(All) praise is (due) to Allah, Lord of the worlds. The Entirely Merciful, the Especially Merciful. Sovereign of the Day of Recompense. You we worship and You we ask for help. Guide us to the straight path. The path of those upon whom You have bestowed favour, not of those who have evoked anger nor of those who are astray.
×7
سب تعریف الله کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے بدلے کے دن کامالک ہے ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں ہمیں سیدھی راه دکھا ان لوگوں کی راه جن پر تو نے انعام کیا، ان لوگو ں کی نہیں جن پر غضب کیا گیا اور نه گمراہوں کی
(سات بار)
Have We not uplifted your heart for you O Prophet, relieved you of the burden which weighed so heavily on your back, and elevated your renown for you? So, surely with hardship comes ease. Surely with that hardship comes more ease. So once you have fulfilled your duty, strive in devotion, turning to your Lord ˹alone˺ with hope.
×7
کیا ہم نے آپ ﷺ کے لیے آپ ﷺ کے سینے کو کھول نہیں دیا ؟ اور ہم نے اتار نہیں دیا آپ ﷺ سے آپ ﷺ کا وہ بوجھ؟ جو آپ کی کمر کو توڑے دے رہا تھا! اور ہم نے آپ ﷺ کے ذکر کو بلند کردیا ہے، تو یقینا مشکل ہی کے ساتھ آسانی ہے. یقینا مشکل ہی کے ساتھ آسانی ہے۔ پھر جب آپ ﷺ (فرائض نبوت سے) فارغ ہوجائیں تو اسی کام میں لگ جایئے۔ اور اپنے رب کی طرف راغب ہوجایئے.
(سات بار)
Fight them; Allāh will punish them by your hands and will disgrace them and give you victory over them and satisfy the breasts [i.e., desires] of believing people.
(3x at least)
تم ان سے جنگ کرو اللہ انہیں عذاب دے گا تمہارے ہاتھوں اور ان کو رسوا کرے گا اور تمہاری مدد کرے گا ان کے مقابلے میں اور بہت سے اہل ایمان کے سینوں کو ٹھنڈک عطا فرمائے گا.
(تین بار کم ازکم)
O mankind, there has come to you instruction from your Lord and healing for what is in the breasts and guidance and mercy for the believers.
(3x at least)
اے لوگو ! آگئی ہے تمہارے پاس نصیحت تمہارے رب کی طرف سے اور تمہارے سینوں (کے امراض) کی شفا اور اہل ایمان کے لیے ہدایت اور (بہت بڑی) رحمت۔
(تین بار کم ازکم)