Sunan Ibne-Majah 1229

اقامت نماز اور اس کا طریقہ

1229Sunan Ibne-Majah

بیٹھ کر نماز پڑھتے میں کھڑے ہو کر نماز پڑھتے سے آدھا ثواب ہے

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، حَدَّثَنَا قُطْبَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْعَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَاهُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِهِ وَهُوَ يُصَلِّي جَالِسًا، فَقَالَ: صَلَاةُ الْجَالِسِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ صَلَاةِ الْقَائِمِ.

عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ ان کے پاس سے گزرے اس وقت وہ بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: بیٹھ کر پڑھنے والے کی نماز کھڑے ہو کر پڑھنے والے کی نماز کے مقابلے میں (ثواب میں) آدھی ہے ١ ؎۔

It was narrated from, Abdullah bin Amr that the Prophet ﷺ SAW passed by him when he was praying sitting down. He said: "The prayer of one who sits down is equivalent to half of the prayer of one who stands." (Sahih).

Notes · وضاحت
١ ؎: اس سے تندرست اور صحت مند آدمی ہی نہیں بلکہ مریض بھی مراد ہے کیونکہ انس ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ کچھ لوگوں کے پاس آئے جو بیماری کی وجہ سے بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے، تو آپ ﷺ نے فرمایا بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کا ثواب کھڑے ہو کر نماز پڑھنے والے سے آدھا ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٨٨٣٧)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/المسافرین ١٦ ٧٣٥)، سنن ابی داود/الصلاة ١٧٩ (٩٥٠)، سنن النسائی/قیام اللیل ١٨ (١٦٦٠)، موطا امام مالک/صلاة الجماعة ٦ (١٩)، مسند احمد (٢/١٦٢)، سنن الدارمی/الصلاة ١٠٨ (١٤٢٤) (صحیح )