Sunan Ibne-Majah

All 4,346 hadiths in order · Page 21 of 218

401Sunan Ibne-Majah

وضو میں دائیں کا خیال رکھنا

حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ . ح وحَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، حَدَّثَنَاعُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّنَافِسِيُّ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَيُحِبُّ التَّيَمُّنَ فِي الطُّهُورِ إِذَا تَطَهَّرَ، وَفِي تَرَجُّلِهِ إِذَا تَرَجَّلَ، وَفِي انْتِعَالِهِ إِذَا انْتَعَلَ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب طہارت (وضو و غسل) کرتے اور جب کنگھا کرتے، اور جب جوتے پہنتے تو دائیں طرف سے شروع کرنا پسند فرماتے تھے۔

. It was narrated from Aisha (RA) that the Messenger of Allah ﷺ liked to start on the right when purifying himself, when combing his hair and when putting on his footwear.

Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الوضوء ٣١ (١٦٨)، الصلاة ٤٧ (٤٢٦)، الأطعمة (٥٣٨٠)، صحیح مسلم/الطہارة ١٩ (٢٦٨)، سنن ابی داود/اللباس ٤٤ (٤١٤٠)، سنن الترمذی/الصلاة ٣١١ (٦٠٨)، سنن النسائی/الطہارة ٩٠ (١١٢)، (تحفة الأشراف: ١٧٦٥٧)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/٩٤، ١٣٠، ١٤٧، ١٨٨، ٢٠٢، ٢١٠) (صحیح )
402Sunan Ibne-Majah

وضو میں دائیں کا خیال رکھنا

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْأَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا تَوَضَّأْتُمْ فَابْدَءُوا بِمَيَامِنِكُمْ. قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَة: حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ، حَدَّثَنَا بْنُ صَالِحٍ، وَابْنُ نُفَيْل وَغَيْرُهُمَا، قَالُوا: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جب تم وضو کرو تو داہنے اعضاء سے شروع کرو ١ ؎۔

. It was narrated that Abu Hurairah (RA) said: "The Messenger of Allah ﷺ said: When you perform ablution, start on the right."

Notes · وضاحت
١ ؎: ان حدیثوں سے معلوم ہوا کہ وضو میں پہلے داہنا ہاتھ دھوئے، اور جوتا پہلے داہنے پاؤں میں پہنے، اسی طرح کنگھی پہلے سر کے داہنی طرف کرے پھر بائیں طرف، یہی مسنون ہے، اور نبی اکرم ﷺ کی یہی عادت مبارکہ تھی۔ اس سند سے بھی اسی کی ہم معنی حدیث مروی ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/اللباس ٤٤ (٤١٤١)، (تحفة الأشراف: ١٢٣٨٠)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/٣٥٤) (صحیح )
403Sunan Ibne-Majah

ایک چلو سے کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْجَرَّاحِ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْعَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ مِنْ غُرْفَةٍ وَاحِدَةٍ.

عبداللہ بن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک ہی چلو سے کلی کی، اور ناک میں پانی چڑھایا۔

. It was narrated from Ibn Abbas (RA) that the Messenger of Allah ﷺ rinsed his mouth and sniffed water up into his nostrils from one scoop of water.

Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الطہارة ٧ (١٤٠)، سنن الترمذی/الطہارة ٢٨ (٣٦)، سنن النسائی/الطہارة ٨٥ (١٠٢)، سنن ابی داود/الطہارة ٥٢ (١٣٧)، (تحفة الأشراف: ٥٩٧٨)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٢٦٨، ٣٦٥)، سنن الدارمی/الطہارة ٢٩ (٧٢٤) (صحیح )
404Sunan Ibne-Majah

ایک چلو سے کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ، عَنْ عَلِيٍّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَتَوَضَّأَ فَمَضْمَضَ ثَلَاثًا وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا مِنْ كَفٍّ وَاحِدٍ.

علی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے وضو کیا اور ایک ہی چلو سے تین بار کلی کی، اور تین بار ناک میں پانی ڈالا۔

It was narrated from Ali that the Messenger of Allah ﷺ performed ablution and he rinsed his mouth three times, and sniffed water up into his nose three times, from one handful.

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٠٢٠٦، ومصباح الزجاجة: ١٦٩)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الطہارة ٥٠ (١١١)، سنن الترمذی/الطہارة ٣٧ (٤٨)، سنن النسائی/الطہارة ٧٤ (٩١)، ٧٥ (٩٢)، ٧٦ (٩٣)، ٧٧ (٩٤)، مسند احمد (١/١٢٢) (صحیح )
405Sunan Ibne-Majah

ایک چلو سے کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ الْعُكْلِيُّ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْعَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَنَا وَضُوءًا؟ فَأَتَيْتُهُ بِمَاءٍ فَمَضْمَضَ، وَاسْتَنْشَقَ مِنْ كَفٍّ وَاحِدٍ.

عبداللہ بن زید انصاری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور ہم سے وضو کے لیے پانی مانگا، ہم نے پانی حاضر کیا تو آپ ﷺ نے ایک ہی چلو سے کلی کی، اور ناک میں پانی ڈالا ١ ؎۔

It was narrated that Abdullah bin Zaid Al-Ansari (RA) said: "The Messenger of Allah ﷺ came to us and asked us for water for ablution. I brought water to him and he rinsed his mouth and sniffed water up into his nostrils from one handful."

Notes · وضاحت
١ ؎: اس باب کی احادیث سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ ﷺ ایک ہی چلو سے کلی بھی کرتے تھے اور ناک میں پانی بھی چڑھاتے تھے، بعض روایتوں سے دونوں کے لئے الگ الگ پانی لینے کا ثبوت ملتا ہے، اس سلسلہ میں دونوں طرح کی روایات آتی ہیں، لیکن ایک چلو میں دونوں کو جمع کرنے کی روایات تعداد میں بھی زیادہ ہیں اور صحیح بھی ہیں۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الوضوء ٣٨ (١٨٥)، ٣٩ (١٨٦)، ٤١ (١٩١)، ٤٢ (١٩٢)، ٤٥ (١٩٧)، ٤٦ (١٩٩)، صحیح مسلم/الطہارة ٧ (٢٣٥)، سنن الترمذی/الطہارة ٢٤ (٣٢)، ٣٦ (٤٧)، سنن ابی داود/الطہارة ٤٧ (١٠٠)، ٥٠ (١١٨)، سنن النسائی/الطہارة ٨٠ (٩٧)، ٨١ (٩٨)، ٨٢ (٩٩)، (تحفة الأشراف: ٥٣٠٨)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الطہارة ١ (١)، مسند احمد (٤/٣٨، ٣٩، ٤٠، ٤٢)، سنن الدارمی/الطہارة ٢٧ (٧٢١) (صحیح )
406Sunan Ibne-Majah

خوب اچھی طرح ناک میں پانی ڈالنا اور ناک صاف کرنا

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ مَنْصُورٍ . ح وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا تَوَضَّأْتَ فَانْثُرْ، وَإِذَا اسْتَجْمَرْتَ فَأَوْتِرْ.

سلمہ بن قیس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: جب تم وضو کرو تو ناک جھاڑو، اور جب استنجاء کرو تو طاق ڈھیلے استعمال کرو ۔

It was narrated that Salamah bin Qais said: "The Messenger of Allah ﷺ said to me: When you perform ablution, clean your nose, and when you use pebbles, to clean yourself after defecating, use an odd number."

Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الطہارة ٢١ (٢٧)، سنن النسائی/الطہارة ٣٩ (٤٣)، ٧٢ (٨٩)، (تحفة الأشراف: ٤٥٥٦)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/٣١٣، ٣٣٩) (صحیح )
407Sunan Ibne-Majah

خوب اچھی طرح ناک میں پانی ڈالنا اور ناک صاف کرنا

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ كَثِيرٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ لَقِيطِ بْنِ صَبْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبِرْنِي عَنِ الْوُضُوءِ؟ قَالَ: أَسْبِغْ الْوُضُوءَ، وَبَالِغْ فِي الِاسْتِنْشَاقِ، إِلَّا أَنْ تَكُونَ صَائِمًا.

لقیط بن صبرہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے وضو کے بارے میں بتائیے! آپ ﷺ نے فرمایا: تم مکمل طور پر وضو کرو، اور ناک میں پانی چڑھانے میں مبالغہ کرو، الا یہ کہ تم روزے سے ہو ۔

It was narrated from Asim bin Laqit bin Sabrah that his father said: "I said: O Messenger of Allah! ﷺ Tell me about ablution: He said: Perform ablution properly and sniff water up into your nostrils thoroughly, unless you are fasting."

Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الطہارة ٥٥ (١٤٢)، الصوم ٢٧ (٢٣٦٦)، سنن الترمذی/الطہارة ٣٠ (٣٨)، الصوم ٦٩ (٧٨٨)، سنن النسائی/الطہارة ٧١ (٨٧)، ٩٢ (١١٤)، (تحفة الأشراف: ١١١٧٢)، وأخرجہ: مسند احمد (٤/٣٣)، سنن الدارمی/الطہارة ٣٤ (٧٣٢) (صحیح) (یہ حدیث مکرر ہے، دیکھئے: ٤٤٨ )
408Sunan Ibne-Majah

خوب اچھی طرح ناک میں پانی ڈالنا اور ناک صاف کرنا

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ سُلَيْمَانَ . ح وحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ قَارِظِ بْنِ شَيْبَةَ، عَنْ أَبِي غَطَفَانَ الْمُرِّيِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اسْتَنْثِرُوا مَرَّتَيْنِ بَالِغَتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: دو بار یا تین بار اچھی طرح ناک میں پانی چڑھا کر جھاڑو ۔

It was narrated that Ibn Abbas said: "The Messenger of Allah ﷺ said: Sniff up water into the nostrils thoroughly, two or three times."

Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الطہارة ٥٥ (١٤١)، (تحفة الأشراف: ٦٥٦٧)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٢٢٨، ٣١٥، ٣٥٢) (صحیح )
409Sunan Ibne-Majah

خوب اچھی طرح ناک میں پانی ڈالنا اور ناک صاف کرنا

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، وَدَاوُدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَا: حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ تَوَضَّأَ فَلْيَسْتَنْثِرْ، وَمَنِ اسْتَجْمَرَ فَلْيُوتِرْ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص وضو کرے تو اچھی طرح ناک میں پانی چڑھا کر جھاڑے، اور جب استنجاء کرے تو طاق ڈھیلے استعمال کرے ۔

It was narrated that Abu Hurairah (RA) said: "The Messenger of Allah ﷺ said: Whoever performs ablution, let him clean his nose, and whoever uses pebbles to clean himself after defecating, let him use an odd number."

Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الوضوء ٢٥ (١٦١)، صحیح مسلم/الطہارة ٨ (٢٣٧)، سنن النسائی/الطہارة ٧٢ (٨٨)، (تحفة الأشراف: ١٣٥٤٧)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الطہار ة ١ (٣)، مسند احمد (٢/٢٣٦، ٢٧٧، ٤٠١)، سنن الدارمی/الطہارة ٣٢ (٧٣٠) (صحیح )
410Sunan Ibne-Majah

وضو میں اعضاء کا ایک ایک بار دھونا

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ زُرَارَةَ، حَدَّثَنَا شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ النَّخَعِيُّ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ أَبِي صَفِيَّةَ الثُّمَالِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا جَعْفَرٍ، قُلْتُ لَهُ: حَدَّثْتَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَتَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً، قَالَ: نَعَمْ، قُلْتُ: وَمَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ، وَثَلَاثًا ثَلَاثًا، قَالَ: نَعَمْ.

ثابت بن ابوصفیہ ثمالی کہتے ہیں کہ میں نے ابوجعفر سے پوچھا: کیا آپ کو جابر بن عبداللہ ؓ سے یہ حدیث پہنچی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے وضو میں اعضاء وضو کو ایک ایک بار دھویا، کہا: ہاں، میں نے کہا: اور دو دو بار اور تین تین بار؟ کہا: ہاں۔

. It was narrated that Thabit bin Abi Safiyyah Ath-Thumali said: "I asked Abu Jafar: ‘Was it narrated to you from Jabir bin Abdullah that the Prophet ﷺ performed ablution washing each part once? He said: Yes. I said: And each part twice and each part thrice? He said: Yes."

Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الطہارة ٣٥ (٤٥)، (تحفة الأشراف: ٢٥٩٢) (ضعیف) (سند میں ثابت بن ابی صفیہ ضعیف اور رافضی ہے اس لئے یہ ضعیف ہے، اور شریک القاضی سیٔ الحفظ، لیکن اصل متن شواہد کی بناء پر ثابت ہے، ملاحظہ ہو: المشکاة: ٤٢٢ )
411Sunan Ibne-Majah

وضو میں اعضاء کا ایک ایک بار دھونا

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ غُرْفَةً غُرْفَةً.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے اعضاء وضو کو ایک ایک چلو سے دھویا۔

It was narrated that Ibn Abbas said: "I saw the Messenger of Allah ﷺ performing ablution, taking one handful (of water) at a time."

Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الوضوء ٢٢ (١٥٧)، سنن ابی داود/الطہارة ٥٣ (١٣٨)، سنن الترمذی/الطہارة ٣٢ (٤٢)، سنن النسائی/الطہارة ٦٤ (٨٠)، (تحفة الأشراف: ٥٩٧٦)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/ ٣٣٢)، سنن الدارمی/الطہارة ٢٩ (٧٢٤) (صحیح )
412Sunan Ibne-Majah

وضو میں اعضاء کا ایک ایک بار دھونا

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، أَنْبَأَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ شُرَحْبِيلَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ، تَوَضَّأَ وَاحِدَةً وَاحِدَةً.

عمر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو غزوہ تبوک میں دیکھا کہ آپ نے اعضاء وضو کو ایک ایک بار دھویا۔

. It was narrated that Umar said: "I saw the Messenger of Allah ﷺ during the campaign of Tabuk performing ablution, washing each part once."

Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الطہارة ٣ (٤٢ تعلیقاً )، (تحفة الأشراف: ١٠٤٠٣)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٢٣) (حسن) (سند میں رشدین بن سعد ضعیف ہیں، لیکن سابقہ شاید کی بناء پر یہ حدیث قوی ہے )
413Sunan Ibne-Majah

وضو میں اعضاء تین بار دھونا

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ الدِّمَشْقِيُّ، عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ، عَنْشَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ، قَالَ: رَأَيْتُ عُثْمَانَ، وَعَلِيًّا يَتَوَضَّآَنِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، وَيَقُولَانِ: هَكَذَا كَانَ وُضُوءُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ: حَدَّثَنَاهُ أَبُو حَاتِمٍ، حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ.

شقیق بن سلمہ کہتے ہیں کہ میں نے عثمان اور علی ؓ کو دیکھا کہ وہ اعضاء وضو کو تین تین بار دھوتے تھے، اور کہتے تھے: رسول اللہ ﷺ کا وضو ایسا ہی تھا۔

. It was narrated that Shaqiq bin Salamah said: "I saw Uthman and Ali performing ablution, washing each part three times, and they said: This is how the Messenger of Allah ﷺ used to perform ablution."

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٩٨١١)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الطہارة ٥٠ (١١٠)، سنن الترمذی/الطہارة ٣٤ (٤٤) (صحیح ) اس سند سے بھی اسی جیسی حدیث مروی ہے۔
414Sunan Ibne-Majah

وضو میں اعضاء تین بار دھونا

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْطَبٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، وَرَفَعَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

مطلب بن عبداللہ بن حنطب کہتے ہیں کہ ابن عمر ؓ نے اعضاء وضو کو تین تین بار دھویا، اور اس کو نبی اکرم ﷺ کی طرف منسوب کیا ١ ؎۔

. It was narrated that Ibn "Umar performed ablution washing each part three times, and he attributed that to the Prophet.

Notes · وضاحت
١ ؎: یہ مرفوع حدیث کے حکم میں ہے، ان متعدد احادیث سے ثابت ہوا کہ شریعت نے آسانی کے لئے تین تین بار، دو دو بار، اور ایک ایک بار اعضاء وضو کو دھونا سب مشروع رکھا ہے جس طرح آسان ہو کرے۔
Takhrij · تخریج
سنن النسائی/الطہارة ٦٥ (٨١)، (تحفة الأشراف: ٧٤٥٨) (صحیح) (سند میں ولید اور مطلب کثیر التدلیس راوی ہیں، اور دونوں نے عنعنہ سے روایت کی ہے، لیکن سابقہ حدیث سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے )
415Sunan Ibne-Majah

وضو میں اعضاء تین بار دھونا

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ حَيَّانَ، عَنْ سَالِمٍ أَبِي الْمُهَاجِرِ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ، عَنْ عَائِشَةَ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَتَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا.

ام المؤمنین عائشہ اور ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے اعضاء وضو کو تین تین بار دھویا۔

. It was narrated from Aisha (RA) and Abu Hurairah (RA) that the Prophet ﷺ did ablution washing each part three times.

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ما جہ، (تحفة الأشراف: ١٤٦٣٢، ١٧٦٧٠) (صحیح) (سند میں خالد بن حیان ہیں، جو روایت میں غلطیاں کرتے ہیں، لیکن سابقہ شواہد کی وجہ سے یہ صحیح ہے )
416Sunan Ibne-Majah

وضو میں اعضاء تین بار دھونا

حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ فَائِدِ أَبِى الْوَرْقَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَتَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، وَمَسَحَ رَأْسَهُ مَرَّةً.

عبداللہ بن ابی اوفی ؓ کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ آپ ﷺ نے اعضاء وضو کو تین تین بار دھویا، اور سر کا مسح ایک بار کیا۔

. It was narrated that Abdullah bin Abi Awfa said. "I saw the Messenger of Allah ﷺ performing ablution, washing each part three times, and wiprng his head once."

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ما جہ، (تحفة الأشراف: ٥١٧٩، ومصباح الزجاجة: ١٧١) (صحیح) (اس حدیث میں فائد بن عبد الرحمن متروک و منکر الحدیث راوی ہیں، لیکن شواہد کی بناء پر یہ حدیث صحیح ہے، ملاحظہ ہو: صحیح أبی داود: ١٠٠ )
417Sunan Ibne-Majah

وضو میں اعضاء تین بار دھونا

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَيَتَوَضَّأُ ثَلَاثًا ثَلَاثًا.

ابومالک اشعری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اعضاء وضو کو تین تین بار دھوتے تھے۔

It was narrated that Abu Malik Ash ari said. "The Messenger of Allah ﷺ used to perform ablution washing each part three times."

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٢١٥٩) (صحیح) (اس حدیث کے راوی لیث بن أبی سلیم اور شہر بن حوشب دونوں ضعیف راوی ہیں، لیکن شواہد کی بناء پر یہ حدیث صحیح ہے، ملاحظہ ہو: احادیث باب ہذا )
418Sunan Ibne-Majah

وضو میں اعضاء تین بار دھونا

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ ابْنِ عَفْرَاءَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَتَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا.

ربیع بنت معوذ بن عفراء ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اعضاء وضو کو تین تین بار دھویا۔

It was narrated from Rabi bint Muawwidh bin AIra that the Messenger of Allah ﷺ performed ablution washing each part three times.

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٥٨٤٥)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الطہارة ٥٠ (١٢٦)، سنن الترمذی/الطہارة ٢٥ (٣٣)، مسند احمد (٦/٣٥٩) (حسن صحیح )
419Sunan Ibne-Majah

وضو میں اعضاء ایک بار، دو بار اور تین بار دھونا

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ، حَدَّثَنِي مَرْحُومُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْعَطَّارُ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ زَيْدٍ الْعَمِّيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: تَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاحِدَةً وَاحِدَةً، فَقَالَ: هَذَا وُضُوءُ مَنْ لَا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ صَلَاةً إِلَّا بِهِ، ثُمَّ تَوَضَّأَ ثِنْتَيْنِ ثِنْتَيْنِ، فَقَالَ: هَذَا وُضُوءُ الْقَدْرِ مِنَ الْوُضُوءِ، وَتَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، وَقَالَ: هَذَا أَسْبَغُ الْوُضُوءِ، وَهُوَ وُضُوئِي وَوُضُوءُ خَلِيلِ اللَّهِ إِبْرَاهِيمَ، وَمَنْ تَوَضَّأَ هَكَذَا، ثُمَّ قَالَ عِنْدَ فَرَاغِهِ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، فُتِحَ لَهُ ثَمَانِيَةُ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ يَدْخُلُ مِنْ أَيِّهَا شَاءَ.

عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اعضاء وضو کو ایک ایک بار دھویا، اور فرمایا: یہ اس شخص کا وضو ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے بغیر نماز قبول نہیں فرماتا ، پھر دو دو بار دھویا، اور فرمایا: یہ ایک مناسب درجے کا وضو ہے ، اور پھر تین تین بار دھویا، اور فرمایا: یہ سب سے کامل وضو ہے اور یہی میرا اور اللہ کے خلیل ابراہیم (علیہ السلام) کا وضو ہے، جس شخص نے اس طرح وضو کیا ، پھر وضو سے فراغت کے بعد کہا: أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں، وہ جس سے چاہے داخل ہو ۔

It was narrated that Ibn Umar said. "The Messenger of Allah ﷺ performed ablution washing each part once. He said: This is the ablution of the person from whom Allah will not accept his prayer without it. Then he performed ablution washing each part twice, and he said. This is the ablution that Allah appreciates. Then he performed ablution washing each part three times, and said. This is how ablution is performed properly, and this is my ablution and the ablution of the Close Friend of Allah, Ibrahim. Whoever performs ablution like this, then on completing it says. Ashhadu an ld ittiho illalldh, wa ashhadu anna Muhammadan abduhu wa rasuluhu (I bear witness that none has the right to be worshipped but Allah, and I bear witness that Muhammad is His servant and his Messenger), eight gates of Paradise will be opened to him and he may enter through whichever one he wants.

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٧٤٦٠، ومصباح الزجاجة: ١٧٣) (ضعیف جدًا) (سند میں عبدالرحیم متروک ہے، ابن معین نے ” کذاب خبیث “ کہا ہے، نیز اس میں زید العمی ضعیف ہیں، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: ٤٧٣٥ ، والإرواء: ٨٥ )
420Sunan Ibne-Majah

وضو میں اعضاء ایک بار، دو بار اور تین بار دھونا

حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ قَعْنَبٍ أَبُو بِشْرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَرَادَةَ الشَّيْبَانِيُّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ الْحَوَارِيِّ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً فَقَالَ: هَذَا وَظِيفَةُ الْوُضُوءِأَوْ قَالَ: وُضُوءٌ مَنْ لَمْ يَتَوَضَّأْهُ، لَمْ يَقْبَلُ اللَّهُ لَهُ صَلَاةً، ثُمَّ تَوَضَّأَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: هَذَا وُضُوءٌ مَنْ تَوَضَّأَهُ، أَعْطَاهُ اللَّهُ كِفْلَيْنِ مِنَ الْأَجْرِ، ثُمَّ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، فَقَالَ: هَذَا وُضُوئِي، وَوُضُوءُ الْمُرْسَلِينَ مِنْ قَبْلِي.

ابی بن کعب ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے وضو کا پانی منگایا، اور ایک ایک مرتبہ اعضائے وضو کو دھویا، اور فرمایا: یہ وضو کے صحیح ہونے کی لازمی مقدار ہے ، یا آپ ﷺ نے یہ فرمایا: یہ اس کا وضو ہے کہ اس کے بغیر اللہ تعالیٰ کسی کی کوئی بھی نماز قبول نہیں فرماتا ، پھر آپ ﷺ نے اعضاء وضو کو دو دو بار دھویا، اور فرمایا: یہ وضو اس درجہ کا ہے کہ جو ایسا وضو کرے تو اللہ تعالیٰ اس کو دوہرا اجر دے گا ، پھر آپ ﷺ نے اعضاء وضو کو تین تین بار دھویا، اور فرمایا: یہ میرا وضو ہے، اور مجھ سے پہلے انبیاء کرام کا وضو ہے ۔

It was narrated from Ubayy bin Kab that the Messenger of Allah ﷺ called for water and performed ablution washing each part once. He said: "This is the minimum requirement of ablution or he said: The ablution of one who, if he does not perform this ablution, Allah will not accept his prayer." Then he performed ablution washing each part twice, and he said: This is the ablution of one who, if he performs it, Allah will give him two shares of reward." Then he performed ablution washing each part three times, and said: This is my ablution and the ablution of the Messengers who were sent before me."

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٦٥، ومصباح الزجاجة: ١٧٤) (ضعیف) (سند میں عبداللہ بن عرادة اور زید الحواری ” العمی “ دونوں ضعیف ہیں )