کتاب القبلہ

Mauwatta Imam Malik · Chapter 15 · 14 hadiths

405Mauwatta Imam Malik

قبلہ کی طرف منہ نہ کرنا پاخانہ یا پیشاب کے وقت

عَنْ أَبَي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِمِصْرَ يَقُولُ وَاللَّهِ مَا أَدْرِي کَيْفَ أَصْنَعُ بِهَذِهِ الْکَرَابِيسِ وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ذَهَبَ أَحَدُکُمْ الْغَائِطَ أَوْ الْبَوْلَ فَلَا يَسْتَقْبِلِ الْقِبْلَةَ وَلَا يَسْتَدْبِرْهَا بِفَرْجِهِ

ابو ایوب انصاری سے روایت ہے جو صحابی ہیں رسول اللہ ﷺ کے کہ وہ مصر میں کہتے تھے قسم اللہ کی میں کیا کروں ان پائخانوں کا حالانکہ فرمایا رسول اللہ ﷺ نے جب جائے کوئی تم میں سے پائخانہ یا پیشاب کو تو نہ منہ کرے قبلہ کی طرف اور نہ پیٹھ کرے۔

Yahya related to me from Malik from Ishaq ibn Abdullah ibn Abi Talha that Rafiibn Ishaq, a mawla of the family of ash-Shifa who was known as the mawla of Abu Talha, heard Abu Ayyub al-Ansari, one of the companions of the Messenger of Allah, may Allah bless him and grant him peace, say, while he was in Egypt, "By Allah! I dont know how to deal with these lavatories." The Messenger of Allah, may Allah bless him and grant him peace, said, "When you go to defecate or urinate, do not expose your genitals towards the qibla, and do not put your back to it."

406Mauwatta Imam Malik

قبلہ کی طرف منہ نہ کرنا پاخانہ یا پیشاب کے وقت

عَنْ رَجُلٍ مِنْ الْأَنْصَارِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی أَنْ تُسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةُ لِغَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ

ایک مرد انصاری سے روایت ہے کہ اس نے سنا رسول اللہ ﷺ سے منع کرتے تھے آپ ﷺ قبلہ کی طرف منہ کرنے سے پیشاب یا پائخانہ میں۔

Yahya related to me from Malik from one of the Ansar that the Messenger of Allah, may Allah bless him and grant him peace, forbade defecating or urinating while facing the qibla. 14.2 Permission to Face the Qibla when Urinating or Defecating

407Mauwatta Imam Malik

پائخانہ یا پیشاب قبلہ کی طرف منہ کرنے کی اجازت

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ کَانَ يَقُولُ إِنَّ أُنَاسًا يَقُولُونَ إِذَا قَعَدْتَ عَلَی حَاجَتِکَ فَلَا تَسْتَقْبِلْ الْقِبْلَةَ وَلَا بَيْتَ الْمَقْدِسِ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ لَقَدْ ارْتَقَيْتُ عَلَی ظَهْرِ بَيْتٍ لَنَا فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی لَبِنَتَيْنِ مُسْتَقْبِلَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ لِحَاجَتِهِ ثُمَّ قَالَ لَعَلَّکَ مِنْ الَّذِينَ يُصَلُّونَ عَلَی أَوْرَاکِهِمْ قَالَ قُلْتُ لَا أَدْرِي وَاللَّهِ قَالَ مَالِک يَعْنِي الَّذِي يَسْجُدُ وَلَا يَرْتَفِعُ عَلَی الْأَرْضِ يَسْجُدُ وَهُوَ لَاصِقٌ بِالْأَرْضِ

عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ وہ کہتے تھے بعض لوگ سمجھتے ہیں جب تو اپنی حاجت کو جائے تو منہ نہ کر قبلہ اور بیت المقدس کی طرف عبداللہ بن عمر نے کہا میں اپنے گھر کی چھت پر چڑھا تو میں نے دیکھا رسول اللہ ﷺ کو دو اینٹوں پر حاجت ادا کر رہے ہیں منہ ان کا بیت المقدس کی طرف ہے پھر کہا عبداللہ بن عمر نے واسع بن حبان سے شاید تو ان لوگوں میں سے ہے جو اپنی سرینوں پر نماز پڑھتے ہیں واسع نے کہا میں نہیں سمجھا کہا مالک نے اس قول کی تفسیر میں وہ لوگ ہیں جو سجدہ میں زمین سے لگ جاتے ہیں اور اپنی پیٹھ کو سرین سے جدا نہیں رکھتے۔

Yahya related to me from Malik from Yahya ibn Said from Muhammad ibn Yahya ibn Habban from his paternal uncle, Wasi ibn Habban, that Abdullah ibn Umar said, "People say, When you sit to relieve yourself, do not face the qibla or the Bayt al-Maqdis. " Abdullah continued, "I went upon top of a house of ours and saw the Messenger of Allah, may Allah bless him and grant him peace, (squatting) on two unfired bricks facing the Bayt al-Maqdis, relieving himself." Ibn Umar (RA) added, "Perhaps you are one of those who pray folded on their haunches." Wasi replied, "I dont know, by Allah!" Malik said that he meant som one who, when he prostrated, kept his body close to the ground.

408Mauwatta Imam Malik

قبلہ کی طرف تھوکنے کی ممانعت

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی بُصَاقًا فِي جِدَارِ الْقِبْلَةِ فَحَکَّهُ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَی النَّاسِ فَقَالَ إِذَا کَانَ أَحَدُکُمْ يُصَلِّي فَلَا يَبْصُقْ قِبَلَ وَجْهِهِ فَإِنَّ اللَّهَ تَبَارَکَ وَتَعَالَی قِبَلَ وَجْهِهِ إِذَا صَلَّی

عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دیکھا تھوک پڑا ہے قبلہ کی دیوار پر سو چھڑایا اس کو پھر متوجہ ہوئے لوگوں پر اور فرمایا جب کوئی تم میں سے نماز پڑھے تو اپنے سامنے نہ تھوکے اس لئے کہ اللہ اس کے سامنے ہے جب وہ نماز پڑھ رہا ہے۔

Yahya related to me from Malik from Nafi from Abdullah ibn Umar that the Messenger of Allah, may Allah bless him and grant him peace, saw spittle on the wall of the qibla and scraped it off. Then he went up to the people and said, "Do not spit in front of you when you are praying, because Allah, the Blessed and Exalted, is in front of you when you pray."

409Mauwatta Imam Malik

قبلہ کی طرف تھوکنے کی ممانعت

عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی فِي جِدَارِ الْقِبْلَةِ بُصَاقًا أَوْ مُخَاطًا أَوْ نُخَامَةً فَحَکَّهُ

حضرت ام المومنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دیکھا دیوار میں قبلہ کے تھوک یا رینٹ یا بلغم تو چھڑا دیا اس کو۔

Yahya related to me from Malik from Hisham ibn Urwa from his father from Aisha, the wife of the Prophet, mayAllah bless him and grant him peace, that the Prophet, may Allah bless him and grant him peace, saw spittle, or mucus or phlegm, on the wall of the qibla and scraped it off.

410Mauwatta Imam Malik

قبلہ کا بیان

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ قَالَ بَيْنَمَا النَّاسُ بِقُبَائٍ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ إِذْ جَائَهُمْ آتٍ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أُنْزِلَ عَلَيْهِ اللَّيْلَةَ قُرْآنٌ وَقَدْ أُمِرَ أَنْ يَسْتَقْبِلَ الْکَعْبَةَ فَاسْتَقْبَلُوهَا وَکَانَتْ وُجُوهُهُمْ إِلَی الشَّامِ فَاسْتَدَارُوا إِلَی الْکَعْبَةِ

عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ لوگ نماز پڑھ رہے تھے مسجد قبا میں صبح کی اتنے میں ایک شخص آکر بولا کہ رسول اللہ ﷺ پر رات کو قرآن اترا اور حکم ہوا کعبہ کی طرف منہ کرنے کا پھرگئے وہ لوگ نماز میں کعبہ کی طرف اور پہلے منہ ان کے شام کی طرف تھے۔

Yahya related to me from Malik from Abdullah ibn Dinar that Abdullah ibn Umar said, "On one occasion when the people were praying subhat Quba a man came to them and said, A piece of Quran was sent down to the Messenger of Allah, may Allah bless him and grant him peace, last night, and he was ordered to face the Kaba, so face it. They had been facing ash-Sham, so they turned round and faced the Kaba.

411Mauwatta Imam Malik

قبلہ کا بیان

عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّهُ قَالَ صَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ أَنْ قَدِمَ الْمَدِينَةَ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ ثُمَّ حُوِّلَتْ الْقِبْلَةُ قَبْلَ بَدْرٍ بِشَهْرَيْنِ

سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ نماز پڑھی رسول اللہ ﷺ نے بعد مدینہ میں آنے کے سولہ مہینے تک بیت المقدس کی طرف پھر قبلہ بدل گیا دو مہینے پہلے جنگ بدر سے

Yahya related to me from Malik from Yahya ibn Said that Said ibn al-Musayyab said, "The Messenger of Allah, may Allah bless him and grant him peace, prayed towards the Baytal-Maqdis for sixteen months after arriving in Madina. Then the qibla was moved, two months before the battle of Badr. "

412Mauwatta Imam Malik

قبلہ کا بیان

عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ مَا بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ قِبْلَةٌ إِذَا تُوُجِّهَ قِبَلَ الْبَيْتِ

حضرت عمر بن خطاب نے فرمایا درمیان پورب اور پچھم کے قبلہ ہے جب منہ کرے خانہ کعبہ کی طرف۔

Yahya related to me from Malik from Nafi that Umar ibn al-Khattab said, "Any direction that is between east and west can be taken as a qibla if the person praying is face-on to the House."

413Mauwatta Imam Malik

مسجد نبوی کی فضلیت کا بیان

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ

ابوہریرہ ؓ روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ایک نماز پڑھنا میری مسجد میں بہتر ہے ہزار نمازوں سے دوسری مسجد میں سوائے مسجد حرام کے۔

Yahya related to me from Malik from Zayd ibn Rabah and Ubaydullah ibn Abi Abdullah Salman al-Agharr from Abu Hurayra that the Messenger of Allah, may Allah bless him and grant him peace, said, "A prayer in this mosque of mine is better than a thousand prayers in any other mosque, except the Masjid al-Haram (in Makka)."

414Mauwatta Imam Malik

مسجد نبوی کی فضلیت کا بیان

عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا بَيْنَ بَيْتِي وَمِنْبَرِي رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ وَمِنْبَرِي عَلَی حَوْضِي

ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ ﷺ نے میرے گھر اور منبر کے بیچ میں ایک باغیچہ ہے جنت کے باغیچوں میں سے اور منبر میرا حوض پر ہے۔

Yahya related to me from Malik from Khubayb ibn Abd ar-Rahman from Hafs ibn Asim from Abu Hurayra or from Abu Said al-Khudri that the Messenger of Allah, may Allah bless him and grant him peace, said, "What is between my house and my mimbar is one of the meadows of the Garden, and my mimbar is on my watering-place (al-Hawd)."

415Mauwatta Imam Malik

مسجد نبوی کی فضلیت کا بیان

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَکْرٍ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ الْمَازِنِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا بَيْنَ بَيْتِي وَمِنْبَرِي رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ

عبداللہ بن زید ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میرے گھر اور منبر کے بیچ میں ایک باغیچہ ہے جنت کے باغوں میں سے۔

Yahya related to me from Malik from Abdullah ibn Abi Bakr from Abbad ibn Tamim from Abdullah ibn Zayd al-Mazini that the Messenger of Allah, may Allah bless him and grant him peace, said, "What is between my house and my mimbar is one of the meadows of the Garden."

416Mauwatta Imam Malik

عورتوں کا مسجد میں جانے کا بیان

بَاب مَا جَاءَ فِي خُرُوجِ النِّسَاءِ إِلَى الْمَسَاجِدِ حَدَّثَنِي يَحْيَى عَنْ مَالِك أَنَّهُ بَلَغَهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَمْنَعُوا إِمَاءَ اللَّهِ مَسَاجِدَ اللَّهِ و حَدَّثَنِي عَنْ مَالِك أَنَّهُ بَلَغَهُ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا شَهِدَتْ إِحْدَاكُنَّ صَلَاةَ الْعِشَاءِ فَلَا تَمَسَّنَّ طِيبًا

عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ ﷺ نے مت منع کرو اللہ جل جلالہ کی لونڈیوں کو مسجد میں آنے سے۔ بسر بن سعید سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ ﷺ نے جب تم میں سے کوئی عورت عشاء کی جماعت میں آئے تو خوشبو لگا کر نہ آئے۔

Yahya related to me from Malik that he had heard that Abdullah ibn Umar said, "The Messenger of Allah, may Allah bless him and grant him peace, said, Do not forbid the female slaves of Allah from (going into) the mosques of Allah. "

417Mauwatta Imam Malik

عورتوں کا مسجد میں جانے کا بیان

عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّهَا کَانَتْ تَسْتَأْذِنُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ إِلَی الْمَسْجِدِ فَيَسْکُتُ فَتَقُولُ وَاللَّهِ لَأَخْرُجَنَّ إِلَّا أَنْ تَمْنَعَنِي فَلَا يَمْنَعُهَا

حضرت عمر بن خطاب کی بی بی عاتکہ اجازت مانگتی تھیں حضرت عمر سے مسجد جانے کی تو چپ ہوجاتے حضرت عمر پس کہتیں عاتکہ میں تو قسم اللہ کی جاؤں گی جب تک تم منع نہ کروں گے تو نہیں منع کرتے تھے حضرت عمر ان کو۔

Yahya related to me from Malik from Yahya ibn Said that Atika bint Zayd ibn Amr ibn Nufayl, the wife of Umar ibn al-Khattab, used to ask Umar ibn al-Khattab for permission to go to the mosque. He would keep silent, so she would say, "By Allah, I will go out, unless you forbid me," and he would not forbid her.

418Mauwatta Imam Malik

عورتوں کا مسجد میں جانے کا بیان

عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا قَالَتْ لَوْ أَدْرَکَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَحْدَثَ النِّسَائُ لَمَنَعَهُنَّ الْمَسَاجِدَ کَمَا مُنِعَهُ نِسَائُ بَنِي إِسْرَائِيلَ قَالَ يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ فَقُلْتُ لِعَمْرَةَ أَوَ مُنِعَ نِسَائُ بَنِي إِسْرَائِيلَ الْمَسَاجِدَ قَالَتْ نَعَمْ

حضرت ام المومنین عائشہ نے کہا اگر رسول اللہ ﷺ دیکھتے جو اس زمانے میں عورتوں نے نکالا ہے البتہ روک دیتے ان کو مسجدوں میں جانے سے جیسے روک دی گئیں عورتیں بنی اسرائیل کی کہا یحییٰ بن سعید نے میں نے پوچھا عمرہ سے کیا بنی اسرائیل کی عورتیں روکی گئیں تھیں مسجدوں سے؟ کہا ہاں۔

Yahya related to me from Malik from Yahya ibn Said from Amra bint Abd ar-Rahman that Aisha, the wife of the Prophet, may Allah bless him and grant him peace, said, "If the Messenger of Allah, may Allah bless him and grant him peace, had seen what women do now, he would have forbidden them to go into the mosques, just as the women of the Bani Israil were forbidden." Yahya ibn Said said that he asked Amra, "Were the women of the Bani Israil forbidden to go into the mosques?" and she said, "Yes."