عبداللہ بن عباس کی مرویات
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ بَابٍ عَنِ الْحَجَّاجِ عَنِ الْحَكَمِ عَنْ مِقْسَمٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ صَائِمًا مُحْرِمًا فَغُشِيَ عَلَيْهِ قَالَ فَلِذَلِكَ كَرِهَ الْحِجَامَةَ لِلصَّائِمِ
حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے روزہ دار ہونے کی حالت میں محرم ہو کر سینگی لگوائی، نبی ﷺ پر اس کی وجہ سے غشی طاری ہوگئی، اسی بناء پر نبی ﷺ روزہ دار کے لئے سینگی لگوانے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔