حائضہ طواف وداع سے قبل واپس ہوسکتی ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْالْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفِيَّةَ، فَقُلْنَا: قَدْ حَاضَتْ، فَقَالَ: عَقْرَى حَلْقَى، مَا أُرَاهَا إِلَّا حَابِسَتَنَا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا قَدْ طَافَتْ يَوْمَ النَّحْرِ، قَالَ: فَلَا إِذًا مُرُوهَا فَلْتَنْفِرْ.
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے صفیہ ؓ کا ذکر کیا تو ہم نے کہا: انہیں حیض آگیا ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: عقرى حلقى! میں سمجھتا ہوں اس کی وجہ سے ہمیں رکنا پڑے گا ، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! وہ دسویں کو طواف افاضہ کرچکی ہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: تب تو پھر ہمیں رکنے کی ضرورت نہیں، اس سے کہو کہ وہ روانہ ہو ١ ؎۔
It was narrated that ‘ Aisha (RA) said: "The Messenger of Allah ﷺ mentioned Safiyyah and we said: She has got her menses. He said: "Aqra Halqa! I think that she has detained us. I said: O Messenger of Allah, she performed Tawaful-Ifadah on the Day of Sacrifice. He said: No then, tell her to depart.