دیگر مسنون اذکار

33 adhkar

  1. 1

    ہر چیز سے کفایت کا نبوى نسخہ

    صبح و شام تین مرتبہ پڑھیں

    بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ ۞ اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ ۞ لَمْ یَلِدْ١ۙ۬ وَ لَمْ یُوْلَدْۙ ۞ وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ۠ ۞ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِۙ ۞ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَۙ ۞ وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَۙ ۞ وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِۙ ۞ وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ۠ ۞ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ ۞ مَلِكِ النَّاسِۙ ۞ اِلٰهِ النَّاسِۙ ۞ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ١ۙ۬ الْخَنَّاسِ۪ۙ ۞ الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِۙ ۞ مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ۠ ۞

    ترجمہ: آپ (ان لوگوں سے) کہہ دیجئے کہ وہ یعنی اللہ ایک ہے، اللہ ہی بے نیاز ہے، اس کے اولاد نہیں، اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے اور نہ کوئی اس کی برابر کا ہے۔-r-n-r-nترجمہ : آپ کہئے کہ مَیں صبح کے مالک کی پناہ لیتا ہوں تمام مخلوق کی برائی سے ، اور اندھیری رات کی برائی سےجب وہ رات آجائے ، اور گرہوں میں پڑھ پڑھ کر پھونکنے والیوں کی برائی سے، اور حسد کرنے والے کی برائی سے جب وہ حسد کرنے لگے۔-r-n-r-nترجمہ: آپ کہئے کہ میں آدمیوں کے مالک، آدمیوں کے بادشاہ ، آدمیوں کے معبود کی پناہ لیتا ہوں وسوسہ ڈالنے والے، پیچھے ہٹنے والے (شیطان) کی برائی سے جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے ،خواہ وہ (وسوسہ ڈالنے والا )جنات میں سے ہو یا آدمیوں میں سے ہو۔

    Virtue

    فضیلت: جو شخص سورۂ اخلاص، سورۂ فلق، سورۂ ناس صبح کے وقت تین مرتبہ پڑھ لے اس کی ہر چیز سے کفایت ہوجائے گی۔ (صحیح ترمذی، 3/182، ابوداود 4/805)

  2. 2

    دنیا و آخرت کے کاموں پر کفایت کا نبوى نسخہ

    صبح و شام سات مرتبہ پڑھیں

    حَسْبِيَ اللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ

    ترجمہ: اللہ تعالىٰ ہی مجھے کافی ہے، اس کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے، اُسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہ عظیم عرش کا مالک ہے۔

    Virtue

    فضیلت: جو شخص صبح اور شام کے وقت یہ دعا سات مرتبہ پڑھ لے تو اللہ تعالىٰ اس کے دنیا و آخرت کے کاموں میں کفایت کرے گا۔-r-nمذکورہ دعا چاہے سچے دل سے پڑھے یا جھوٹے دل سے پڑھے ،پریشانی دور ہوگی (حیاۃ الصحابہ ج3ص342)

  3. 3

    جہنم سے برأت کا نبوى نسخہ

    صبح و شام چار مرتبہ پڑھیں

    اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَصْبَحْتُ اُشْهِدُكَ وَاُشْهِدُ حَمَلَةَ عَرْشِكَ وَمَلَآئِكَتَكَ وَجَمِيْعَ خَلْقِكَ اَنَّكَ اَنْتَ اللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُوْلُكَ

    ترجمہ: اے اللہ ! میں نے اس حالت میں صبح کی ہے کہ میں آپ کو گواہ بناتا ہوں اور میں گواہ بناتا ہوں آپ کے عرش اٹھانے والے فرشتوں کو ، اور آپ کے تمام فرشتوں کو اور آپ کی تمام مخلوق کو یقیناً آپ ہی اللہ ہیں ، آپ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، آپ تنہا ہیں ، آپ کا کوئی ساجھی نہیں۔ اور یہ بات یقینی ہے کہ محمد (ﷺ) آپ کے بندے اور رسول ہیں۔

    Virtue

    فضیلت: جو شخص صبح اور شام کے وقت چار مرتبہ یہ دعا پڑھ لے تو اللہ تعالىٰ جہنم سے اس کو آزاد فرما دیتے ہیں ۔(اخرجہ ابوداود 3/317، بخاری فی ادب المفرد رقم: 1201)

  4. 4

    اپنے لئے اللہ کى نعمتوں کو مکمّل فرمانے کا نبوى نسخہ

    صبح و شام تین مرتبہ پڑھیں

    اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَصْبَحْتُ مِنْكَ فِي نِعْمَةٍ وَّعَافِيَةٍ وَّسِتْرٍ فَاَتْمِمْ عَلَيَّ نِعْمَتَكَ وَعَافِيَتَكَ وَسِتْرَكَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ

    ترجمہ: اے اللہ ! بے شک میں نے آپ کی طرف سے نعمت، عافیت اور پردہ پوشی کی حالت میں صبح کی، لہٰذا آپ مجھ پر اپنے انعام اور اپنی عافیت اور اپنی پردہ پوشی دنیا اور آخرت میں مکمّل فرمائیے۔

    Virtue

    فضیلت: جو شخص صبح اور شام کے وقت تین مرتبہ یہ دعا پڑھ لے تو اللہ تعالىٰ اس پر اپنی نعمت مکمل کر دیتے ہیں-r-n(اخرجہ ابن السنی فی عمل الیوم واللیلۃ رقم :55)

  5. 5

    دن اور رات کى نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا نبوى نسخہ

    صبح و شام ایک مرتبہ پڑھیں

    اَللّٰهُمَّ مَا اَصْبَحَ بِي مِنْ نِّعْمَةٍ اَوْ بِاَحَدٍ مِّنْ خَلْقِکَ فَمِنْكَ وَحْدَكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ فَلَكَ الْحَمْدُ وَلَكَ الشُّكْرُ-r-n(شام کو اَصْبَحَ کی جگہ اَمْسٰى کہے)

    ترجمہ: اے اللہ جو بھی نعمت میرے ساتھ یا آپ کی مخلوق میں سے کسی کے ساتھ صبح کے وقت ہے وہ تنہا آپ ہی کی طرف سے ہے، ان میں آپ کا کوئی شریک نہیں ہے لہذا تمام تعریفیں آپ ہی کے لیے ہیں اور شکر گزاری آپ ہی کے لئے ہے۔

    Virtue

    فضیلت: جو شخص صبح کے وقت ایک مرتبہ پڑھ لے تو اس نے اس دن کی نعمتوں کا شکر ادا کر لیا اور جو شام کو پڑھ لے تو اس نے اس رات کی نعمتوں کا شکر ادا کر لیا (اخرجہ ابوداود 4/318)

  6. 6

    دنیا و آخرت کى بھلائیاں مانگ لینے کا نبوى نسخہ

    صبح و شام ایک مرتبہ پڑھیں

    يَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِيْثُ اَصْلِحْ لِيْ شَاْنِيْ كُلَّهُ وَلَا تَكِلْنِيْ اِلٰى نَفْسِيْ طَرْفَةَ عَيْنٍ

    ترجمہ: اے ہمیشہ ہمیش زندہ رہنے والے، اے مخلوقات کو قائم رکھنے والے ! مَیں آپ سے آپ کی رحمت ہی کے ذریعے مدد طلب کرتا ہوں، آپ میرے تمام احوال درست فرما دیجئے اور مجھے ایک بار آنکھ جھپکنے کے برابر میرے نفس کے حوالے نہ فرمائیے۔

    Virtue

    فضیلت: جو شخص اس کو صبح و شام ایک مرتبہ پڑھ لے تو گویا اس نے دنیا اور آخرت کی بھلائیاں مانگ لیں۔ (اخرجہ الحاکم وصححہ ووافقہ الذہبی ، 1/730)

  7. 7

    ناگہانى مصیبت سے بچاؤ کا نبوى نسخہ

    صبح و شام تین مرتبہ پڑھیں

    بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِيْ لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهٖ شَيْءٌ فِي الْاَرْضِ وَلَا فِي السَّمَآءِ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ

    ترجمہ: اللہ کے نام کے ساتھ میں نے صبح کی(شام کی) جس کے نام کی برکت سے کوئی چیز نقصان نہیں پہونچاتی زمین میں اور نہ آسمان میں اور وہی خوب سننے والا بڑا جاننے والا ہے۔

    Virtue

    فضیلت: جو شخص اس دعا کو تین مرتبہ پڑھ لے تو کوئی چیز اس کو مضرّت (نقصان) نہیں پہنچائے گی اور ابوداود کی روایت میں ہے کہ اس کو ناگہانی مصیبت نہیں پہنچے گی ۔(اخرجہ ابوداود والترمذی وقال حدیث حسن صحیح)

  8. 8

    تمام مخلوق کے شر سے حفاظت

    صبح و شام تین مرتبہ پڑھیں

    اَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ

    ترجمہ:۔ میں پناہ لیتا ہوں اللہ کے پورے کلمات کی ہر اس مخلوق کے شر سے جس کو اس نے پیدا کیا

    Virtue

    (ابوداؤدو ترمذى، مسلم)

  9. 9

    جب کسى خبر کا انتظار ہو

    صبح و شام ایک مرتبہ پڑھیں

    اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَسْئَلُكَ مِنْ فُجَآءَةِ الْخَيْرِ وَاَعُوْذُبِكَ مِنْ فُجَآءَةِ الشَّرِّ

    ترجمہ: اے اللہ میں آپ سے اچانک کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور اچانک کی برائی سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں۔

    Virtue

    فضیلت: جب کسی معاملہ میں کوئی خبر ملنے والی ہو یا کوئی نیا واقعہ پیش آنے والا ہو تو یہ دعا کرے جو مذکور ہے۔ حدیث میں ہے کہ حضور﷑ صبح کے وقت یہ دعا کیا کرتے تھے۔ (کتاب الاذکار ص104)

  10. 10

    ہر طرح کى عافیت کا سوال

    صبح و شام تین مرتبہ پڑھیں

    اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِي بَدَنِيْ اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِي سَمْعِيْ اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِيْ بَصَرِيْ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْكُفْرِ وَالْفَقْرِ وَاَعُوْذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ لَا اِلَهَ اِلَّااَنْتَ

    ترجمہ: اے اللہ ! میرے بدن کو درست رکھئے، اے اللہ ! میرے کان عافیت سے رکھئے، اے اللہ ! میری آنکھ عافیت سے رکھئے، آپ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے۔ اے اللہ ! میں کفر اور محتاجگی سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں اور قبر کے عذاب سے میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں ، آپ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔

    Virtue

    فضیلت: صبح اور شام کے وقت تین مرتبہ پڑھ لیجئے۔ اللہ کی ذات سے امید ہے کہ مذکورہ دعا جو پڑھے گا اللہ اسے ہر لائن کی عافیت میں رکھے گا، حدیث کی دعا کا ترجمہ بہت غور سے پڑھیے ۔(ابوداود4/324)

  11. 11

    جنت مىں داخل ہونے کا نبوى نسخہ

    صبح و شام ایک مرتبہ پڑھیں

    اَللّٰهُمَّ اَنْتَ رَبِّيْ لَا اِلَهَ اِلَّا اَنْتَ خَلَقْتَنِيْ وَاَنَا عَبْدُكَ وَاَنَا عَلٰى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَبُوْءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ وَاَبُوْءُ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِيْ فَاِنَّهُ لاَ يَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ

    ترجمہ: اے اللہ ! آپ ہی میرے پالنہار ہیں ، آپ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے۔ آپ ہی نے مجھے پیدا کیا اور میں آپ کا حقیقی غلام ہوں ، اور جہاں تک میرے بس میں ہے مَیں آپ سے کئے ہوئے عہد اور وعدے پر قائم ہوں ، آپ کی پناہ چاہتا ہوں ان تمام بُرے کاموں کے وبال سے جو مَیں نے کئے ہیں، میں آپ کے سامنے آپ کی ان نعمتوں کا اقرار کرتا ہوں جو مجھ پر ہیں ، اور مجھے اعتراف ہے اپنے گناہ کا، اس لئے میرے گناہوں کو معاف کر دیجئے، کیونکہ آپ کے سوا کوئی گناہوں کو نہیں بخشتا۔

    Virtue

    فضیلت: جو شخص یقین کے ساتھ یہ دعا صبح کے وقت پڑھ لے اور اسی دن اس کا انتقال ہوجائے تو جنت میں داخل ہوگا (اسی طرح) جو شام کے وقت یہ دعا پڑھ لے اور اسی رات اس کا انتقال ہوجائے تو جنت میں داخل ہوگا (بخاری 8/67)

  12. 12

    ہر قسم کى عافیت کا نبوى نسخہ

    صبح و شام ایک مرتبہ پڑھیں

    اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَسْاَلُكَ الْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَسْاَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي دِينِيْ وَدُنْيَايَ وَاَهْلِيْ وَمَالِيْ اَللّٰهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِيْ وَاٰمِنْ رَّوْعَاتِيْ اَللّٰهُمَّ احْفَظْنِيْ مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ وَمِنْ خَلْفِيْ وَعَنْ يَّمِيْنِيْ وَعَنْ شِمَالِيْ وَمِنْ فَوْقِيْ وَاَعُوْذُ بِعَظْمَتِكَ اَنْ اُغْتَالَ مِنْ تَحْتِيْ

    ترجمہ: اے اللہ ! میں آپ سے عافیت مانگتا ہوں دنیا اور آخرت میں ، اے اللہ ! میں آپ سے معافی اور سلامتی مانگتا ہوں میرے دین میں اور میری دنیا میں اور میرے گھر والوں میں اور میرے مال میں، اے اللہ ! ڈھانپ لے میرے عیب، اور خوف کی چیزوں سے مجھے بے فکر کر دے۔ اے اللہ ! میری حفاظت کر میرے آگے سے اور میرے پیچھے سے ، اور میرے دائیں سے اور میرے بائیں سے اور میرے اوپر سے اور میں آپ کی عظمت کی پناہ لیتا ہوں اس سے کہ ہلاک کیا جاؤں میرے نیچے سے ۔

    Virtue

    فضیلت: حضور ﷺ نے زندگی بھر یہ دعا کبھی بھی نہیں چھوڑی ہے۔ ہر قسم کی عافیت کا نبوی نسخہ ہے ۔ (ابوداود 4/318)

  13. 13

    زوالِ غم اور ادائیگىِ قرض کا نبوى وظیفہ

    صبح و شام ایک مرتبہ پڑھیں

    اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ وَاَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ وَاَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَاَعُوْذُ بِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ

    ترجمہ: اے اللہ ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں فکر اور رنج سے اور میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں بزدلی اور بخیلی سے اور میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں قرض کے بوجھ اور لوگوں کے دبانے سے۔

    Virtue

    فضیلت: جو شخص صبح اور شام یہ دعا پڑھ لے تو اس کا غم ختم ہوجائے گا اور اس کا قرض ادا ہوجائے گا (نوٹ :لفظ الْحَزَن اور الْحُزْن دونوں ہی درست ہیں) (ابوداود 2/93، قال الشوکانی فی تحفۃ الذاکرین ولامطعن فی اسناد ہذا الحدیث)

  14. 14

    جہنم سے خلاصى پانے کا نبوى نسخہ

    صبح و شام سات مرتبہ پڑھیں

    اَللّٰهُمَّ اَجِرْنِيْ مِنَ النَّارِ

    ترجمہ: اے اللہ ! آپ مجھے جہنم کی آگ سے بچا لیجئے۔

    Virtue

    فضیلت: جب صبح کی نماز سے فارغ ہوجائے تو کسی سے بات کرنے سے پہلے سات مرتبہ یہ دعا پڑھ لے اگر اسی دن وفات پا گیا تو جہنم سے چھٹکارا نصیب ہوگا ، (اسی طرح) مغرب کی نماز کے بعد کسی سے بات کرنے سے پہلے سات مرتبہ یہ دعا پڑھ لے اگر اسی رات وفات پا گیا تو جہنم سے چھٹکارا نصیب ہوگا ۔ -r-n(نسائی فی عمل الیوم واللیلۃ وابوداود وصححہ ابن حبان)

  15. 15

    اللہ سے اس کى شان کے مطابق اجر لینے کا نبوى نسخہ

    صبح و شام ایک مرتبہ پڑھیں

    يَا رَبِّ لَكَ الْحَمْدُ كَمَا يَنْبَغِيْ لِجَلَالِ وَجْهِكَ وَعَظِيْمِ سُلْطَانِكَ

    ترجمہ: اے میرے پروردگار حقیقی تعریف آپ ہی کے لیے ہے جیسی تعریف آپ کی ذات کی بزرگی اور آپ کی عظیم سلطنت کے لائق ہو۔

    Virtue

    فضیلت: اس کا ثواب فرشتوں کو تھکا دیتا ہے اور اللہ تعالىٰ خود اس کا بدلہ عطا فرمائیں گے (ابن ماجہ4/712)

  16. 16

    مصیبتوں سے نجات حاصل کرنے کا نبوى نسخہ

    صبح و شام ایک مرتبہ پڑھیں

    اَللّٰهُمَّ اَنْتَ رَبِّيْ لَاۤ اِلَهَ اِلَّا اَنْتَ عَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَاَنْتَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ مَا شَآءَ اللّٰهُ كَانَ وَمَا لَمْ يَشَاَ لَمْ يَكُنْ وَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ اَعْلَمُ اَنَّ اللّٰهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ وَاَنَّ اللّٰهَ قَدْ اَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِيْ وَمِنْ شَرِّ كُلِّ دَآبَّةٍ اَنْتَ اٰخِذٌ بِنَاصِيَتِهَا اِنَّ رَبِّيْ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ

    ترجمہ: اے اللہ آپ ہی میرے پالنے والے ہیں ، آپ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے، آ پ ہی پر مَیں نے بھروسہ کیا اور آپ ہی عظیم عرش کے مالک ہیں، جو کچھ اللہ نے چاہا وہ ہوا اور جو اللہ نے نہیں چاہا وہ نہیں ہوا اور گناہوں سے بچنے اور نیک کاموں کے کرنے کی طاقت اللہ کی مدد ہی سے ملتی ہے جو بلندی والا عظمت والا ہے۔ اور یہ کہ اللہ تعالىٰ کا علم ہر چیز کو محیط ہے۔ اے اللہ ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں میرے نفس کی برائی سے اور ہر اس جانور کی برائی سے جس کی پیشانی آپ کے قبضے میں ہے، بے شک میرا رب سیدھے راستے پر ہے (عمل الیوم واللیلۃ لابن السنی 1/54)

    Virtue

    فضیلت: جو شخص دن کے شروع میں اس کو پڑھ لے تو اس کو شام تک کوئی مصیبت نہیں پہونچے گی اور جو دن کے آخر میں اس کو پڑھ لے تو صبح تک کوئی مصیبت نہیں پہونچے گی۔ (رواہ ابن السنی عن بعض بنات النبی ﷺ)

  17. 17

    دن اور رات کی خیر پانے اور برائیوں سے محفوظ رہنے کا نبوى نسخہ

    صبح و شام ایک مرتبہ پڑھیں

    مَا شَآءَ اللّٰهُ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ اَشْهَدُ اَنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ

    ترجمہ: جو کچھ اللہ نے چاہا وہ ہوا، گناہ سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت اللہ کی مدد ہی سے ملتی ہے، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالىٰ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے۔

    Virtue

    فضیلت: جو شخص صبح کے وقت یہ دعا پرھ لے تو اس دن کے خیر سے نوازا جائے گا اور برائیوں سے محفوظ رہے گا اور جو رات کو پڑھ لے تو اس رات کی خیر سے نوازا جائے گا اور اس رات کے شر سے محفوظ رہے گا (ابن السنی 1/51)

  18. 18

    حضور ﷺ کے ہاتھوں جنت مىں داخلہ

    صبح و شام ایک مرتبہ پڑھیں

    رَضِيْتُ بِاللّٰهِ رَبًّا وَّ بِالْاِسْلَامِ دِيْنًا وَّ بِمُحَمَّدٍ صَلَّي اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبِيًّا

    ترجمہ: میں اللہ کے رب ہونے اور اسلام کے دین ہونے اور محمد ﷺ کے نبی ہونے پر راضی ہوں۔

    Virtue

    فضیلت: جو شخص صبح و شام ایک مرتبہ یہ دعا پڑھ لے حضور ﷺ اس کا ہاتھ پکڑ کر جنت میں داخل کرائیں گے (رواہ الطبرانی باسناد حسن ،المتجر الرابح فی ثواب العمل الصالح ص312، بکھرے موتی ج4ص35)

  19. 19

    ذکر کے معمولات کى کمى کى تلافى کا نبوى نسخہ

    صبح و شام ایک مرتبہ پڑھیں

    فَسُبْحٰنَ اللّٰهِ حِیْنَ تُمْسُوْنَ وَ حِیْنَ تُصْبِحُوْنَ (۱۷) وَ لَهُ الْحَمْدُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ عَشِیًّا وَّ حِیْنَ تُظْهِرُوْنَ (۱۸) یُخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَ یُخْرِجُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ وَ یُحْیِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا١ؕ وَ كَذٰلِكَ تُخْرَجُوْنَ۠ (۱۹) سورۃ الروم

    ترجمہ: تم اللہ کی پاکی بیان کرو اس کی شان کے لائق صبح اور شام کے وقت اور دن کے آخری حصّے میں اور دوپہر کے وقت ، اور حقیقی تعریف اللہ ہی کے لائق ہے آسمانوں اور زمین میں، وہ زندہ کو مردہ سے نکالتا ہے اور مردہ کو زندہ سے نکالتا ہے، اور وہ زمین کو اس کے خشک ہوجانے کے بعد زندہ کرتا ہے اور (اے لوگو آخرت میں) اسی طرح تم کو (قبروں سے) نکالا جائے گا۔

    Virtue

    فضیلت: ایک مرتبہ صبح پڑھنے سے اس دن کے ذکر کے معمول میں کمی کی تلافی ہوجاتی ہے اور شام کو پڑھنے سے اس رات کے ذکر میں کمی کی تلافی ہوجاتی ہے(ابوداود) مسند کی حدیث میں ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا کہ میں بتاؤں کہ خدا تعالىٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کا نام خلیل وفادار کیوں رکھا ؟ اس لئے کہ وہ صبح و شام ان کلمات کو تُظْہِرُوْنَ تک پڑھا کرتے تھے۔(ابن کثیر ج4 ص466)

  20. 20

    ہربلا سے حفاظت کا نبوى نسخہ

    صبح و شام ایک مرتبہ پڑھیں

    اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ اَلْحَیُّ الْقَیُّوْمُ١ۚ۬ لَا تَاْخُذُهٗ سِنَةٌ وَّ لَا نَوْمٌ١ؕ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَهٗۤ اِلَّا بِاِذْنِهٖ١ؕ یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ١ۚ وَ لَا یُحِیْطُوْنَ بِشَیْءٍ مِّنْ عِلْمِهٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ١ۚ وَسِعَ كُرْسِیُّهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ١ۚ وَ لَا یَئُوْدُهٗ حِفْظُهُمَا١ۚ وَ هُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ

    ترجمہ: اللہ وہ ذات ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ،ہمیشہ زندہ رہنے والا ہے ، تمام مخلوق کا سنبھالنے والا ہے، نہ اس کو اونگھ دبا سکتی ہے اور نہ نیند(دبا سکتی ہے) اسی کے مملوک ہیں سب جو کچھ بھی آسمانوں میں (موجودات) ہیں اور جو کچھ زمین میں ہیں، ایسا کون شخص ہے جو اس کے پاس (کسی کی) سفارش کر سکے بدون اس کی اجازت کے، وہ جانتا ہے ان (موجودات) کے تمام حاضر اور غائب حالات کو اور وہ موجودات اس کے معلومات سے کسی چیز کو اپنے علم کے احاطہ میں نہیں لا سکتے، مگر جس قدر (علم دینا) وہی چاہے، اس کی کرسی (اتنی بڑی ہےکہ اس ) نے سب آسمان اور زمین کو اپنے اندر لے رکھا ہے اور اللہ تعالىٰ کو ان دونوں (آسمان اور زمین) کی حفاظت کچھ مشکل نہیں گزرتی، اور وہ ہی عالیشان اور عظیم الشان ہے۔ (بیان القرآن)

    Virtue

    آیۃ الکرسی پڑھ کر پھر سورۂ مومن کی نیچے والی تین آیتیں صبح اور شام پڑھیں۔

  21. 21

    سورۂ مومن کى تین آیتیں

    صبح و شام ایک مرتبہ پڑھیں

    بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ حٰمٓۚ ۞ تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِۙ ۞ غَافِرِ الذَّنْۢبِ وَ قَابِلِ التَّوْبِ شَدِیْدِ الْعِقَابِ١ۙ ذِی الطَّوْلِ١ؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ اِلَیْهِ الْمَصِیْرُ ۞

    ترجمہ: یہ کتاب اتاری گئی ہے اللہ کی طرف سے جو زبردست ہے ہر چیز کا جاننے والا ہے ،گناہ بخشنے والا ہے اور توبہ قبول کرنے والا ہے،سخت سزا دینے والا ہے، قدرت والا ہے اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اسی کے پاس سب کو جانا ہے۔

    Virtue

    فضیلت: جو شخص آیت الکرسی پڑھ کر پھر سورۂ مومن کی مذکورہ آیات صبح کے وقت پڑھ لے تو اس دن ہر برائی اور تکلیف سے محفوظ رہے گا اور جو شام کو پڑھ لے وہ صبح تک ہر برائی سے محفوظ رہے گا(مسند بزار عن ابی ہریرۃ ورواہ الترمذی)

  22. 22

    فرشتوں کى دعا اور شہادت کا اجر ملنے کا نبوى نسخہ

    صبح و شام تین مرتبہ پڑھیں

    اَعُوْذُ بِاللّٰهِ السَّمِيْعِ الْعَلِيْمِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ هُوَ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ١ۚ هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ ۞ هُوَ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ اَلْمَلِكُ الْقُدُّوْسُ السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَیْمِنُ الْعَزِیْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ١ؕ سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ ۞ هُوَ اللّٰهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى١ؕ یُسَبِّحُ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۠ ۞

    تعوذ تین مرتبہ پڑھ لیں-r-nترجمہ: میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں جو خوب سننے والا ہے، بڑا جاننے والا ہے مردود شیطان سے-r-n-r-nسورۃ الحشر کی آیات۔ ایک مرتبہ پڑھیں-r-nترجمہ: وہ ایسا ہے کہ اس کے سوا کوئی اور معبود (بننے کے لائق) نہیں، وہ جاننے والا ہے پوشیدہ چیزوں کا اور ظاہری چیزوں کا، وہی بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے، وہ ایسا اللہ ہے کہ اس کے سوا کوئی اور معبود (بننے کےلائق) نہیں، وہ بادشاہ ہے (سب عیبوں سے) پاک ہے، سالم ہے، امن دینے والا ہے( اپنے بندوں کو خوف کی چیزوں سے) نگہبانی کرنے والا ہے، زبردست ہے، خرابی کا درست کردینے والا ہے، بڑی عظمت والا ہے، اللہ تعالىٰ لوگوں کے شرک سے پاک ہے، وہ معبود (برحق) ہے، پیدا کرنے والا ہے، ٹھیک ٹھیک بنانے والا ہے، صورت (شکل) بنانے والا ہے، اسی کے اچھے اچھے نام ہیں ، سب چیزیں اس کی پاکی بیان کرتی ہیں جو آسمانوں اور زمینوں میں ہیں اور وہی زبردست حکمت والا ہے

    Virtue

    فضیلت: جو شخص صبح کو تین مرتبہ پڑھ کر مذکورہ آیتیں ایک مرتبہ پڑھ لے تو ستر ہزار فرشتے دعائے رحمت کرتے ہیں اور اس دن مرنے پر شہادت کا اجر ملتا ہے اور جو شام کو یہ عمل کرے تو اس کو بھی یہی فضیلت حاصل ہوگی (ترمذی 5/182)

  23. 23

    سارے مطالبوں کے پورا ہونے کا نبوى نسخہ

    صبح و شام ایک مرتبہ پڑھیں

    اَللّٰھُمَّ اَنْتَ خَلَقْتَنِىْ وَاَنْتَ تَھْدِيْنِيْ وَاَنْتَ تُطْعِمُنِيْ وَاَنْتَ تَسْقِيْنِيْ وَاَنْتَ تُمِيْتُنِيْ وَاَنْتَ تُحْيِيْنِيْ

    ترجمہ: اے اللہ ! آپ ہی نے مجھے پیدا کیا اور آپ ہی مجھے ہدایت دینے والے ہیں اور آپ ہی مجھے کھلاتے ہیں اور آپ ہی مجھے پلاتے ہیں اور آپ ہی مجھے ماریں گے اور آپ ہی مجھے زندہ کریں گے۔

    Virtue

    فضیلت: حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں تمہیں ایک ایسی حدیث نہ سناؤں جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے کئی مرتبہ سنی اور حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما سے بھی کئی مرتبہ سنی ہے ؟ میں نے عرض کیا ضرور سنائیں، حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا جو شخص صبح اور شام ان کلمات کو پڑھے تو اللہ تعالىٰ سے جو مانگے گا اللہ تعالىٰ ضرور اس کو عطا فرمائیں گے۔ ( بکھرے موتی)

  24. 24

    آسیب و سحر وغیرہ سے حفاظت کا نبوى نسخہ

    صبح و شام تین مرتبہ پڑھیں

    اَصْبَحْنَا وَاَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلّٰهِ وَالْحَمْدُ كُلُّهٗ لِلّٰهِ اَعُوْذُ بِاللّٰهِ الَّذِيْ يُمْسِكُ السَّمَآءَ اَنْ تَقَعَ عَلَى الْاَرْضِ اِلَّا بِاِذْنِهٖ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَذَرَاَ وَمِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ وَشِرْكِهٖ شام کو اَصْبَحْنَا کی جگہ اَمْسَيْنَا اور وَاَصْبَحَ کی جگہ وَاَمْسَى پڑھیں

    ترجمہ: اللہ کے لئے ہم نےشام کی(صبح کی) اور پوری سلطنت نے شام(صبح) کی، تمام تعریف اللہ کے لئے ہے، پناہ لیتا ہوں اللہ کی جس نے آسمان کو روکے رکھا کہ وہ زمین پر گرے مگر اس کی اجازت سے مخلوق کی برائی سے اور جو پھیلی ہے اور شیطان کے شر اور اس کے شرک سے۔

    Virtue

    فضیلت: حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاصؓ سے آپ ﷺ نے فرمایا کہ اگر تم نے اس (مذکورہ) دعا کو تین مرتبہ شام کے وقت پڑھ لیا تو شام تک شیطان ،کاہن اور جادوگر کے ضرر سے محفوظ رہو گے اور اگر صبح پڑھا تو شام تک ان چیزوں سے محفوظ رہو گے ۔ (الدعاء 954، ابن السنی 1/62)

  25. 25

    گناہوں کو معاف کروانے اور نیکیاں حاصل کرنے کا نبوى نسخہ

    صبح و شام سو مرتبہ پڑھیں

    سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهٖ

    ترجمہ: میں اللہ کی پاکی بیان کرتا ہوں اس کی شان کے لائق اور اس کی تعریف کرتا ہوں اس کی بیان کی ہوئی تعریف کے ساتھ ۔

    Virtue

    فضیلت: ان کلمات کو سو (100) مرتبہ پڑھ لیجئے ، سمندر کے جھاگ کے برابر بھی گناہ ہوں گے تو اللہ تعالىٰ معاف فرما دیں گے ( صحیح مسلم 4/2081) اور ایک لاکھ چوبیس ہزار نیکیاں ملیں گی (ترمذی)

  26. 26

    تین بڑى بیماریوں سے بچنے کا آسان نبوى نسخہ

    (۱) سُبْحَانَ اللّٰهِ الْعَظِيمِْ وَبِحَمْدِهٖ-r-n-r-n(۲) اَللّٰهُمَّ اِنِّيْٓ اَسْاَلُكَ مِمَّا عِنْدَكَ، وَاَفِضْ عَلَيَّ مِنْ فَضْلِكَ، وَانْشُرْ عَلَيَّ مِنْ رَّحْمَتِكَ، وَاَنْزِلْ عَلَيَّ مِنْ م بَرَكَاتِكَ

    (۱) بعد نماز فجر تین مرتبہ پڑھ لیں-r-n(۲) ایک مرتبہ پڑھ لیں-r-nترجمہ: میں بڑی عظمت والے اللہ کی پاکی بیان کرتا ہوں اس کی شان کے مناسب اور اس کی تعریف کرتا ہوں اسی کی بیان کردہ تعریف کے ساتھ، اے اللہ ! ان نعمتوں میں سے مانگتا ہوں جو تیرے پاس ہیں اور اپنے فضل کی مجھ پر بارش کر اور اپنی رحمت مجھ پر پھیلا دے اور اپنی برکت مجھ پر نازل کر دے۔

    Virtue

    فضیلت: حضرت قبیصہ بن مخارق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، حضور ﷺ نے پوچھا کیوں آئے ہو؟ میں نے عرض کیا میری عمر زیادہ ہوگئی ہے، میری ہڈیاں کمزور ہوگئی ہیں، یعنی میں بوڑھا ہوگیا ہوں میں آپ ﷺ کی خدمت میں اس لئے حاضر ہوا ہوں تاکہ آپ مجھے وہ چیز سکھائیں جس سے اللہ تعالىٰ مجھے نفع دے۔-r-nحضور ﷺ نے فرمایا تم جس پتھر، درخت اور ڈھیلے کے پاس سے گذرے ہو اس نے تمہارے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔ اے قبیصہ صبح کی نماز بعد تین مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰهِ الْعَظِيمَ وَبِحَمْدِهِ کہو اس سے تم اندھے پن، کوڑی پن اور فالج سے محفوظ رہو گے، اے قبیصہ! یہ دعا بھی پڑھا کرو اَللّٰهُمَّ اِنِّيْٓ اَسْاَلُكَ مِمَّا عِنْدَكَ، وَاَفِضْ عَلَيَّ مِنْ فَضْلِكَ، وَانْشُرْ عَلَيَّ مِنْ رَّحْمَتِكَ، وَاَنْزِلْ عَلَيَّ مِنْ بَرَكَاتِكَ (مجمع الزوائد 1/132 وقال رواہ احمد وفیہ رجل لم یسم)

  27. 27

    صبح و شام کی مزید دعائیں

    اَللّٰهُمَّ بِكَ اَصْبَحْنَا وَبِكَ اَمْسَيْنَا وَبِكَ نَحْيٰى وَبِكَ نَمُوْتُ وَاِلَيْكَ الْمَصِيْرُ-r-n-r-nاَصْبَحْنَا وَاَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ اَللّٰهُمَّ اِنِّيۤ اَسْاَلُكَ خَيْرَ هَذَا الْيَوْمِ فَتْحَهُ وَنَصْرَهُ وَنُوْرَهُ وَبَرَكَتَهُ وَهُدَاهُ وَاَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا فِيْهِ وَشَرِّ مَا بَعْدَهُ-r-n-r-nاَصْبَحْنا عَلٰى فِطْرَةِ الْاِسْلاَمِ وَ كَلِمَةِ الْاِخْلاَصِ وَعَلٰى دِيْنِ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلٰى مِلَّةِ اَبِيْنَاۤ اِبْرَاهِيْمَ حَنِيْفاً مُّسْلِماً وَّمَا كَانَ مِنَ الْمُشرِكِيْنَ-r-n-r-nشام کو اَصْبَحْنَا کی جگہ اَمْسَيْنَا اور اَصْبَحَ کی جگہ اَمْسَي پڑھیں

    ترجمہ: اے اللہ ہمیں آپ ہی کی توفیق سے صبح نصیب ہوئی اور آپ ہی کی توفیق سے شام ملی، آپ ہی کی قدرت سے ہم جیتے ہیں اور آپ ہی کی قدرت سے مریں گے اور آپ ہی کی طرف واپس جانا ہے ۔(ترمذی 5/466)

  28. 28

    پانچ جملے دنیا کے لئے ،پانچ آخرت کے لئے

    حَسْبِيَ اللّٰهُ لِدِيْنِيْ-r-nحَسْبِيَ اللّٰهُ لِمَآ اَھَمَّنِىْ-r-nحَسْبِيَ اللّٰهُ لِمَنْ مْ بَغٰى عَلَىَّ-r-nحَسْبِيَ اللّٰهُ لِمَنْ حَسَدَنِىْ-r-nحَسْبِيَ اللّٰهُ لِمَنْ کَادَنِىْ بِسُوْءٍ-r-nحَسْبِيَ اللّٰهُ عِنْدَ الْمَوْتِ-r-nحَسْبِيَ اللّٰهُ عِنْدَ الْمَسْئَلَةِ فِي الْقَبْرِ-r-nحَسْبِيَ اللّٰهُ عِنْدَ الْمِيْزَانِ-r-nحَسْبِيَ اللّٰهُ عِنْدَ الصِّرَاطِ-r-nحَسْبِيَ اللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَاِلَيْهِ اُنِيْبُ

    دنیا-r-nترجمہ:-r-nکافی ہے اللہ مجھ کو میرے دین کے لئے۔-r-nکافی ہے اللہ مجھ کو میرے کل کی فکر کے لئے۔-r-nکافی ہے اللہ مجھ کو اس شخص کے لئے جو مجھ پر زیادتی کرے۔-r-nکافی ہے اللہ مجھ کواس شخص کے لئے جو مجھ پر حسد کرے۔-r-nکافی ہے اللہ مجھ کو اس شخص کے لئے جو برائی کے ساتھ مجھے دھوکہ اور فریب دے۔-r-n-r-nآخرت-r-nترجمہ:-r-nکافی ہے اللہ مجھ کو موت کے وقت-r-nکافی ہے اللہ مجھ کو قبر میں سوال کے وقت-r-nکافی ہے اللہ مجھ کو میزان (اعمال) کے وقت-r-nکافی ہے اللہ مجھ کو پل صراط کے پاس-r-nکافی ہے اللہ مجھ کو اس کے سوا کوئی معبود نہیں، میں نے اسی پر توکّل کیا اور میں اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔

    Virtue

    فضیلت: حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص مذکورہ دس کلمات کو صبح کے وقت پڑھ لے تو وہ شخص ان کلمات کو پڑھتے ہی اللہ تعالىٰ کو اس کے حق میں کافی اور کلمات پڑھنے پر اجر و ثواب دیتے ہوئے پائے گا (در منثور ج2 ص103)

  29. 29

    مستجاب الدعوات ہونے کا نبوى نسخہ

    اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِيْ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِيْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ

    ترجمہ: اے اللہ ! میری اور تمام مومن مردوں اور مومن عورتوں کی اور تمام مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کی مغفرت فرما۔

    Virtue

    فضیلت: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص دن میں 27 یا25 مرتبہ تمام مومن مردوں اور مومن عورتوں کے لیے مغفرت کی دعا مانگے گا وہ اللہ تعالىٰ کے نزدیک ان مستجاب الدعوات (جن کی دعائیں اللہ کے یہاں مقبول ہوتی ہیں) لوگوں میں شامل ہوجائے گا جن کی دعاؤں سے زمین والوں کو رزق دیا جاتا ہے۔-r-n(حصن حصین ص76)

  30. 30

    حمدو ودرود بہترىن انداز مىں

    اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ كَمَاۤ اَنْتَ اَهْلُهٗ فَصَلِّ وَسَلِّمْ عَلٰي سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ كَمَاۤ اَنْتَ اَهْلُهٗ وَافْعَلْ بِنَا مَاۤ اَنْتَ اَهْلُهٗ فَاِنَّكَ اَهْلُ التَّقْوٰي وَاَهْلُ الْمَغْفِرَةِ

    ترجمہ: اے اللہ ! تیرے لئے ہی حمد ہے جو تیری شان کے مناسب ہے پس تو سیدنا محمد (ﷺ) پر رحمت سلامتی بھیج جو تیری شایانِ شان ہو، بے شک تو ہی اس کا مستحق ہے کہ تجھ سے ڈرا جائے اور تو ہی مغفرت والا ہے۔

    Virtue

    فضیلت: علامہ ابن المشتہر رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اللہ جل جلالہ کی ایسی حمد کرے جو سب سے زیادہ افضل ہو اور اسی طرح یہ چاہے کہ حضور اقدس ﷺ پر ایسا درود پڑھے جو ان سب سے افضل ہو جتنے درود کسی نے پڑھے ہیں اور اسی طرح یہ بھی چاہتا ہو کہ وہ اللہ جل شانہ سے کوئی ایسی دعا مانگے جو ان سب سے افضل ہو جو کسی نے مانگی ہوں تو وہ یہ دعا پڑھا کرے (فضائل درود شریف)

  31. 31

    اىک ہزار دن تک اجر

    جَزَى اللّٰهُ عَنَّا مُحَمَّدًا مَّا هُوَ اَهْلُهُ

    ترجمہ: جزا دے اللہ تعالىٰ محمد (ﷺ) کو جیسا کہ ان کے شایانِ شان ہے (رواه الطبراني في الكبير والاَوسط، وفيه هانئ بن المتوكل، وهو ضعيف. مجمع الزوائد10/163)

    Virtue

    فضیلت: اس کا اجر ایک ہزار دن تک فرشتوں کو تھکا دیتا ہے۔

  32. 32

    مندرجہ ذیل دعا تین مرتبہ پڑھ لیجئے آپ کے سارے گناہ معاف

    اَللّٰهُمَّ مَغْفِرَتُكَ اَوْسَعُ مِنْ ذُنُوْبِيْ وَرَحْمَتُكَ اَرْجٰى عِنْدِيْ مِنْ عَمَليْ

    ترجمہ: اے اللہ ! تیری مغفرت میرے گناہوں سے زیادہ وسعت والی ہے اور مجھے اپنے عمل سے زیادہ تیری رحمت کی امید ہے

    Virtue

    فضیلت: ایک آدمی نے حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر دو یا تین مرتبہ کہا ہائے میرے گناہ! ہائے میرے گناہ! حضور ﷺ نے فرمایا یہ کہو اَللّٰهُمَّ مَغْفِرَتُكَ اَوْسَعُ مِنْ ذُنُوْبِيْ وَرَحْمَتُكَ اَرْجٰی عِنْدِيْ مِنْ عَمَليْ اے اللہ ! تیری مغفرت میرے گناہوں سے زیادہ وسعت والی ہے اور مجھے اپنے عمل سے زیادہ تیری رحمت کی امید ہے اس نے کہا حضور ﷺ نے کہا دوبارہ کہو اس نے دوبارہ کہا، حضور ﷺ نے فرمایا پھر کہو اس نے پھر کہا، حضور ﷺ نے فرمایا اُٹھ جا اللہ نے تیری مغفرت کر دی (الاذکار للنووی 1/394)

  33. 33

    بیمارى اور تنگدستى دور کرنے کا نبوى نسخہ

    تَوَكَّلْتُ عَلَى الْحَيِّ الَّذِيْ لَا يَمُوْتُ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ يَكُنْ لَّهٗ شَرِيْكٌ فِي الْمُلْكِ وَلَمْ يَكُنْ لَّهٗ وَلِيٌّ مِنَ الذُّلِّ وَكَبِّرْهُ تَكْبِيْرًا

    ترجمہ: میں اس زندہ ہستی پر بھروسہ کرتا ہوں جس پر کبھی موت طاری نہیں ہوگی۔ تمام خوبیاں اسی اللہ کے لئے ہیں جو نہ اولاد رکھتا ہے اور نہ اس کا کوئی سلطنت میں شریک ہے اور نہ کمزوری کی وجہ سے اس کا کوئی مددگار ہے اور اس کی خوب بڑائیاں بیان کیجئے۔

    Virtue

    فضیلت: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مجھے جب بھی کوئی تکلیف دہ امر پیش آتا تو جبریل (علیہ السلام) آکر مجھے یہ دعا تلقین کرتے۔ (الدعوات الکبیر للبیہقی 1/270)