Sunan An Nasai 1072

نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث

1072Sunan An Nasai

نماز فجر میں دعائے قنوت پڑھنا

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ سُئِلَهَلْ قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ قَالَ: نَعَمْ فَقِيلَ لَهُ قَبْلَ الرُّكُوعِ أَوْ بَعْدَهُ قَالَ: بَعْدَ الرُّكُوعِ.

ابن سیرین سے روایت ہے کہ انس بن مالک ؓ سے پوچھا گیا، کیا رسول اللہ ﷺ نے نماز فجر میں قنوت پڑھی ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں! (پڑھی ہے) پھر ان سے پوچھا گیا، رکوع سے پہلے یا رکوع کے بعد؟ رکوع کے بعد ١ ؎۔

It was narrated that Anas bin Malik (RA) was asked: "Did the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) say the Qunut in Subh prayer"? He said: "Yes". He was asked: "Was that before bowing or after"? He said: "After bowing".

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1071
Notes · وضاحت
١ ؎: اور رکوع سے پہلے کی بھی روایت موجود ہے جیسا کہ ابن ماجہ (حدیث رقم: ١١٨٣ ) میں نقنت قبل الرکوع وبعدہ کے الفاظ آئے ہیں اور اس کی سند قوی ہے۔ گویا دونوں طرح جائز ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الوتر ٧ (١٠٠١)، صحیح مسلم/المساجد ٥٤ (٦٧٧) مختصراً، سنن ابی داود/الصلاة ٣٤٥ (١٤٤٤)، سنن ابن ماجہ/الإقامة ١٢٠ (١١٨٤)، مسند احمد ٣/١١٣، سنن الدارمی/الصلاة ٢١٦ (١٦٤٠)، (تحفة الأشراف: ١٤٥٣) (صحیح )