظُّهْرِ وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْعَصْرِ وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ صَلَاةِ الصُّبْحِ.

ام المؤمنین ام حبیبہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بارہ رکعتیں ہیں، جو انہیں پڑھے گا، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا: چار رکعتیں ظہر سے پہلے، دو رکعتیں ظہر کے بعد، دو رکعتیں عصر سے پہلے، دو رکعتیں مغرب کے بعد، اور دو رکعتیں نماز فجر سے پہلے ١ ؎۔

It was narrated from Umm Habibah that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Twelve rakahs, whoever prays them Allah will build for him a house in Paradise: four rakahs before Zuhr and two rakahs after Zuhr, two rakahs before Asr, two rakahs after Maghrib and two rakahs before Subh prayer."

ضعيف الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1801
Notes · وضاحت
١ ؎: اس روایت میں (اور اس کے بعد دونوں روایتوں میں جو دراصل ایک ہی روایت ہے) عشاء کے بعد دو رکعت کے بجائے عصر سے پہلے دو رکعت کا ذکر ہے، جو سنداً ضعیف ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/المسافرین ١٥ (٧٢٨) مختصراً، سنن ابی داود/الصلاة ٢٩٠ (١٢٥٠) مختصراً، (تحفة الأشراف: ١٥٨٦٠)، مسند احمد ٦/٣٢٧، ٤٢٦، سنن الدارمی/الصلاة ١٤٤ (١٤٧٨) (ضعیف الإسناد) (ابو اسحاق کے مدلس اور مختلط ہونے کی وجہ سے یہ روایت ضعیف ہے )