حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ سَرِيَّةً قِبَلَ نَجْدٍ فَغَنِمُوا إِبِلًا كَثِيرَةً فَبَلَغَتْ سِهَامُهُمْ أَحَدَ عَشَرَ بَعِيرًا أَوْ اثْنَيْ عَشَرَ بَعِيرًا وَنُفِّلُوا بَعِيرًا بَعِيرًا
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے نجد کی طرف ایک سریہ روانہ فرمایا انہیں مال غنیمت سے اونٹ ملے ان کا حصہ بارہ بارہ اونٹ بنے اور نبی کریم ﷺ نے انہیں ایک ایک اونٹ بطور انعام کے بھی عطاء فرمایا۔