Show humility and submission in dua
دعا مانگتے ہوئے عاجزی و انکساری کا اظہار
اَللّٰهُمَّ اِنَّكَ تَسْمَعُ كَلَامِیْ وَتَرٰی مَكَانِیْ وَتَعْلَمُ سِرِّیْ وَعَلَانِیَتِیْ وَلَا یَخْفٰی عَلَیْكَ شَیْئٌ مِّنْ اَمْرِیْ وَاَنَا الْبَائِسُ الْفَقِیْرُ الْمُسْتَغِیْثُ الْمُسْتَجِیْرُ الْوَجِلُ الْمُشْفِقُ الْمُقِرُّ الْمُعْتَرِفُ بِذَنْبِیْ اَسْاَلُكَ مَسْاَلَةَ الْمِسْكَِیْنِ وَاَبْتَهِلُ اِلَیْكَ ابْتِهَالَ الْمُذْنِبِ الذَّلِیْلِ وَاَدْعُوْكَ دُعَاءَ الْخَائِفِ الضَّرِیْرِ مَنْ خَضَعَتْ لَكَ رَقَبَتُهُ وَفَاضَتْ لَكَ عَیْنَاهُ وَذَلَّ جَسَدَهُ وَرَغِمَ اَنْفُهُ لَكَ اَللّٰهُمَّ لَا تَجْعَلْنِیْ بِدُعَائِكَ شَقِیًّا وَكَُنْ بِیْ دَوْمًا رَحِیْمًا یَاخَیْرَ الْمَسْئُوْلِیْنَ وَیَا خَیْرَ الْمُعْطِیْنَ.
O Allah! You hear my speech, You see my place, and You know my secret and my open affairs. Nothing concerning me is hidden from You. I am the desperate, needy, and seeking Your help; the one seeking refuge, the fearful, the trembling, the one acknowledging and confessing my sins. I ask You with the supplication of a poor and needy person, I plead to You with the plea of a humiliated sinner, and I invoke You with the supplication of a fearful and distressed person—one whose neck is bowed before You, whose eyes shed tears for You, whose body is humbled before You, and whose nose is rubbed in the dust in submission to You. O Allah! Do not make me unfortunate through my supplication, and always be merciful to me. O the Best of those who are asked, and O the Best of givers! (After this, present your need before Allah Almighty.)
اے اللہ!تو میرا کلام سن رہا ہے میں جس جگہ میں ہوں وہ بھی تو دیکھ رہا ہے تو میری پوشیدہ اور اعلانیہ ہر چیز کو جانتا ہے، میرے معاملے میں تجھ سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں،میں بڑا محتاج ہوں تجھ سے ہی فریاد کرنے والا اور تجھ سے ہی پناہ لینے والا ہوں، ڈر رہا ہوں کانپ رہا ہوں میں اپنے گناہوں کا اقراراور اعتراف کرنے والا ہوں۔میں تجھ سے ایسے سوال کر رہا ہوں جیسے ایک مسکین سوال کرتا ہے میں ایک ذلیل گناہ گار انسان کی طرح فریاد کر رہا ہوں ۔میں تجھ سے دعا کر رہا ہوں ایسے بندے کی طرح جو خوف زدہ بھی ہے، بے قرار بھی ہے، جس کی گردن تیرے آگے جھکی ہوئی ہے، جس کی آنکھیں تیرے لیے آنسو بہا رہی ہیں، جس کا جسم تیرے آگے جھکا ہے اور اپنی ناک رگڑ رہا ہے۔ اے اللہ!تو مجھے اپنی دعا سے محروم نہ کرنا اور تو مجھ پر ہمیشہ مہربان ہوجا، اے وہ ذات جو سب سے بہترین ہے جس سے کوئی سوال کرے اور سب دینے والوں میں سے تو بہترین دینے والا ہے۔ نوٹ: اس کے بعد اپنی حاجت اللہ تعالیٰ کے سامنے بیان کریں۔
Al-Mu'jam al-Kabir by al-Tabarani: 11405
المعجم الکبیر للطبرانی: 11405