Sahih Muslim 4032

کھیتی باڑی کا بیان

4032Sahih Muslim

کتوں کے مار ڈالنے کے حکم اور اس کے منسوخ ہونے کے بیان میں شکار کھیتی یا جانوروں کی حفاظت وغیرہ کے علاوہ کتے پالنے کی حرمت کے بیان میں

حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتَوَائِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَمْسَکَ کَلْبًا فَإِنَّهُ يَنْقُصُ مِنْ عَمَلِهِ کُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ إِلَّا کَلْبَ حَرْثٍ أَوْ مَاشِيَةٍ

زہیر بن حرب، اسماعیل بن ابراہیم، ہشام دستوائی، یحییٰ بن ابی کثیر، ابی سلمہ، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے کوئی کتا رکھا تو اس کے عمل سے ہر روز ایک قیراط کم ہوتا رہے گا۔ سوائے کھیتی یا مویشی کے کتے کے۔

Abu Hurairah (RA) reported Allahs Messenger ﷺ as saying: He who kept a dog would lose out of his deeds equal to one qirat every day. except (one kept) for watching the field or herd.