کعبہ کے اندر جانا۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، حَدَّثَنِي حَسَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفَتْحِ الْكَعْبَةَ وَمَعَهُ بِلَالٌ وَعُثْمَانُ بْنُ شَيْبَةَ، فَأَغْلَقُوهَا عَلَيْهِمْ مِنْ دَاخِلٍ، فَلَمَّا خَرَجُوا، سَأَلْتُ بِلَالًا: أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، فَأَخْبَرَنِي: أَنَّهُ صَلَّى عَلَى وَجْهِهِ حِينَ دَخَلَ بَيْنَ الْعَمُودَيْنِ عَنْ يَمِينِهِ، ثُمَّ لُمْتُ نَفْسِي أَنْ لَا أَكُونَ سَأَلْتُهُ كَمْ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ فتح مکہ کے دن کعبہ کے اندر تشریف لے گئے، آپ کے ساتھ بلال اور عثمان بن شیبہ ؓ بھی تھے، پھر ان لوگوں نے اندر سے دروازہ بند کرلیا، جب وہ لوگ باہر نکلے تو میں نے بلال ؓ سے پوچھا: رسول اللہ ﷺ نے کہاں نماز پڑھی؟ تو انہوں نے مجھے بتایا کہ آپ ﷺ نے اپنے چہرہ مبارک کے سامنے ہی نماز پڑھی، جب دونوں ستو نوں کے درمیان تشریف لے گئے، پھر میں نے اپنے آپ پر اس بات پر ملامت کی کہ میں نے ان سے یہ کیوں نہ پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ نے کتنی رکعتیں پڑھیں؟۔
It was narrated that Ibn Umar (RA) said: "The Messenger of Allah ﷺ entered the Ka’bahh on the Day of the Conquest (of Makkah), with Bilal (RA) and Uthman bin Shaibah, and they locked the door behind them from the inside. When they came out, I asked Bilal (RA) : Where did the Messenger of Allah ﷺ pray? He told me that when he entered, he turned to his right and prayed in the direction that he was facing, between the two columns." Then I blamed myself as to why I did not ask him how many Rakah did the Messenger of Allah ﷺ pray?