Sunan An Nasai 112

پاکی کا بیان

112Sunan An Nasai

وضو میں کون سے پاؤں کو پہلے دھونا چاہئے؟

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قال: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قال: أَخْبَرَنِي الأَشْعَثُ، قال: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، وَذَكَرَتْ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَكَانَ يُحِبُّ التَّيَامُنَ مَا اسْتَطَاعَ فِي طُهُورِهِ وَنَعْلِهِ وَتَرَجُّلِهِ. قَالَ شُعْبَةُ: ثُمَّ سَمِعْتُ الْأَشْعَثَ بِوَاسِطٍ، يَقُولُ: يَحِبُّ التَّيَامُنَ، فَذَكَرَ شَأْنَهُ كُلَّهُ. ثُمَّ سَمِعْتُهُ بِالْكُوفَةِ، يَقُولُ: يُحِبُّ التَّيَامُنَ مَا اسْتَطَاعَ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ ذکر کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اپنے وضو کرنے میں، جوتا پہننے میں، اور کنگھی کرنے میں طاقت بھر داہنی جانب کو پسند کرتے تھے۔ شعبہ کہتے ہیں: پھر میں نے اشعث سے مقام واسط میں سنا وہ کہہ رہے تھے کہ آپ ﷺ اپنے تمام امور کو داہنے سے شروع کرنے کو پسند فرماتے تھے، پھر میں نے کوفہ میں انہیں کہتے ہوئے سنا کہ آپ حتیٰ المقدور داہنے سے شروع کرنے کو پسند کرتے تھے ١ ؎۔

It was narrated that Aishah (RA) mentioned: “The Messenger of Allah ﷺ used to like to start with the right whenever he could, when purifying himself and when putting on shoes or combing his hair.” (One of the narrators) Shu’bah said: “Then I heard Al-Ash’ath in Wasit, saying that he liked to start with the right, and he preferred that in all his affairs. Then I heard him in Al-Kufah saying that he liked to start with the right whenever he could.” (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 112
Notes · وضاحت
١ ؎: شعبہ کے اس قول کا ماحصل یہ ہے کہ میں نے اس روایت کو اشعث سے درج ذیل تینوں طرح سے سنا ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الوضوء ٣١ (١٦٨)، الصلاة ٤٧ (٤٢٦)، الأطعمة ٥ (٥٣٨٠)، اللباس ٣٨ (٥٨٥٤)، و ٧٧ (٥٩٢٦)، صحیح مسلم/الطہارة ١٩ (٢٦٨)، سنن ابی داود/اللباس ٤٤ (٤١٤٠)، سنن الترمذی/الصلاة ٣١٦ (٦٠٨)، ١٠ (٨٠)، سنن ابن ماجہ/الطہارة ٤٢ (٤٠١)، (تحفة الأشراف: ١٧٦٥٧)، مسند احمد ٦/٩٤، ١٣٠، ١٤٧، ١٨٧، ١٨٨، ٢٠٢، ٢١٠، ویأتي عند المؤلف بأرقام: ٤٢١، ٥٠٦٢، ٥٢٤٢ (صحیح )