Sunan An Nasai 113

پاکی کا بیان

113Sunan An Nasai

دونوں پاؤں کو ہاتھوں سے دھونے سے متعلق

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قال: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قال: أَخْبَرَنِي أَبُو جَعْفَرٍ الْمَدَنِيُّ، قال: سَمِعْتُ ابْنَ عُثْمَانَ بْنِ حُنَيْفٍ يَعْنِي عُمَارَةَ، قال: حَدَّثَنِي الْقَيْسِيُّ، أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍفَأُتِيَ بِمَاءٍ، فَقَالَ: عَلَى يَدَيْهِ مِنَ الْإِنَاءِ فَغَسَلَهُمَا مَرَّةً وَغَسَلَ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ مَرَّةً مَرَّةً وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ بِيَمِينِهِ كِلْتَيْهِمَا.

عمارہ کہتے ہیں: مجھ سے قیسی ؓ نے بیان کیا کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھے، آپ کے پاس پانی لایا گیا تو آپ نے اسے برتن سے اپنے دونوں ہاتھوں پر پانی ڈالا ١ ؎ اور انہیں ایک بار دھویا، پھر اپنے چہرے اور دونوں بازؤوں کو ایک ایک بار دھویا، پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے اپنے دونوں پیروں کو دھویا۔

Al-Qaisi narrated that he was with the Messenger of Allah ﷺ on a journey, and some water was brought to him. He poured some onto his hands from the vessel and washed them once, then he washed his face and each arm once, and he washed his feet with both hands. (Sahih)

ضعيف الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 113
Notes · وضاحت
١ ؎: حدیث میں فقال على يديه وارد ہے عرب قول کو مختلف افعال و اعمال کے لیے استعمال کرتے ہیں مثلاً قال بيده سے لیا قال برجله سے چلا اور قالت له العينان سے اشارہ کیا مراد لیتے ہیں، اسی طرح قال على يديه من الإنائ سے برتن سے پانی دونوں ہاتھوں پر انڈیلا مراد ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: ١٥٦٤٨) (ضعیف الإسناد) (اس کے راوی ‘’ عمارہ بن عثمان بن حنیف “ لین الحدیث ہیں )