Sahih Muslim 7114

منافقین کی صفات اور ان کے احکام کا بیان

7114Sahih Muslim

کوئی بھی اپنے اعمال سے جنت میں داخل نہ ہوگا بلکہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے جنت میں داخل ہونے کے بیان میں

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ أَحَدٌ مِنْکُمْ يُنْجِيهِ عَمَلُهُ قَالُوا وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ وَلَا أَنَا إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِيَ اللَّهُ مِنْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَرَحْمَةٍ وَقَالَ ابْنُ عَوْنٍ بِيَدِهِ هَکَذَا وَأَشَارَ عَلَی رَأْسِهِ وَلَا أَنَا إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِيَ اللَّهُ مِنْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَرَحْمَةٍ

محمد بن مثنی، ابن ابی عدی، ابن عون محمد حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جسے اس کا عمل نجات دلوا دے صحابہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول آپ کو بھی نہیں آپ ﷺ نے فرمایا مجھے بھی نہیں مگر یہ کہ مجھے اللہ مغفرت اور رحمت سے ڈھانپ لے گا ابن عون نے کہا اس طرح اپنے ہاتھ کے ساتھ اپنے سر پر اشارہ کر کے بتایا اور مجھے بھی نہیں سوائے اس کے کہ اللہ مجھے اپنی مغفرت کے ساتھ ڈھانپ لے گا۔

Abu Hurairah (RA) reported Allahs Messenger ﷺ as saying: There is none amongst you whose deeds alone would attain salvation for him. They (the Companions) said: Allahs Messenger, not even you? He (the Holy Prophet) said: Not even I, but that Allah wraps me in Mercy and He grants me pardon. Ibn Aun pointed towards his head with his hand saying: Not even I, but that Allah wraps me in His Forgiveness and Mercy.