بِسْمِ اللهِ تَوَكَّلْتُ عَلَی اللهِ وَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللهِ
Bismillāhi tawakkaltu ‘alallāhi wa lā ḥawla wa lā quwwata illā billāhi.
In the name of Allah, I place my trust in Allah and there is no might nor power except with Allah. * When Leaving the Home
اللہ کے نام سے میں نے اللہ پر بھروسہ کیا، برائی سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت اللہ کی مدد کے سوا نہیں ہے ٭ گھر سے نکلتے وقت
Sunan Abū Dawūd: 5095 Ṣaḥīḥ
سنن أبی داؤد: 5095 صحیح
Background & narration
Anas bin Mālik (r.a) narrated the Messenger of Allah (s.a.w) said, when a man goes out of his house and says: In the name of Allah, I place my trust in Allah and there is no might nor power except with Allah. then it will be said to him at that time, ‘You are guided, you are defended, you are protected.’ The devils will go far from him and another devil will say, ‘How can you deal with a man who has been guided, defended and protected?’ [Sunan Abū Dawūd: 5095] Ṣaḥīḥ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بندہ اپنے گھر سے نکلے اور یہ کلمات کہہ لے بِسْمِ اللهِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللهِ وَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللهِ۔ اللہ کے نام سے میں نے اللہ پر بھروسہ کیا، برائی سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت اللہ کی مدد کے سوا نہیں ہے۔ تو اس وقت اسے کہا جاتاہے: تجھے ہدایت دی گئی، تیری کفایت کی گئی اور تجھے بچا لیا گیا (ہر بلا سے) چنانچہ شیاطین اس سے دور ہو جاتے ہیں پھر دوسرا شیطان کہتا ہے تیرا داؤ ایسے آدمی پر کیونکر چلے جسے ہدایت دی گئی اور کفایت کی گئی اور اسے بچا لیا گیا۔ (سنن أبی داؤد: 5095) صحیح