Sunan Ibne-Majah

All 4,346 hadiths in order · Page 22 of 218

421Sunan Ibne-Majah

وضو میں میانہ روی اختیار کرنے اور حد سے بڑھنے کی کراہت

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، حَدَّثَنَا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عُتَيِّ بْنِ ضَمْرَةَ السَّعْدِيِّ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ لِلْوُضُوءِ شَيْطَانًا يُقَالُ لَهُ: وَلَهَانُ، فَاتَّقُوا وَسْوَاسَ الْمَاءِ.

ابی بن کعب ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: وضو میں وسوسہ ڈالنے کے کام کے لیے ایک شیطان ہے جس کو ولہان کہا جاتا ہے، لہٰذا تم پانی کے وسوسوں سے بچو ۔

. It was narrated that Ubayy bin Kab said: "The Messenger of Allah ﷺ said: There is a devil for ablution who is called Walahan, so be on guard against the insinuating thoughts (Waswas) about water.”

Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الطہارة ٤٣ (٥٧)، (تحفة الأشراف: ٦٦)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٥/١٢٦) (ضعیف جدًا) (سند میں خارجہ بن مصعب متروک راوی ہے، اور کذابین سے تدلیس کرتا ہے )
422Sunan Ibne-Majah

وضو میں میانہ روی اختیار کرنے اور حد سے بڑھنے کی کراہت

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا خَالِي يَعْلَى، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَهُ عَنِ الْوُضُوءِ؟ فَأَرَاهُ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ: هَذَا الْوُضُوءُ فَمَنْ زَادَ عَلَى هَذَا فَقَدْ أَسَاءَ، أَوْ تَعَدَّى، أَوْ ظَلَمَ.

عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کے پاس ایک دیہاتی آیا، اور آپ سے وضو کے سلسلے میں پوچھا، آپ ﷺ نے تین تین بار وضو کر کے اسے دکھایا، پھر فرمایا: یہی (مکمل) وضو ہے، لہٰذا جس نے اس سے زیادہ کیا اس نے برا کیا، یا حد سے تجاوز کیا، یا ظلم کیا ۔

. It was narrated from Amr bin Shu aib, from his father, from his grandfather, that a Bedouin came to the Prophet ﷺ and asked him about ablution. He showed him how to perform it washing each part of the body three times. Then he said: This is ablution, and whoever does more than this, has done evil, transgressed the limits and wronged himself.

Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الطہارة ٥١ (١٣٥)، سنن النسائی/الطہارة ١٠٤ (١٤٠)، (تحفة الأشراف: ٨٨٠٩)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/١٨٠) (حسن صحیح )
423Sunan Ibne-Majah

وضو میں میانہ روی اختیار کرنے اور حد سے بڑھنے کی کراہت

حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاق الشَّافِعِيُّ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو سَمِعَ كُرَيْبًا، يَقُولُ سَمِعْتُابْنَ عَبَّاسٍ، يَقُولُ: بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ، فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَوَضَّأَ مِنْ شَنَّةٍ وُضُوءًا يُقَلِّلُهُ، فَقُمْتُ فَصَنَعْتُ كَمَا صَنَعَ.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ میں نے اپنی خالہ میمونہ ؓ کے پاس رات بسر کی، نبی اکرم ﷺ رات میں بیدار ہوئے، اور آپ نے ایک پرانے مشکیزے سے بہت ہی ہلکا وضو کیا، میں بھی اٹھا اور میں نے بھی ویسے ہی کیا جیسے نبی اکرم ﷺ نے کیا تھا ١ ؎۔

It was narrated that Amr heard Kuraib saying: "I heard Ibn Abbas say: I stayed overnight with my maternal aunt Maimunah, and the Prophet ﷺ got up and performed ablution from an old water skin, and he did a brief ablution. Then I got up and did the same as he had done."

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی بہت جلد اور تھوڑے پانی سے وضو کیا، اور یہ وقت تہجد کا تھا۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الوضوء ٥ (١٣٨)، والأذان ١٦١ (٧٢٦)، صحیح مسلم/المسافرین ٢٦ (٧٦٣)، سنن الترمذی/الصلاة ٥٧ (٢٣٢)، سنن النسائی/ الغسل ٢٩ (٤٤٣)، (تحفة الأشراف: ٦٣٥٦)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٢٢٠، ٢٤٤، ٢٨٣، ٣٣٠) (صحیح )
424Sunan Ibne-Majah

وضو میں میانہ روی اختیار کرنے اور حد سے بڑھنے کی کراہت

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى الْحِمْصِيُّ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَتَوَضَّأُ، فَقَالَ: لَا تُسْرِفْ، لَا تُسْرِفْ.

عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک آدمی کو وضو کرتے ہوئے دیکھا تو فرمایا: اسراف (فضول خرچی) نہ کرو، اسراف (فضول خرچی) نہ کرو ۔

. It is narrated that Ibn Umar said: "The Messenger of Allah ﷺ saw a man performing ablution, and he said: Do not be extravagant, do not be extravagant (in using water)."

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٦٧٩٠) (موضوع) (اس میں بقیہ مدلس، محمد بن الفضل کذاب اور فضل بن عطیہ ضعیف راوی ہیں، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: ٤٧٨٢ )
425Sunan Ibne-Majah

وضو میں میانہ روی اختیار کرنے اور حد سے بڑھنے کی کراہت

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ حُيَيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمَعَافِرِيِّ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِسَعْدٍ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ، فَقَالَ: مَا هَذَا السَّرَفُ؟ فَقَالَ: أَفِي الْوُضُوءِ إِسْرَافٌ؟ قَالَ: نَعَمْ وَإِنْ كُنْتَ عَلَى نَهَرٍ جَارٍ.

عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سعد ؓ کے پاس سے گزرے، وہ وضو کر رہے تھے تو آپ ﷺ نے فرمایا: یہ کیسا اسراف ہے؟ ، انہوں نے کہا: کیا وضو میں بھی اسراف ہوتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ہاں چاہے تم بہتی نہر کے کنارے ہی کیوں نہ بیٹھے ہو ١ ؎۔

. It was narrated from Abdullah bin Amr that the Messenger of Allah ﷺ passed by Sad when he was performing ablution, and he said: What is this extravagance? He said: Can there be any extravagance in ablution? He said: Yes, even if you are on the bank of a flowing river.

Notes · وضاحت
١ ؎: ان احادیث سے وضو میں بھی فضول خرچی منع ہے، آج کل بلاوجہ پانی زیادہ بہانے کا رواج ہوگیا ہے، مسلمانوں کو چاہیے کہ اس کا خاص خیال رکھیں، اور بلا ضرورت پانی نہ بہائیں۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٨٨٧٠، ومصباح الزجاجة: ١٧٤)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/٢٢١) (حسن) (تراجع الألبانی: رقم: ١١٠ ، سند میں ابن لہیعہ ضعیف، اور حیی بن عبداللہ صاحب وھم راوی ہیں، لیکن شواہد کی بناء پر یہ حسن ہے، ملاحظہ ہو: الارواء: ١٤٠ ، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: ٣٢٩٢ ، وسلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: ٤٧٨٢ )
426Sunan Ibne-Majah

خوب اچھی طرح وضو کرنا

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ سَالِمٍ أَبُو جَهْضَمٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِسْبَاغِ الْوُضُوءِ.

ابن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں کامل وضو کا حکم دیا ١ ؎۔

. It was narrated that Ibn Abbas said: "The Messenger of Allah ﷺ commanded us to perform ablution properly.”

Notes · وضاحت
١ ؎: اسباغ الوضوء کے معنی ہیں، ہر اس عضو تک جس کا دھونا وضو میں ضروری ہے، پوری طرح احتیاط کے ساتھ پانی پہنچانا، تاکہ کوئی جگہ سوکھی نہ رہ جائے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الصلاة ١٣١ (٨٠٨)، سنن الترمذی/الجہاد ٢٣ (١٧٠١)، سنن النسائی/الطہارة ١٠٦ (١٤١)، الخیل ٩ (٣٦١١)، (تحفة الأشراف: ٥٧٩١)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/ ٢٢٥، ٢٣٢، ٢٣٤، ٢٤٩، ٢٥٥) (صحیح )
427Sunan Ibne-Majah

خوب اچھی طرح وضو کرنا

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا يُكَفِّرُ اللَّهُ بِهِ الْخَطَايَا، وَيَزِيدُ بِهِ فِي الْحَسَنَاتِ؟ قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ عَلَى الْمَكَارِهِ، وَكَثْرَةُ الْخُطَا إِلَى الْمَسَاجِدِ، وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ.

ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جس سے اللہ تعالیٰ گناہوں کو مٹا دیتا اور نیکیوں میں اضافہ کرتا ہے؟ ، صحابہ کرام ؓ نے کہا: اللہ کے رسول! ضرور بتائیے! آپ ﷺ نے فرمایا: ناپسندیدگی کے باوجود مکمل وضو کرنا ١ ؎، اور مسجدوں کی جانب دور سے چل کر جانا ٢ ؎، اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا ۔

It was narrated from Abu Saeed Khudri that he heard the Messenger of Allah ﷺ say: "Shall I not tell you of something by means of which Allah expiates for sins and increases good deeds?" They said: "Yes, O Messenger of Allah." He said: "Perform ablution properly despite difficulties, increasing the number of steps one takes towards the Masjid and waiting for the next prayer after prayer.

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی سخت سردی اور بیماری کے باوجود (جس میں پانی کا استعمال سخت ناپسندیدہ کام ہوتا ہے)، مکمل وضو کرنا۔ ٢ ؎: یہ مسجد سے گھر دور ہونے کی صورت میں حاصل ہوگا، اسی طرح اس سے مراد بار بار مسجد جانا بھی ہوسکتا ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٤٠٤٦، ومصباح الزجاجة: ١٧٦)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الطھارة ٣٩ (٥١)، مسند احمد (٣/٣، ١٦، ٩٥)، دي الطہارة ٣٠ (٧٢٥) (حسن صحیح )
428Sunan Ibne-Majah

خوب اچھی طرح وضو کرنا

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حَمْزَةَ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ رَبَاحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كَفَّارَاتُ الْخَطَايَا إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ عَلَى الْمَكَارِهِ، وَإِعْمَالُ الْأَقْدَامِ إِلَى الْمَسَاجِدِ، وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: غلطیوں کے کفارے یہ ہیں: اس وقت کامل وضو کرنا جب دل نہ چاہتا ہو، اور مسجدوں کی طرف (چلنے کے لیے) پاؤں کام میں لانا اور نماز کے بعد نماز کا انتظار کرنا ۔

It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Prophet ﷺ said. "Sins are expiated by well performed ablution despite difficulties, increasing the number of steps one takes towards the Masjid, (and waiting for the next prayer after prayer)."

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٤٨١٢)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الطہارة ١٤ (٢٥١) أتم منہ، سنن الترمذی/الطہارة ٣٩ (٥١)، سنن النسائی/الطہارة ١٠٧ (١٤٣)، مسند احمد (٢/٢٧٧، ٢/٣٠٣) (صحیح )
429Sunan Ibne-Majah

داڑھی میں خلال کرنا

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ أَبِي أُمَيَّةَ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ بِلَالٍ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ . ح وحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ بِلَالٍ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُخَلِّلُ لِحْيَتَهُ.

عمار بن یاسر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ اپنی داڑھی میں خلال کرتے تھے ١ ؎۔

It was narrated Ammar bin Yasir said: I saw the Messenger of Allah ﷺ running his fingers through his beard. (Da`if)

Notes · وضاحت
١ ؎: داڑھی کے بالوں کا خلال مستحبات وضو میں سے ہے، جن کی داڑھی گھنی ہو انہیں اس کا زیادہ خیال رکھنا چاہیے، اسی طرح انگلیوں کے خلال کا بھی خیال رکھنا چاہیے، اگر یہ احساس ہو کہ پانی نہیں پہنچا ہوگا تو ضروری ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الطہارة ٢٣ (٢٩)، (تحفة الأشراف: ١٠٣٤٦) (صحیح )
430Sunan Ibne-Majah

داڑھی میں خلال کرنا

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ الْقَزْوِينِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِيقٍ الْأَسَدِيِّ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عُثْمَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ فَخَلَّلَ لِحْيَتَهُ.

عثمان ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے وضو کیا، اور اپنی داڑھی میں خلال کیا۔

It was narrated from Uthman that the Messenger of Allah ﷺ performed ablution and ran his fingers through his beard.

Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الطہارة ٢٣ (٣١)، (تحفة الأشراف: ٩٨٠٩)، مسند احمد (١/٥٧)، سنن الدارمی/الطہارة ٣٣ (٧٣١) (صحیح )
431Sunan Ibne-Majah

داڑھی میں خلال کرنا

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَفْصِ بْنِ هِشَامِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ أَبُو النَّضْرِ صَاحِبُ الْبَصْرِيِّ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَإِذَا تَوَضَّأَ خَلَّلَ لِحْيَتَهُ، وَفَرَّجَ أَصَابِعَهُ مَرَّتَيْنِ.

انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب وضو کرتے تو اپنی داڑھی میں دو بار خلال کرتے، اور اپنی انگلیوں میں بھی دو بار خلال کرتے۔

It was narrated that Anas bin Malik (RA) said. "When the Messenger of Allah ﷺ performed ablution, he ran his fingers through his beard and separated his fingers (to let water run through them) twice."

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٦٨٠، ومصباح الزجاجة: ١٧٧) (صحیح) (سند میں یحییٰ بن کثیر اور یزید بن أبان الرقاشی دونوں ضعیف ہیں، لیکن یہ حدیث مرتين کے لفظ کے بغیر صحیح ہے، سنن أبی داود: ١٤٥ ، نیز ملاحظہ ہو: صحیح ابن ماجہ: ٣٥١ ، و الإرواء: ٣٥١ )
432Sunan Ibne-Majah

داڑھی میں خلال کرنا

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ حَبِيبٍ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ قَيْسٍ، حَدَّثَنِينَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَإِذَا تَوَضَّأَ عَرَكَ عَارِضَيْهِ بَعْضَ الْعَرْكِ، ثُمَّ شَبَكَ لِحْيَتَهُ بِأَصَابِعِهِ مِنْ تَحْتِهَا.

عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب وضو کرتے تو اپنے گال کے دونوں طرف کچھ ملتے، پھر اپنی داڑھی میں انگلیوں کو نیچے سے داخل کر کے خلال کرتے۔

It was narrated that Ibn Umar said. "Whenever the Messenger of Allah ﷺ performed ablution, he rubbed the sides of his face then run his fingers through his beard from beneath."

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٧٧٨٩، ومصباح الزجاجة: ١٧٨) (ضعیف) (اس میں عبد الواحد بن قیس مختلف فیہ راوی ہیں، نیزملا حظہ ہو: صحیح ابی داود: ١٢٢ )
433Sunan Ibne-Majah

داڑھی میں خلال کرنا

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقِّيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ الْكِلَابِيُّ، حَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ السَّائِبِ الرَّقَاشِيُّ، عَنْ أَبِي سَوْرَةَ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَتَوَضَّأَ فَخَلَّلَ لِحْيَتَهُ.

ابوایوب انصاری ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے وضو کیا، اور اپنی داڑھی کا خلال کیا۔

It was narrated that Abu Ayyub Al-Ansari said: "I saw the Messenger of Allah ﷺ performing ablution and he ran his fingers through his beard." (Sahih)

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٣٤٩٧، ومصباح الزجاجة: ١٧٩)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٥/ ٤١٧) (صحیح) (واصل الرقاشی اور أبو سورة دونوں ضعیف راوی ہیں، لیکن متابعات و شواہد کی بناء پر یہ حدیث صحیح ہے، کما تقدم )
434Sunan Ibne-Majah

سر کا مسح

حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، قَالَا: أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ الشَّافِعِيُّ، قَالَ: أَنْبَأَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ وَهُوَ جَدُّ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى: هَلْ تَسْتَطِيعُ أَنْ تُرِيَنِي كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ: نَعَمْ، فَدَعَا بِوَضُوءٍ، فَأَفْرَغَ عَلَى يَدَيْهِ فَغَسَلَ يَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ تَمَضْمَضَ، وَاسْتَنْثَرَ ثَلَاثًا، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، ثُمَّ غَسَلَ يَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ، ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَهُ بِيَدَيْهِ فَأَقْبَلَ بِهِمَا، وَأَدْبَرَ بَدَأَ بِمُقَدَّمِ رَأْسِهِ، ثُمَّ ذَهَبَ بِهِمَا إِلَى قَفَاهُ، ثُمَّ رَدَّهُمَا حَتَّى رَجَعَ إِلَى الْمَكَانِ الَّذِي بَدَأَ مِنْهُ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ.

یحییٰ بن عمارہ بن ابی حسن مازنی کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنے نانا عبداللہ بن زید بن عاصم انصاری مازنی ؓ سے کہا: آپ مجھے دکھا سکتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کیسے وضو کرتے تھے؟ عبداللہ بن زید ؓ نے کہا: ہاں، اور وضو کا پانی منگایا، اور اپنے دونوں ہاتھوں پر ڈالا، اور دو بار دھویا، پھر تین بار کلی کی اور ناک میں پانی چڑھا کر جھاڑا، پھر اپنا چہرہ تین بار دھویا، پھر اپنے دونوں ہاتھ کہنیوں سمیت دو دو بار دھوئے، پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے سر کا مسح اس طرح کیا کہ دونوں ہاتھ سر کے اگلے حصہ پر رکھے، اور ان کو پیچھے کو لے گئے یعنی سر کے اگلے حصے سے شروع کیا، اور دونوں ہاتھوں کو گدی تک لے گئے پھر اسی جگہ پر واپس لوٹا لائے جہاں سے شروع کیا تھا، پھر اپنے دونوں پیر دھوئے۔

Amr bin Yahya narrated that his father said to Abdullah bin Zaid (RA) who was the grandfather of Arm bin Yahya: "Can you show me how the Messenger of Allah ﷺ used to perform ablution? Abdullah binZaid said: "Yes." So he called for water, poured it over his hands and washed his hands twice. Then he rinsed his mouth and sniffed water up into his nostrils three times. Then he washed his face three times and his arms up to the elbows twice. Then he wiped his head with his hands, from front to back. He started at the front of his head, then went with them to the nape of his neck, then he brought them back, returning them to the place he started, then he washed his feet."

Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الوضوء ٣٩ (١٨٥)، ٤٥ (١٨٦)، ٤٢ (١٩١)، ٤٣ (١٩٢)، صحیح مسلم/الطہارة ٧ (٢٣٥)، سنن ابی داود/الطہارة ٥٠ (١١٩)، سنن الترمذی/الطہارة ٢٤ (٣٢)، ٣٦، (٤٧) سنن النسائی/الطہارة ٨٠ (٩٨)، ٨١ (٩٨)، ٨٢ (٩٩)، (تحفة الأشراف: ٥٣٠٨)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الطہارة ١ (١)، مسند احمد (٤/٣٨، ٣٩)، دی/الطہارة ٢٧ (٧٢١)، وقد مضی برقم: (٤٠٥) (صحیح) (عمرو بن یحییٰ بن عمارة بن ابی حسن انصاری مازنی مدنی عبد اللہ زید بن عاصم انصاری ؓ کے نواسہ ہیں، اور ان کے دادا ابو حسن تمیم بن عمرو صحابی رسول ہیں، ملاحظہ ہو: تہذہیب الکمال: ٢٢ /٢٩٦ )
435Sunan Ibne-Majah

سر کا مسح

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَتَوَضَّأَ فَمَسَحَ رَأْسَهُ مَرَّةً.

عثمان بن عفان ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے وضو کیا، اور اپنے سر کا ایک مرتبہ مسح کیا۔

It was narrated that Uthman bin Affan said: "I saw the Messenger of Allah ﷺ performing ablution and he wiped his head once." (Sahih)

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٩٨٢٩)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الطہارة ٥٠ (١٠٩)، مسند احمد (١/٦٦، ٧٢، ٢/٣٤٨) (صحیح )
436Sunan Ibne-Majah

سر کا مسح

حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ أَبِي حَيَّةَ، عَنْ عَلِيٍّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَمَسَحَ رَأْسَهُ مَرَّةً.

علی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے سر کا مسح ایک بار کیا۔

It was narrated from Ali that the Messenger of Allah ﷺ wiped his head once. (Sahih)

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٠٣٢٣)، سنن ابی داود/الطہارة ٥٠ (١١٦)، سنن النسائی/الطہارة ٧٩ (٩٦) (صحیح )
437Sunan Ibne-Majah

سر کا مسح

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَارِثِ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ رَاشِدٍ الْبَصْرِيُّ، عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى سَلَمَةَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَتَوَضَّأَ فَمَسَحَ رَأْسَهُ مَرَّةً.

سلمہ بن الاکوع ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے وضو کیا، اور اپنے سر کا مسح ایک بار کیا۔

It was narrated that Salamah bin Akwa said: "I saw the Messenger of Allah ﷺ performing ablution, and he wiped his head once." (Sahih)

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٤٥٥٢، ومصباح الزجاجة: ١٨٠) (صحیح) (سند میں یحییٰ بن راشد اور محمد بن الحارث دونوں ضعیف ہیں، لیکن سابقہ متابعات و شواہد کی بناء پر یہ حدیث صحیح ہے)۔
438Sunan Ibne-Majah

سر کا مسح

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ ابْنِ عَفْرَاءَ، قَالَتْ: تَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَسَحَ رَأْسَهُ مَرَّتَيْنِ.

ربیع بنت معوذ بن عفراء ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے وضو کیا، اور اپنے سر کا مسح دو بار کیا ١ ؎۔

It was narrated that Ar-Rubai bint Muawwidh bin Afra’ said: "The Messenger of Allah ﷺ performed ablution and wiped his head twice."

Notes · وضاحت
١ ؎: دو بار سے مراد آگے سے پیچھے لے جانا، اور پیچھے سے آگے لانا ہے، فی الواقع یہ ایک ہی مسح ہے، راوی نے اس کی ظاہری شکل دیکھ کر اس کی تعبیر مرتین (دو بار) سے کردی ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٥٨٤٦)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الطہارة ٥٠ (١٢٦)، سنن الترمذی/الطہارة ٢٥ (٣٣)، مسند احمد (٦/٣٦٠) (حسن )
439Sunan Ibne-Majah

کانوں کا مسح کرنا

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَمَسَحَ أُذُنَيْهِ دَاخِلَهُمَا بِالسَّبَّابَتَيْنِ، وَخَالَفَ إِبْهَامَيْهِ إِلَى ظَاهِرِ أُذُنَيْهِ، فَمَسَحَ ظَاهِرَهُمَا، وَبَاطِنَهُمَا.

عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے دونوں کان کے اندرونی حصے کا مسح شہادت کی انگلیوں سے کیا، اور ان کے مقابل اپنے دونوں انگوٹھوں کو کانوں کے اوپری حصے پر پھیرا، اس طرح کان کے اندرونی اور اوپری دونوں حصوں کا مسح کیا۔

It was narrated from Ibn Abbas that the Messenger of Allah ﷺ wiped his ears, puttinghis forefingers in his ears and wiping the back of them with his thumbs, so he wiped them inside and out. (Sahih)

Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الوضوء ٧ (١٤٠)، سنن ابی داود/الطہارة ٥٢ (١٣٧)، سنن الترمذی/الطہارة ٢٨ (٣٦)، ٣٢ (٤٢)، سنن النسائی/الطہارة ٨٤ (١٠١)، ٨٥ (١٠٢)، (تحفة الأشراف: ٥٩٧٨)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٢٦٨، ٣٦٥، ٧٠٣) (حسن صحیح )
440Sunan Ibne-Majah

کانوں کا مسح کرنا

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنِ الرُّبَيِّعِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَتَوَضَّأَ فَمَسَحَ ظَاهِرَ أُذُنَيْهِ، وَبَاطِنَهُمَا.

ربیع ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے وضو کیا، اور اپنے دونوں کان کے اندرونی اور اوپری حصے کا مسح کیا۔

It was narrated from Rubai that the Prophet ﷺ performed ablution and wiped his ears inside and out. (Hasan)

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٥٨٤٣)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الطہارة ٥٠ (١٢٦)، سنن الترمذی/الطہارة ٢٥ (٢٣)، مسند احمد (٦/٣٦) (حسن )