Sunan An Nasai 1468گرہن کے متعلق احادیث کی کتاب

1468Sunan An Nasaiضعیف

نماز گرہن کا طریقہ

أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُلَيَّةَ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْطَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى عِنْدَ كُسُوفِ الشَّمْسِ ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ وَأَرْبَعَ سَجَدَاتٍ، وَعَنْ عَطَاءٍ مِثْلُ ذَلِكَ.

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سورج گرہن لگنے پر آٹھ رکوع، اور چار سجدوں کے ساتھ نماز پڑھی اور عطاء نے بھی ابن عباس رضی اللہ عنہم سے اسی کے مثل روایت کی ہے ١ ؎۔

It was narrated from Tawus from Ibn Abbas, that : The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) prayed when the sun was eclipsed, bowing eight times and prostrating four times.

شاذصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 1467
Notes · وضاحت
١ ؎: عطاء کی روایت جس کی طرف امام نسائی نے اشارہ کیا ہے، حقیقت میں وہ ابن عباس رضی اللہ عنہم سے مروی نہیں ہے، بلکہ وہ مرسل ہے، جیسا کہ امام مزی نے اسے مراسیل میں ذکر کیا ہے، ملاحظہ ہو : تحفہ الأشراف : ١٩٠٤٩ ۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الکسوف ٤ (٩٠٨) ، سنن ابی داود/الصلاة ٢٦٢ (١١٨٣) ، سنن الترمذی/الصلاة ٢٧٩ (الجمعة ٤٤) (٥٦٠) ، (تحفة الأشراف : ٥٦٩٧) ، مسند احمد ١/٢٢٥، ٣٤٦، سنن الدارمی/الصلاة ١٨٧ (١٥٦٧) (شاذ) (حبیب بن ابی ثابت مدلس کثیر الارسال ہیں، یہ حدیث انہوں نے ابن عباس سے نہیں سنی ہے، نیز یہ روایت خود ابن عباس سے مروی دیگر روایات کے خلاف ہے، دیکھئے حدیث رقم : ١٤٧٠ )