Sunan An Nasai 151

پاکی کا بیان

151Sunan An Nasai

بہترین طریقہ سے وضو کر کے دو رکعات ادا کرنے والے کا اجر؟

أَخْبَرَنَا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَسْرُوقِيُّ، قال: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، قال: حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، قال: حَدَّثَنَارَبِيعَةُ بْنُ يَزِيدَ الدِّمَشْقِيُّ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ، وَأَبِي عُثْمَانَ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ، قال: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ يُقْبِلُ عَلَيْهِمَا بِقَلْبِهِ وَوَجْهِهِ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ.

عقبہ بن عامر جہنی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو اچھی طرح وضو کرے، پھر دل اور چہرہ سے متوجہ ہو کر دو رکعت نماز ادا کرے، اس کے لیے جنت واجب ہوجائے گی ١ ؎۔

It was narrated that ‘Uqbah bin ‘Amir Al-Juhani said: “The Messenger of Allah ﷺ said: ‘Whoever performs Wudu and does it well, then prays two Rak’ahs in which his heart and face are focused, Paradise will be his.” (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 151
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی حالت نماز میں ادھر ادھر نہ دیکھے، پورے خشوع و خضوع کے ساتھ نماز ادا کرے، اور نہ ہی دل میں کوئی دوسرا خیال لائے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الطہارة ٦ (٢٣٤) مطولاً، سنن ابی داود/فیہ ٦٥ (١٦٩) مطولاً، ١٦٢ (٩٠٦)، (تحفة الأشراف: ٩٩١٤)، مسند احمد ٤/١٤٦، ١٥١، ١٥٣ (صحیح )