99. Surah Az-Zalzala

الزلزلةThe Earthquake · 8 ayahsتفسیر الکتاب

Ayah 99:1

اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَهَاۙ Open ayah 99:1 in the Quran reader

جب زمین بڑے زور سے ہلا ڈالی جائے گی

Ayah 99:2

وَ اَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَهَاۙ Open ayah 99:2 in the Quran reader

اور (یہی) زمین اپنے (اندر کے) سارے بوجھ نکال پھینکے گی

Ayah 99:3

وَ قَالَ الْاِنْسَانُ مَا لَهَاۚ Open ayah 99:3 in the Quran reader

اور انسان (اس کی یہ حالت دیکھ کر) بول اٹھے گا کہ اسے کیا ہو رہا ہے ؟

Ayahs 99:4–5

یَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَاۙ Open ayah 99:4 in the Quran reader

اس دن وہ اپنے (اوپر گزرے ہوئے) حالات بیان کرے گی

بِاَنَّ رَبَّكَ اَوْحٰى لَهَاؕ Open ayah 99:5 in the Quran reader

اس لئے کہ (اے پیغمبر، ) تمہارے رب نے اس کو (ایسا کرنے کا) حکم دیا ہوگا۔

[1] ہر انسان کے عمل اچھے برے جو بھی صادر ہوتے ہیں اسی زمین ہی پر ہوتے ہیں۔ قدرۃً زمین ہی ہر چھوٹے، بڑے، اچھے، برے، ہر ہر واقعے کی پوری پوری شہادت پیش کرے گی۔
Ayahs 99:6–8

یَوْمَئِذٍ یَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا١ۙ۬ لِّیُرَوْا اَعْمَالَهُمْؕ Open ayah 99:6 in the Quran reader

اس دن لوگ الگ الگ نکلینگے تاکہ ان کے اعمال ان کو دکھا دئیے جائیں۔

فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَیْرًا یَّرَهٗؕ Open ayah 99:7 in the Quran reader

تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی (ہوگی) وہ اس (نیکی) کو (بچشم خود) دیکھ لے گا

وَ مَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا یَّرَهٗ۠ Open ayah 99:8 in the Quran reader

اور جس نے ذرہ بھر برائی کی (ہو گی) وہ اس (برائی) کو (بچشم خود) دیکھ لے گا۔

[2] یعنی اس دن لوگ قبروں سے اسی طرح نکلیں گے کہ کسی کے ساتھ نہ ان کے اہل خاندان ہوں گے نہ اعزہ و اقربا اور نہ ان کا جتھا ہوگا اور نہ مزعومہ شرکاء شفعائ، بلکہ ہر شخص اپنے اعمال کی جواب دہی کے لئے اپنے رب کے حضور تنہا حاضر ہوگا۔