94. Surah Ash-Sharh

الشرحThe Consolation · 8 ayahsتفسیر الکتاب

Ayahs 94:1–2

اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَۙ Open ayah 94:1 in the Quran reader

(اے پیغمبر، ) کیا ہم نے تمہارا سینہ فراخ نہیں کردیا ؟

وَ وَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَۙ Open ayah 94:2 in the Quran reader

اور (اس کے علاوہ) تم پر سے وہ بھاری بوجھ اتار دیا

[1] کہ اس میں علوم و معارف کے سمندر اتار دئیے اور فرائض رسالت کی سختیاں برداشت کرنے کو بڑا وسیع حوصلہ دیا تاکہ دشمنوں کی عداوت اور مخالفوں کی مزاحمت سے گھبرانے نہ پاؤ۔
Ayahs 94:3–5

الَّذِیْۤ اَنْقَضَ ظَهْرَكَۙ Open ayah 94:3 in the Quran reader

جو تمہاری کمر توڑے دے رہا تھا ،

وَ رَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَؕ Open ayah 94:4 in the Quran reader

اور تمہاری خاطر تمہارے ذکر (خیر) کا آوازہ بلند کیا۔

فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاۙ Open ayah 94:5 in the Quran reader

پس یہ حقیقت ہے کہ مشکل کے ساتھ آسانی (بھی) ہے۔

[2] سوال یہ ہے کہ وہ کون سا عظیم الشان بوجھ تھا جس سے آپ اس قدر گرانبار ہو رہے تھے کہ وہ آپ سے دور کردیا گیا ؟ وہ بوجھ صرف ایک ہی ہوسکتا ہے یعنی قبل نبوت اپنی قوم کی حالت پر تاسف اور اس کی اصلاح کی فکر۔ اس کا توڑ یوں ہوا کہ آپ کو راہ ہدایت پوری تفصیلات کے ساتھ واضح کردی گئی اور آپ کے سپرد خلق کی رہنمائی کی گئی۔ بعد نبوت سب سے بڑی فکر آپ کو تبلیغ احکام اور اس کے نتائج کی رہی۔ قرآن نے اس غم سے بھی آپ کو یہ کہہ کر سبکدوش کردیا کہ آپ پر کسی کے ایمان لانے نہ لانے کی ذمہ داری نہیں۔
Ayahs 94:6–8

اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاؕ Open ayah 94:6 in the Quran reader

بیشک مشکل کے ساتھ آسانی (بھی) ہے۔

فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْۙ Open ayah 94:7 in the Quran reader

پس جب تم (تبلیغ دین سے) فارغ ہو تو (عبادت کی) مشقت میں لگ جاؤ

وَ اِلٰى رَبِّكَ فَارْغَبْ۠ Open ayah 94:8 in the Quran reader

اور اپنے رب سے لو لگاؤ۔

[3] یعنی جن سخت حالات سے آپ اس وقت گزر رہے ہیں وہ زیادہ دیر رہنے والے نہیں بلکہ جلد ہی اچھے حالات آنے والے ہیں۔ اس بات کو دو مرتبہ دہرایا گیا تاکہ آپ کو پوری طرح تسلی ہو۔