Sunan An Nasai 1033

نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث

1033Sunan An Nasai

اس حکم کا منسوخ ہونا

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، قال: صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ أَبِي وَجَعَلْتُ يَدَيَّ بَيْنَ رُكْبَتَيَّ فَقَالَ: اضْرِبْ بِكَفَّيْكَ عَلَى رُكْبَتَيْكَ، قَالَ: ثُمَّ فَعَلْتُ ذَلِكَ مَرَّةً أُخْرَى فَضَرَبَ يَدِي وَقَالَ: إِنَّا قَدْ نُهِينَا عَنْ هَذَا وَأُمِرْنَا أَنْ نَضْرِبَ بِالْأَكُفِّ عَلَى الرُّكَبِ.

مصعب بن سعد کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد (سعد بن ابی وقاص ؓ) کے پہلو میں نماز پڑھی، میں نے رکوع میں اپنے دونوں ہاتھوں کو دونوں گھٹنوں کے درمیان کرلیا، تو انہوں نے مجھ سے کہا: اپنی ہتھیلیاں اپنے دونوں گھٹنوں پہ رکھو، پھر میں نے دوسری بار بھی ایسا ہی کیا، تو انہوں نے میرے ہاتھ پر مارا اور کہا: ہمیں اس سے روک دیا گیا ہے، اور ہاتھوں کو گھٹنوں پہ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

It was narrated that Musab bin Sad (RA) said: "I prayed beside my father and I put my hands between my knees, and he told me: Put your hands on your knees. Then I did that again and he struck my hands and said: We were forbidden to do that, and we were commanded to put our hands on our knees".

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1032
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الأذان ١١٨ (٧٩٠)، صحیح مسلم/المساجد ٥ (٥٣٥)، سنن ابی داود/الصلاة ١٥٠ (٨٦٧)، سنن الترمذی/فیہ ٧٧ (٢٥٩) مختصراً، سنن ابن ماجہ/الإقامة ١٧ (٨٧٣) مختصراً، (تحفة الأشراف: ٣٩٢٩)، مسند احمد ١/١٨١، ١٨٢، سنن الدارمی/الصلاة ٦٨ (١٣٤١، ١٣٤٢) (صحیح )