Sunan Ibne-Majah 3043

حج کا بیان

3043Sunan Ibne-Majah

سر منڈانے کا بیان۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ الْقَعْقَاعِ، عَنْأَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالْمُقَصِّرِينَ؟، قَالَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ، ثَلَاثًا، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالْمُقَصِّرِينَ؟، قَالَ: وَالْمُقَصِّرِينَ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے اللہ! سر منڈانے والوں کو بخش دے ، لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اور بال کتروانے والوں کو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اے اللہ! سر منڈانے والوں کو بخش دے ، آپ نے یہ تین بار فرمایا: تو لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اور بال کتروانے والوں کو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اور بال کتروانے والوں کو بھی ١ ؎۔

It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: "O Allah, forgive those who shave (their heads)."They said: "O Messenger of Allah, and those who cut (their hair)? He said: "O Allah, forgive those who shave (their heads)," three times. They said: "O Messenger of Allah, and those who cut (their hair)?" He said: "And those who cut (their hair)."

Notes · وضاحت
١ ؎: حدیث سے معلوم ہوا کہ سر منڈانا کتروانے سے افضل ہے کیونکہ سر منڈوانے والوں کے لیے آپ ﷺ نے تین بار دعا کی، اور بال کتروانے والوں کے لیے ایک بار اور وہ بھی آخر میں۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الحج ١٢٧ (١٧٢٨)، صحیح مسلم/الحج ٥٥ (١٣٠٢)، (تحفة الأشراف: ١٤٩٠٤)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/٢٣١) (صحیح )