Sahih Muslim 4465

حدود کا بیان

4465Sahih Muslim

جانور اور کان اور کنوئیں کی وجہ سے زخمی ہونے کے بیان میں

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ قَالَا أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ح و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ الْعَجْمَائُ جَرْحُهَا جُبَارٌ وَالْبِئْرُ جُبَارٌ وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ وَفِي الرِّکَازِ الْخُمْسُ

یحییٰ بن یحیی، محمد بن رمح، لیث، قتیبہ بن سعید، لیث، ابن شہاب، سعید بن مسیب، ابی سلمہ، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جانور کے زخمی کرنے کا معاوضہ نہیں اور کنوئیں میں گرنے کا معاوضہ نہیں اور نہ ہی کان میں گر کر زخمی ہونے کا معاوضہ ہے اور کان اور خزینہ میں خمس (بیت المال کا) ہوگا۔

Abu Hurairah (RA) reported Allahs Messenger ﷺ as saying: No requital is payable for a wound caused by an animal, for (falling into) a well and a mine, and one-fifth (is the share of the government) in the buried treasure (treasure-trove).