Sahih Bukhari 5619

مشروبات کا بیان

5619Sahih Bukhari

پینے میں پہلے دائیں طرف والا پھر اس کی دائیں طرف والا مستحق ہے

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أُتِيَ بِلَبَنٍ قَدْ شِيبَ بِمَاءٍ، وَعَنْ يَمِينِهِ أَعْرَابِيٌّ، وَعَنْ شِمَالِهِ أَبُو بَكْرٍ، فَشَرِبَ، ثُمَّ أَعْطَى الْأَعْرَابِيَّ، وَقَالَ: الْأَيْمَنَ فَالْأَيْمَنَ.

ہم سے اسماعیل نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے امام مالک نے بیان کیا، ان سے ابن شہاب نے اور ان سے انس بن مالک ؓ نے کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں پانی ملا ہوا دودھ پیش کیا گیا نبی کریم ﷺ کے داہنی طرف ایک دیہاتی تھا اور بائیں طرف ابوبکر ؓ۔ نبی کریم ﷺ نے پی کر باقی دیہاتی کو دیا اور فرمایا کہ دائیں طرف سے، پس دائیں طرف سے۔

Narrated Anas bin Malik (RA): Milk mixed with water was brought to Allahs Apostle ﷺ while a bedouin was on his right and Abu Bakr (RA) was on his left. He drank (of it) and then gave (it) to the bedouin and said, The right" "The right (first)."