Supplications for Healing

بیماریوں سے شفا کے لئے

Benefit from various natural nutrients and medicines for cure from the disease. E.g. Honey, Ḥabbat al Saudā’ (Black Seed-Nigella Sativa), Zam Zam water, rain water, olive oil etc.

بیماری کے علاج کے لیے مختلف قدرتی غذاؤں اور دواؤں سے استفاده کریں مثلًا شہد، کلونجی، آب زمزم، بارش کا صاف و شفاف پانی، زیتون کا تیل

Sunan al-Tirmidhī: 1852 Ṣaḥīḥ

سنن الترمذی: 1852 صحیح

Background & narration

Honey: ‘...in which there is healing for people.’ [Al-Naḥl: 69] Ḥabbat al Saudā’- Black Seed (Nigella Sativa): Khalid bin Sa‘d (r.a) narrated, ‘I was travelling with Ghalib Bin Jabr that he fell ill. We reached Madinah while he was still unwell. Ibn Abī Atīq came to see him and he took 5 or 7 Black Seeds and ground them, mixed them in olive oil and dropped the mixture in both his nostrils. He then told a narration from ‘Ā’ishah (r.a) that the Prophet (s.a.w) said, ‘there is cure in black seeds for all ailments except sām.’ I asked him, ‘what is sām?’ he replied, ‘Death’. [Ṣaḥīḥ al-Bukhārī: 5687] Zam Zam Water: Jābir bin ‘Abdullāh (r.a) narrated that the Prophet (s.a.w) said, ‘Zam Zam water is for the purpose for which it is consumed.’ [Sunan Ibn Mājah: 3062] Ṣaḥīḥ Rain Water: ‘And We have sent down blessed water from the sky.’ [Qāf: 9] Olive Oil: ‘Umar bin Khaṭṭāb (r.a) narrated that the Messenger of Allah (s.a.w) said ‘Eat olive oil and massage with it because indeed it’s from a blessed tree.’ [Sunan al-Tirmidhī: 1852] Ṣaḥīḥ

:شہد فِیْهِ شِفَاءً لِّلنَّاسِ اس میں لوگوں (کے کئی امراض) کی شفا ہے ۔ (النحل :69) کلونجی: خالد بن سعد رضی الله عنه سے روایت ہے که ہم باہر گئے ہوئے تھے اور ہمارے ساتھ حضرت غالب بن ابجر بھی تھے۔ وه راستے میں بیمار پڑگئے پھر جب ہم مدینه واپس آئے اس وقت بھی وه بیمار تھے حضرت ابنِ ابی عتیق ان کی عیادت کے لیے تشریف لائے اور ہم سے کہا که انہیں یه کالے دانے (کلونجی) استعمال کراؤ، اس کے پانچ یا سات دانے لے کر پیس لو اور پھر زیتون کے تیل میں ملا کر (ناک کے) اِس طرف اور اُس طرف قطره قطره کر کے ٹپکاؤ کیونکه حضرت عائشه رضی الله عنها نے مجھ سے بیان کیا که انہوں نے نبی اکرم صلی الله علیه وسلم سے سنا نبی صلی الله علیه وسلم نے فرمایا که ’’یه کلونجی ہر بیماری کی دوا ہے سوائے سام کے‘‘۔ میں نے عرض کیا سام کیا ہے؟ فرمایا که موت۔ (صحیح البخاری: 5687) آب زمزم: حضرت جابر بن عبد الله سعد رضی الله عنه سے روایت ہے، میں نے رسول الله صلی الله علیه وسلم کو فرماتے سنا: زمزم کا پانی اس (مقصد) کے لیے ہے جس کے لیے وه پیا جائے۔ (سنن ابنِ ماجه :3062) صحیح بارش کا پانی: وَ نَزَّلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً مُّبَارَکًا اور ہم نے آسمان سے برکت والا پانی اتارا۔ (ق:9) زیتون کا تیل: حضرت عمر بن خطاب رضی الله عنه سے روایت ہے که نبی صلی الله علیه وسلم نے فرمایا: زیتون کھاؤ اور اس کو لگاؤ بے شک یه مبارک درخت سے ہے۔ (سنن الترمذی: 1852) صحیح

Found in