رات کے مسنون اَذکار

20 adhkar

  1. 1

    عافیت کا سوال

    اَللّٰهُمَّ خَلَقْتَ نَفْسِيْ وَأَنْتَ تَوَفَّاهَا، لَكَ مَمَاتُهَا وَمَحْيَاهَا إِنْ أَحْيَيْتَهَا فَاحْفَظْهَا وَإِنْ أَمَتَّهَا فَاغْفِرْ لَهَا اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَافِيَةَ

    ترجمہ:اے اللہ! آپ ہی نے میری ذات کو پیدا کیا ہے اور آپ ہی اُس کو وَفات دیں گے،آپ ہی کے قبضہ میں اُس کی موت اور زندگی ہے،(اے اللہ!)اگر آپ اُسے زندہ رکھیں تو اُس کی حفاظت کیجئے گا اور اگر اُسے موت دیدیں تو اُسے معاف کردیجئے گا اے اللہ! میں آپ سے عافیت کا سوال کرتا ہوں۔ (مسلم:2712)

  2. 2

    اللہ کے نام سے زندگی اور موت

    اَللّٰهُمَّ بِاسْمِكَ أَمُوْتُ وَأَحْيَا

    ترجمہ:اے اللہ! میں آپ ہی کے نام سےمرتا اور زندہ ہوتا ہوں۔ (بخاری:6314)

  3. 3

    اللہ کا شکر

    اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا، وَكَفَانَا وَآوَانَا، فَكَمْ مِّمَّنْ لَا كَافِيَ لَهُ وَلَا مُؤْوِيَ

    ترجمہ:تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں جس نے ہمیں کھلایا ،پلایا ،ہمیں کفایت بخشی اور ہمیں ٹھکانا دیا ، پس کتنے ہی ایسے ہیں جن کیلئے کوئی کفایت کرنے والا اور کوئی اُنہیں ٹھکانا دینے والا نہیں ۔ (مسلم:2715)

  4. 4

    فطرتِ اسلام پر موت

    اَللّٰهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِيْ إِلَيْكَ، وَوَجَّهْتُ وَجْهِيْ إِلَيْكَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِيْ إِلَيْكَ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِيْ إِلَيْكَ، رَغْبَةً وَّرَهْبَةً إِلَيْكَ، لاَ مَلْجَأَ وَلاَ مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِيْ أَنْزَلْتَ، وَبِنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ

    ترجمہ:اے اللہ! میں نے اپنی ذات کو آپ کے سامنے جھکادیا ،اپنا رُخ آپ کی جانب پھیر دیا ،اپنے تمام اُمور کو آپ کے حوالے کردیا ،اپنی پیٹھ آپ کی طرف کردی ،آپ کی رغبت رکھتے ہوئے اور آپ سے ڈرتے ہوئے ،آپ کے سوا کوئی جائے پناہ اور کوئی جائے نجات نہیں ،میں آپ کی نازل کردہ کتاب پر اور آپ کے بھیجے ہوئے رسول پر ایمان لایا ۔ (بخاری:6315)

    Virtue

    فائدہ:حدیث میں آتا ہے:”مَنْ قَالَهُنَّ ثُمَّ مَاتَ تَحْتَ لَيْلَتِهِ مَاتَ عَلَى الفِطْرَةِ “جو شخص اِن کلمات کو پڑھ لے اور پھر اُسی رات اُس کا اِنتقال ہوجائے تو وہ فطرتِ اِسلام پر مرتا ہے۔(بخاری:6315)

  5. 5

    مغفرت اور حفاظت کی دعا

    بِسْمِ اللهِ وَضَعْتُ جَنْبِي اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِي ذَنْبِي،وَاخْسَأْ شَيْطَانِي، وَفُكَّ رِهَانِي، وَاجْعَلْنِي فِي النَّدِيِّ الْأَعْلٰى

    ترجمہ:اللہ کے نام ہی سے میں نے اپنا پہلو (بستر پر)رکھا،اےاللہ! میری مغفرت فرمادے،میرے شیطان کو ذلیل کردے،میری گردن(ہر قسم کے قرض وغیرہ کے حق اور جہنم کی آگ سے)چھڑادے اور مجھے اَعلیٰ طبقہ میں شامل کردے۔ (ابوداؤد:5054)

  6. 6

    شرور سے اللہ کی پناہ

    اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُ بِوَجْهِكَ الْكَرِيْمِ، وَكَلِمَاتِكَ التَّامَّةِ، مِنْ شَرِّ مَا أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهِ، اَللّٰهُمَّ أَنْتَ تَكْشِفُ الْمَغْرَمَ وَالْمَأْثَمَ، اَللّٰهُمَّ لَا يُهْزَمُ جُنْدُكَ، وَلَا يُخْلَفُ وَعْدُكَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ

    ترجمہ:اے اللہ میں تیری معزز ذات اور مکمل کلمات(اَسماء و صفات)کی پناہ چاہتا ہوں اُن تمام چیزوں کے شر سے جس کی پیشانی تیرے قبضہ قدرت میں ہے،اے اللہ! توہی قرض کو اور گناہ کو دور کرنے والا ہے ،اے اللہ!تیرا لشکر شکست نہیں کھاسکتا ،تیرے وعدہ کے خلاف نہیں ہوسکتا اور کسی مالدارکو اُس کی مالداری تیرے مقابلے میں کوئی نفع نہیں دےسکتی ،تیری ذات پاک ہے اور تمام تعریفیں تیرے لئے ہیں ۔ (ابوداؤد:5052)

  7. 7

    ہر چیز کے شر سے اللہ کی پناہ

    اَللّٰهُمَّ رَبَّ السَّمٰوَاتِ، وَرَبَّ الأَرَضِينَ، وَرَبَّنَا وَرَبَّ كُلِّ شَيْءٍ، فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوَى، وَمُنْزِلَ التَّوْرَاةِ وَالإِنْجِيلِ وَالقُرْآنِ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ ذِيْ شَرٍّ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهِ، أَنْتَ الأَوَّلُ فَلَيْسَ قَبْلَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الآخِرُ فَلَيْسَ بَعْدَكَ شَيْءٌ، وَالظَّاهِرُ فَلَيْسَ فَوْقَكَ شَيْءٌ، وَالبَاطِنُ فَلَيْسَ دُونَكَ شَيْءٌ، اقْضِ عَنِّي الدَّيْنَ وَأَغْنِنِي مِنَ الفَقْرِ

    ترجمہ:اے اللہ! اے آسمانوں اور زمینوں کے اور ہر چیز کے پروردگار!اے دانے اور گٹھلی کو پھاڑنے والے اور تَورات ،اِنجیل اور قرآن کریم نازل کرنے والے اللہ!میں تیری پناہ چاہتا ہوں ہر اُس شر رکھنے والی چیز کے شرسے جس کی پیشانی تیرے قبضہ قدرت میں ہے۔ تو ہی اوّل ہے ، تجھ سے پہلے کوئی نہیں ،تو ہی آخر ہے ،تیرے بعد کوئی نہیں ،اور ظاہر ہے ،تجھ سے اوپر کوئی نہیں ،اور باطن ہے ،تیرے علاوہ کوئی نہیں ،اے اللہ میرا قرض اداء کردے اور مجھے فقر سے (نکال کر)غنی بنادے۔(ترمذی:3400)

  8. 8

    تمام گناہوں کی معافی

    (تین مرتبہ)

    أَسْتَغْفِرُ اللهَ الَّذِيْ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ الحَيُّ القَيُّومُ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ

    میں اللہ سے مغفرت چاہتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں ،وہ ہمیشہ زندہ رہنے والااور خوب تھامنے والا ہے،اور میں اُسی کی جانب رجوع کرتا ہوں۔

    Virtue

    فائدہ:اِس کلمہ کی فضیلت حدیث میں یہ بیان کی گئی ہے:”غَفَرَ اللهُ ذُنُوبَهُ وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ البَحْرِ، وَإِنْ كَانَتْ عَدَدَ وَرَقِ الشَّجَرِ، وَإِنْ كَانَتْ عَدَدَ رَمْلِ عَالِجٍ، وَإِنْ كَانَتْ عَدَدَ أَيَّامِ الدُّنْيَا“یہ اِستغفارکا کلمہ جس نے تین مرتبہ بستر پر جاتے ہوئے پڑھ لیا تو اللہ تعالیٰ اُس کے گناہ معاف کردیں گے اگرچہ وہ سمندر کےجھاگ کے برابر ہوں،اگرچہ درخت کے پتوں کی تعداد کے برابر ہوں،اگرچہ عالج یعنی جہاں بکثرت ریت پائی جاتی ہے وہاں کی ریت کی تعداد کے برابر ہو اور اگرچہ دنیا کے تمام دنوں کی تعداد کے برابر ہوں۔(ترمذی:3397)

  9. 9

    جہنم کی آگ سے اللہ کی پناہ

    اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِي مَنَّ عَلَيَّ وَأَفْضَلَ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ رَبِّ كُلِّ شَيْءٍ وَإِلٰهِ كُلِّ شَيْءٍ أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ

    ترجمہ:تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں جس نے مجھ پر احسان کیا اور خوب کیا ،تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں جو تمام جہانوں کا اور ہر چیز کا پروردگار ہے،ہر چیز کا معبود ہے، اے اللہ میں جہنم کی آگ سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔ (مسند البزار:10/281)

  10. 10

    نعمتوں پر اللہ کا شکر

    اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِي كَفَانِيْ وَآوَانِيْ، وَأَطْعَمَنِيْ وَسَقَانِيْ، وَالَّذِيْ مَنَّ عَلَيَّ فَأَفْضَلَ، وَالَّذِي أَعْطَانِيْ فَأَجْزَلَ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ عَلٰى كُلِّ حَالٍ اَللّٰهُمَّ رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيْكَهُ وَإِلٰهَ كُلِّ شَيْءٍ، أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ

    ترجمہ:تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں جس نے مجھے کفایت بخشی،مجھے ٹھکانا دیا ،مجھے کھلایا اور پلایا ،اور جس نے مجھ پر احسان کیا اور خوب کیا،اور جس نے مجھے عطاء کیا اور خوب دیا ، ہر حال میں اللہ کیلئے تمام تعریفیں ہیں ۔اے اللہ! اے ہر چیز کے پروردگار اور مالک اللہ!ہر چیز کے معبود اللہ! اے اللہ میں جہنم کی آگ سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ (ابوداؤد:5058)

  11. 11

    رحم اور حفاظت کی دعا

    بِاسْمِكَ رَبِّ وَضَعْتُ جَنْبِي وَبِكَ أَرْفَعُهُ، إِنْ أَمْسَكْتَ نَفْسِي فَارْحَمْهَا، وَإِنْ أَرْسَلْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِمَا تَحْفَظُ بِهِ عِبَادَكَ الصَّالِحِينَ

    ترجمہ:تیرے ہی نام سے میں نے اپنا پہلو(بستر پر)رکھا اور تیرے ہی نام سے میں اسے اُٹھاؤں گا، اے اللہ ! اگر تو میری روح کو (اپنے پاس )روک لے(یعنی موت دیدے ) تواُس پر رحم کرنا اور اگر اُسے چھوڑدے تو اُس کی حفاظت کرنا جیسے تو اپنے نیک بندوں کی حفاظت کرتا ہے۔(بخاری:6320)

  12. 12

    گناہوں سے معافی کی دعا

    بِاسْمِكَ وَضَعْتُ جَنْبِي فَاغْفِرْ لِي ذَنْبِي

    ترجمہ:اے اللہ میں تیرے ہی نام سے اپنا پہلو (بستر پر)رکھتا ہوں پس تو میرے گناہ معاف کردے۔

    Virtue

    فائدہ:نبی کریمﷺنے ایک شخص سے دریافت کیا :”كَيْفَ تَقُولُ إِذَا أَوَيْتَ فِي فِرَاشِكَ؟“جب تم بستر پر جاتے ہو تو کیا کہتے ہو؟ اُس نے کہا: میں یہی مذکورہ کلمات پڑھتا ہوں ،آپﷺنے اُسے شاباش دیتے ہوئے اِرشاد فرمایا:”أَصَبْتَ، وَفَّقَكَ اللهُ“بالکل صحیح ، اللہ تمہیں (مزید )توفیق عطاء فرمائے۔(طبرانی کبیر:116)

  13. 13

    اللہ کے عذاب سے پناہ

    (تین مرتبہ)

    اَللّٰهُمَّ قِنِيْ عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ

    ترجمہ: اے اللہ! مجھے اپنے عذاب سے اُس(قیامت کے) دن بچالینا جس دن تو اپنے بندوں کو(مرنے کے بعد ) اُٹھائے گا۔

    Virtue

    فائدہ:حضرت حفصہ رض فرماتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب سونے کا اِرادہ فرماتے تو دایاں ہاتھ رخسار کے نیچے رکھ کر تین مرتبہ مذکورہ پڑھتے تھے۔(ابوداؤد:5045)

  14. 14

    ہر قسم کے نقصان سے حفاظت

    أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ

    ترجمہ: میں اللہ کے مکمل کلمات(یعنی اَسماء و صفات)کی پناہ میں آتا ہوں اُن تمام چیزوں کے شر سے جو اللہ نے پیدا کی ہیں۔

    Virtue

    فائدہ:حضرت انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺکے سامنے ایک شخص کا تذکرہ کیا گیا جو (تکلیف کی وجہ سے)ساری رات سو نہیں سکا تھا،آپﷺنے نے بےخوابی کی وجہ دریافت کی تو معلوم ہوا کہ اُسے بچھو نے کاٹ لیا تھا ،آپﷺ نےاِرشاد فرمایا:”أَمَا إِنَّهُ لَوْ قَالَ حِينَ أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ لَمْ يَضُرَّهُ“سن لو! اگر وہ اپنے بستر پر جاتے ہوئے مذکورہ کلمات پڑھ لیتا تو یہ بچھو اُسے نقصان نہیں پہنچاتا۔(طبرانی اوسط:7093) حضرت سہیل بن صالح (رض) فرماتے ہیں کہ ہمارے گھر والوں نے یہ کلمات سیکھ لیے تھے اور روزانہ پڑھتے تھے،ایک دفعہ گھر میں کسی باندی کو بچھو نے ڈس لیا تو اِن کلمات کی برکت سے اُسے کوئی تکلیف تک نہیں ہوئی ۔(ترمذی:3604) ایک روایت کے مطابق اگر کسی جگہ اتر کر مذکورہ کلمات پڑھ لیے جائیں تو وہاں سے کُوچ کرنے تک کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔(الدعوات الکبیر:470)

  15. 15

    شر اور بھوک سے حفاظت

    اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الشَّرِّ وَلُوْعًا، وَمِنَ الْجُوْعِ ضَجِيْعًا

    ترجمہ:اے اللہ میں شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں اِس حال میں کہ اُس سے محبت کی جائے اور بھوک سے کہ جو ہم خواب بن جائے۔(طبرانی اوسط:7196)

    Virtue

    فائدہ: نبی کریمﷺجب اپنے بستر پر تشریف لاتے تو یہ دُعاء پڑھتے تھے۔

  16. 16

    شیطان اور شرک سے اللہ کی پناہ

    اَللّٰهُمَّ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ، أَنْتَ رَبُّ كُلِّ شَيْءٍ، وَإِلٰهُ كُلِّ شَيْءٍ، أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ، وَالْمَلَآئِكَةُ يَشْهَدُوْنَ، أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّيْطَانِ وَشِرْكِهِ، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أَقْتَرِفَ عَلٰى نَفْسِي إِثْمًا أَوْ أَجُرَّهُ عَلٰى مُسْلِمٍ

    ترجمہ:اے اللہ! اے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے،غیب اور حاضر کو جاننے والے! تو ہر چیز کا پروردگار اور ہر چیز کا معبود ہے،میں گواہی دیتا ہوں اِس بات کی کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ،تو اکیلا ہے ،تیرا کوئی شریک نہیں ، اور اِس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمّدﷺتیرے بندے اور رسول ہیں ، اور فرشتے بھی اِس بات کی گواہی دیتے ہیں،میں شیطان سے اور اُس کے شرک(میں مبتلاء کرنے)سے تیری پناہ چاہتاہوں، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں اِس بات سے کہ اپنے نفس پر کوئی بُرائی کا اِرتکاب کروں یا اُس کو کسی مسلمان کی جانب منسوب کروں ۔ (مسند احمد:6597)

    Virtue

    فائدہ:نبی کریم ﷺ حضرت عبد اللہ بن عمرو (رض) کو یہ دُعاء سکھاتے تھے اور اُنہیں تلقین فرماتے کہ سونے کے وقت میں اِس دعاء کو پڑھ لیا کریں۔(مسند احمد:6597)

  17. 17

    گناہوں سے پاک صاف

    اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ عَلَا فَقَهَرَ، وَبَطَنَ فَخَبَرَ، وَمَلَكَ فَقَدَرَ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

    ترجمہ:تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں جو بلند و برتر اور غالب ہے،مخفی ہے اور خوب خبر رکھنے والا ہے اور مالک ہے اور (ہر چیز پر)قادر ہے۔تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں جو زندہ کرتا اور موت دیتا ہے، اور ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔ (طبرانی اوسط:7891)

    Virtue

    فائدہ:حدیث کے مطابق جس نے بستر پر جاکر یہ دُعاء پڑھ لی وہ اپنے گناہوں سے اُس دن کی طرح پاک ہوکر نکل جاتا ہے جس دن اُس کی ماں نے اُسے جنا تھا۔

  18. 18

    ناگہانی واقعات و حوادث سے اللہ کی پناہ

    آمَنْتُ بِاللهِ،وَكَفَرْتُ بِالطَّاغُوتِ،وَعْدُ اللهِ حَقٌّ، وَصَدَقَ الْمُرْسَلُونَ، اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ طَوَارِقِ هٰذَا اللَّيْلِ إِلَّا طَارِقًا يَّطْرُقُ بِخَيْرٍ

    میں اللہ پر ایمان لایا، اور میں نے شیطان کو جھٹلایا ، اللہ کا وعدہ سچا ہے اور رسولوں نے سچ فرمایا ۔اے اللہ!میں تیری پناہ چاہتا ہوں اِس رات(ناگہانی) واقعات اورحادثوں سے،بجز اس اچھے واقعہ کےجوخیر کولائے۔(طبرانی کبیر:3454)

  19. 19

    اللہ کی ثنا و تعریف

    اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِمُعَافَاتِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ، وَأَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ، اَللّٰهُمَّ لَا أَسْتَطِيعُ ثَنَاءً عَلَيْكَ وَلَوْ حَرَصْتُ، وَلَكِنْ أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلٰى نَفْسِكَ

    ترجمہ:اے اللہ! میں تیری معافی کی پناہ میں آتا ہوں تیری سزا سے، اور میں تیری رضا و خوشنودی کی پناہ میں آتا ہوں تیری ناراضگی سے، اور میں تجھ سے تیری پناہ میں آتا ہوں ، اے اللہ! اگرچہ مجھے(تیری حمد و ثناء کی)کتنی ہی حرص ہو،میں تیری ثناء و تعریف کی اِستطاعت نہیں رکھتا ،لیکن تو ویسا ہی ہے جیساکہ تونے خود اپنی ذات کی تعریف کی ہے۔

    Virtue

    فائدہ:حضرت علی کرّم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک دفعہ نبی کریمﷺ کے ساتھ رات میں تھا تو میں نے آپﷺکو نماز سے فارغ ہوکر بستر پر جاتے ہوئے مذکورہ بالا یہ دُعاء پڑھتے ہوئے سنا۔(طبرانی اوسط:1992)

  20. 20

    سمندر کی جھاگ کے برابر گناہوں کی معافی

    لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَاشَرِيْكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ

    ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ،وہ اکیلا ہے،اُس کا کوئی شریک نہیں ، اُسی کیلئے ساری بادشاہت ہے، اور اُس کیلئے ساری تعریفیں ہیں ، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔اللہ کی ذات پاک ہےاور اُس کیلئے ساری تعریفیں ہیں ، تمام تعریفیں اللہ ہی کیلئے ہیں ، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ بہت بڑا ہے۔ (مصنف ابن ابی شیبہ:29307)

    Virtue

    فائدہ: حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ جس نے بستر پر جاتے ہوئے یہ مذکورہ کلمات پڑھ لیے”غُفِرَ لَهُ ذُنُوبُهُ وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ“ اُس کے گناہ معاف کردیے جائیں گے اگرچہ وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔