Sunan Ibne-Majah 1729

روزوں کا بیان

1729Sunan Ibne-Majah

ذی الحجہ کے دس دنوں کے روزے۔

حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَامَ الْعَشْرَ قَطُّ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو ان دس دنوں میں کبھی روزے رکھتے ہوئے نہیں دیکھا ١ ؎۔

It was narrated from Aswad that Aisha (RA) said: "I never saw the Messenger of Allah ﷺ fasting the (first) ten days (of Dhul-Hijjah)." (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: اس سے مراد ذی الحجہ کے ابتدائی نو دن ہیں، یہ حدیث ان روایات میں سے ہے جن کی تاویل کی جاتی ہے کیونکہ ان نو دنوں میں روزہ رکھنا مکروہ نہیں بلکہ مستحب ہے، خاص کر عرفہ کے دن کے روزے کی بڑی فضیلت آئی ہے، ہوسکتا ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے کسی بیماری یا سفر کی وجہ سے کبھی روزہ نہ رکھا ہو۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٦٠٠١)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الاعتکاف ٤ (١١٧٦)، سنن ابی داود/الصوم ٦٢ (٢٤٣٩)، سنن الترمذی/الصوم ٥١ (٧٥٦)، مسند احمد (٦/ ٤٢، ١٢٤، ١٩٠) (صحیح )