Sunan An Nasai 1041

نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث

1041Sunan An Nasai

بحالت رکوع تلاوت قرآن کا ممنوع ہونا

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبِيدَةَ، عَنْ عَلِيٍّ، قال: نَهَانِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْقَسِّيِّ وَالْحَرِيرِ وَخَاتَمِ الذَّهَبِ وَأَنْ أَقْرَأَ وَأَنَا رَاكِعٌ وَقَالَ مَرَّةً أُخْرَى: وَأَنْ أَقْرَأَ رَاكِعًا.

علی ؓ کہتے ہیں کہ مجھے نبی اکرم ﷺ نے قسی ١ ؎ اور حریر ٢ ؎ اور سونے کی انگوٹھی پہننے سے روکا ہے، اور اس بات سے بھی کہ میں رکوع کی حالت میں قرآن پڑھوں۔ دوسری بار راوی نے أن أقرأ وأنا راکع کے بجائے أن أقرأ راکعا کہا۔

It was narrated that Ali (RA) said: "The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me from wearing A-Qassi and silk, and gold rings, and from reciting Quran when bowing".

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1040
Notes · وضاحت
١ ؎: ایک ریشمی کپڑا ہے قس کی طرف منسوب ہے جو ایک جگہ کا نام ہے۔ ٢ ؎: خالص ریشمی کپڑا۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: ١٠٢٣٨، ١٩٠٠١)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: ٥١٨٦، ٥١٨٧، ٥١٨٨ (صحیح )