Recite Al-Fātihah, Al-Ikhlāṣ and Mu‘awwidhatain (Al-Falaq and Al-Nās).
سُوْرَةُ الْفَاتِحَةِ، سُوْرَةُ الْاِخْلَاصِ اور معوذتین (سُوْرَةُ الْفَلَق، سُوْرَةُ النَّاس) پڑھیں
Ṣaḥīḥ Bukhārī: 5748
صحیح البخاری: 5748
Background & narration
Abū Sa‘īd Khudrī (r.a) reported that some people amongst the Companions of Allah’s Messenger (s.a.w) set out on a journey and happened to pass by a tribe from the tribes of Arabia. They requested hospitality from the members of that tribe, but they did not extend any to them. Then a scorpion stung their chief, and they came to the Companions asking, ‘Is there anyone to do incantation amongst you?’ A person amongst us said, ‘Yes’. So he came to him and he practiced incantation through Surah Al-Fātiḥah and the chief became fine. That man was given a flock of sheep (as reward), but he refused to accept, saying, ‘I shall mention it to Allah’s Messenger (s.a.w) and if he approves of it then I will accept it.’ So we came to Allah’s Messenger (s.a.w) and mentioned it to him, and he (that person) said, ‘O Messenger of Allah (s.a.w) I swear by Allah, I did not practice incantation but with Surah Al-Fātiḥah.’ The Holy Prophet (s.a.w) smiled and said, ‘How did you come to know that it can be used (as incantation)?’ and said, ‘Take of that and allocate a share for me along with your share.’ [Al-Fātiḥah: 1-7] [Ṣaḥīḥ Muslim: 5733] ‘Ā’ishah (r.a) narrated, ‘Whenever the Prophet (s.a.w) went to bed at night, he would cup his hands together and blow over it after reciting Al-Ikhlāṣ, Al-Falaq and Al-Nās, and then he would rub his hands over whatever parts of his body he was able to rub, starting with his head, face and front of his body. He used to do that three times.’ [Ṣaḥīḥ Bukhārī: 5748]
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے بعض صحابہ ایک سفر میں جا رہے تھے وہ عرب قبائل میں سے ایک قبیلہ کے پاس سے گزرے تو انہوں نے ان قبیلہ والوں سے مہمانی طلب کی لیکن انہوں نے مہمان نوازی نہ کی پھر انہوں نے صحابہ کرام سے پوچھا کیا تم میں کوئی دم کرنے والا ہے کیونکہ قبیلہ کے سردار کو (کسی جانور نے) ڈس لیا ہے یا کوئی تکلیف ہے صحابہ میں سے کسی نے کہا جی ہاں پس وہ اس کے پاس آئے اور اسے سورۃ الفاتحہ کے ساتھ دم کیا تو وہ آدمی تندرست ہوگیا انہیں بکریوں کا ریوڑ دیا گیا لیکن اس صحابی نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ جب تک اس کا ذکر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نہ کرلوں نہیں لوں گا، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سارا واقعہ ذکر کیا اور عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی قسم میں نے سورة الفاتحہ ہی کے ذریعے دم کیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور فرمایا تمہیں یہ کیسے معلوم ہوا کہ یہ دم ہے پھر فرمایا ان سے لے لو اور اپنے ساتھ میرا حصہ بھی رکھو۔ (الفاتحة : 1-7) (صحیح مسلم: 5733) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے بستر پر آرام فرمانے کے لیے لیٹتے تو اپنی دونوں ہتھیلیوں پر[قُلْ ھُوَ اللهُ اَحَدٌ…] اور معوذتین [الْفَلَقْ، النَّاسْ] پڑھ کر دم کرتے پھر دونوں ہاتھوں کو چہرہ پر اور جسم کے جس حصہ تک ہاتھ پہنچ پاتا پھیرتے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اسی طرح کرنے کا حکم دیتے تھے۔ (صحیح البخاری: 5748)