Sunan An Nasai 14

پاکی کا بیان

14Sunan An Nasai

مذکورہ اشیاء کی مدت سے متعلق

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ هُوَ ابْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: وَقَّتَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَصِّ الشَّارِبِ وَتَقْلِيمِ الْأَظْفَارِ وَحَلْقِ الْعَانَةِ وَنَتْفِ الْإِبْطِ، أَنْ لَا نَتْرُكَ أَكْثَرَ مِنْ أَرْبَعِينَ يَوْمًا. وَقَالَ مَرَّةً أُخْرَى: أَرْبَعِينَ لَيْلَةً.

انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مونچھ کترنے، ناخن تراشنے، زیر ناف کے بال صاف کرنے، اور بغل کے بال اکھیڑنے کی مدت ہمارے لیے مقرر فرما دی ہے کہ ان چیزوں کو چالیس دن سے زیادہ نہ چھوڑے رکھیں ١ ؎، راوی نے دوسری بار أربعين يومًا کے بجائے أربعين ليلة کے الفاظ کی روایت کی ہے۔

It was narrated that Anas bin Malik (RA) said: “A time limit was set for us, by the Messenger of Allah ﷺ , regarding trimming the mustache, clipping the nails and plucking the pubes; we were not to leave that for more than forty days,” on one occasion he said: “Forty nights.” (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 14
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ تحدید اکثر مدت کی ہے مطلب یہ ہے کہ چالیس دن سے انہیں زیادہ نہ چھوڑے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الطہارة ١٦ (٢٥٨)، سنن ابی داود/الترجل ١٦ (٤٢٠٠)، سنن الترمذی/الأدب ١٥ (٢٧٥٨)، سنن ابن ماجہ/الطہارة ٨ (٢٩٥)، (تحفة الأشراف: ١٠٧٠)، مسند احمد ٣/١٢٢، ٢٠٣، ٢٥٦ (صحیح )