Sahih Muslim 2022

جمعہ کا بیان

2022Sahih Muslim

خطبہ کے دوران دو رکعت تحیة المسجد پڑھنے کے بیان میں

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ وَهُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرٍو قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ فَقَالَ إِذَا جَائَ أَحَدُکُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَقَدْ خَرَجَ الْإِمَامُ فَلْيُصَلِّ رَکْعَتَيْنِ

محمد بن بشار، ابن جعفر، شعبہ، عمرو بن دینار، حضرت جابر ؓ بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے خطبہ دیا اور فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی جمعہ کے دن آئے اور امام بھی (منبر کی طرف) نکل گیا ہے تو اسے چاہئے کہ دو رکعتیں پڑھ لے۔

Jabir bin Abdullah said that the Apostle of Allah ﷺ delivered the sermon and said: When any one of you comes for the Friday (prayer) and the Imam comes out (from his apartment), (even then) should one observe two rakahs (of prayer).