66. Surah At-Tahrim
التحريمThe Prohibition · 12 ayahsتفسیر الکتاب
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَاۤ اَحَلَّ اللّٰهُ لَكَ١ۚ تَبْتَغِیْ مَرْضَاتَ اَزْوَاجِكَ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 66:1 in the Quran reader
اے پیغمبر، کیوں حرام کئے لیتے ہو اس چیز کو جو اللہ نے تمہارے لئے حلال کی ہے ؟ کیا اس لئے کہ تم اپنی بیویوں کی خوشنودی چاہتے ہو ؟ اور اللہ بخشنے والا رحم کرنے والا ہے
قَدْ فَرَضَ اللّٰهُ لَكُمْ تَحِلَّةَ اَیْمَانِكُمْ١ۚ وَ اللّٰهُ مَوْلٰىكُمْ١ۚ وَ هُوَ الْعَلِیْمُ الْحَكِیْمُ Open ayah 66:2 in the Quran reader
بیشک تم لوگوں کے لئے اللہ تعالیٰ نے تمہاری قسموں کے توڑنے کا (طریقہ) مقرر کردیا ہے۔ اور اللہ ہی تمہارا کارساز ہے اور وہ بڑا علم والا حکمت والا ہے۔
وَ اِذْ اَسَرَّ النَّبِیُّ اِلٰى بَعْضِ اَزْوَاجِهٖ حَدِیْثًا١ۚ فَلَمَّا نَبَّاَتْ بِهٖ وَ اَظْهَرَهُ اللّٰهُ عَلَیْهِ عَرَّفَ بَعْضَهٗ وَ اَعْرَضَ عَنْۢ بَعْضٍ١ۚ فَلَمَّا نَبَّاَهَا بِهٖ قَالَتْ مَنْ اَنْۢبَاَكَ هٰذَا١ؕ قَالَ نَبَّاَنِیَ الْعَلِیْمُ الْخَبِیْرُ Open ayah 66:3 in the Quran reader
اور (یہ معاملہ بھی قابل ذکر ہے کہ) جب پیغمبر نے ایک بات اپنی کسی بیوی سے راز میں کہی تھی، پھر جب اس (بیوی) نے وہ بات (کسی اور کو) بتلا دی اور اللہ نے پیغمبر پر اس کو ظاہر کردیا تو پیغمبر نے اس کا کچھ حصہ (اس بیوی کو) بتلا دیا اور کچھ ٹال دیا۔ پھر جب پیغمبر نے اس (بیوی) کو وہ بات جتا دی تو اس نے (حیران ہو کر پیغمبر سے) پوچھا کہ آپ کو یہ خبر کس نے دی۔ (پیغمبر نے) جواب دیا کہ مجھے اس ( اللہ) نے خبر دی جو (سب کچھ) جانتا اور (ہر طرح کی) خبر رکھتا ہے۔
اِنْ تَتُوْبَاۤ اِلَى اللّٰهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوْبُكُمَا١ۚ وَ اِنْ تَظٰهَرَا عَلَیْهِ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ مَوْلٰىهُ وَ جِبْرِیْلُ وَ صَالِحُ الْمُؤْمِنِیْنَ١ۚ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ بَعْدَ ذٰلِكَ ظَهِیْرٌ Open ayah 66:4 in the Quran reader
(تو اے پیغمبر کی بیویو، ) اگر تم دونوں اللہ سے توبہ کرتی ہو (تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے) کیونکہ تمہارے دل سیدھی راہ سے ہٹ گئے ہیں۔ اور اگر تم پیغمبر کے خلاف ایکا کرو گی تو (جان رکھو کہ) اللہ اس کا رفیق ہے اور جبرائیل اور تمام نیک مسلمان اور مزید براں فرشتے بھی اس کے مددگار ہیں۔
عَسٰى رَبُّهٗۤ اِنْ طَلَّقَكُنَّ اَنْ یُّبْدِلَهٗۤ اَزْوَاجًا خَیْرًا مِّنْكُنَّ مُسْلِمٰتٍ مُّؤْمِنٰتٍ قٰنِتٰتٍ تٰٓئِبٰتٍ عٰبِدٰتٍ سٰٓئِحٰتٍ ثَیِّبٰتٍ وَّ اَبْكَارًا Open ayah 66:5 in the Quran reader
اگر پیغمبر تم (سب بیویوں) کو طلاق دے دے تو عجب نہیں کہ اس کا رب تمہارے بدلے تم سے بہتر بیویاں اسے بہم پہنچا دے (جو) اسلام والیاں، ایمان والیاں، اطاعت شعار، توبہ گزار، عبادت کرنے والیاں، روزہ رکھنے والیاں، شوہر دیدہ (بھی) اور کنواریاں (بھی ہوں) ۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِیْكُمْ نَارًا وَّ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ عَلَیْهَا مَلٰٓئِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا یَعْصُوْنَ اللّٰهَ مَاۤ اَمَرَهُمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ Open ayah 66:6 in the Quran reader
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اپنے آپ کو اور اپنے اہل (و عیال) کو (دوزخ کی) آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہوں گے۔ اس پر تندخو اور سخت گیر فرشتے (مقرر) ہوں گے۔ اللہ جو حکم ان کو دے گا وہ اس کی نافرمانی نہیں کریں گے اور وہی کریں گے جس کا حکم ان کو دیا جائے گا۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَا تَعْتَذِرُوا الْیَوْمَ١ؕ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۠ Open ayah 66:7 in the Quran reader
(قیامت کے دن جب دوزخ سب کے سامنے حاضر کی جائے گی اس وقت کافروں سے کہا جائے گا کہ) اے کافرو، آج معذرتیں مت (پیش) کرو۔ تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جا رہا ہے جیسے عمل تم (دنیا میں) کرتے رہے تھے۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا تُوْبُوْۤا اِلَى اللّٰهِ تَوْبَةً نَّصُوْحًا١ؕ عَسٰى رَبُّكُمْ اَنْ یُّكَفِّرَ عَنْكُمْ سَیِّاٰتِكُمْ وَ یُدْخِلَكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۙ یَوْمَ لَا یُخْزِی اللّٰهُ النَّبِیَّ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ١ۚ نُوْرُهُمْ یَسْعٰى بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ بِاَیْمَانِهِمْ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَاۤ اَتْمِمْ لَنَا نُوْرَنَا وَ اغْفِرْ لَنَا١ۚ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ Open ayah 66:8 in the Quran reader
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اللہ کی جناب میں توبہ کرو، سچی توبہ۔ عجب نہیں کہ تمہارا رب (آخرت میں) تمہارے گناہ تم سے دور کر دے اور تم کو (ایسے) باغوں میں داخل کرے جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی۔ یہ وہ دن ہوگا جب اللہ پیغمبر کو اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے ہیں رسوا نہیں کرے گا۔ ان (کے ایمان) کا نور ان کے آگے آگے اور ان کے داہنی طرف دوڑتاہو گا اور وہ دعا کر رہے ہوں گے کہ اے ہمارے رب ہمارا نور ہمارے لئے کامل کر دے اور ہماری مغفرت فرما۔ بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے۔
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ اغْلُظْ عَلَیْهِمْ١ؕ وَ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُ١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ Open ayah 66:9 in the Quran reader
اے پیغمبر، کافروں اور منافقوں (دونوں) سے جہاد کرو اور ان کے ساتھ سختی سے پیش آؤ (کہ وہ اس کے مستحق ہیں) اور بالآخر ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ (کیا ہی) بری جگہ ہے !۔
ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوا امْرَاَتَ نُوْحٍ وَّ امْرَاَتَ لُوْطٍ١ؕ كَانَتَا تَحْتَ عَبْدَیْنِ مِنْ عِبَادِنَا صَالِحَیْنِ فَخَانَتٰهُمَا فَلَمْ یُغْنِیَا عَنْهُمَا مِنَ اللّٰهِ شَیْئًا وَّ قِیْلَ ادْخُلَا النَّارَ مَعَ الدّٰخِلِیْنَ Open ayah 66:10 in the Quran reader
اللہ کافروں کے لئے مثال بیان کرتا ہے نوح کی بیوی اور لوط کی بیوی کی۔ وہ دونوں ہمارے دو نیک بندوں کے نکاح میں تھیں مگر انہوں نے ان (نیک بندوں) سے خیانت کی (کہ اپنے شوہروں کے خلاف کافروں سے ملی رہیں) تو دونوں کے شوہر (باوجودیکہ پیغمبر تھے) اللہ کے مقابلے میں ان کے کچھ بھی کام نہ آسکے اور دونوں عورتوں سے کہہ دیا گیا کہ (جاؤ، جہنم میں) جانے والوں کے ساتھ تم بھی جہنم میں چلی جاؤ۔
وَ ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوا امْرَاَتَ فِرْعَوْنَ١ۘ اِذْ قَالَتْ رَبِّ ابْنِ لِیْ عِنْدَكَ بَیْتًا فِی الْجَنَّةِ وَ نَجِّنِیْ مِنْ فِرْعَوْنَ وَ عَمَلِهٖ وَ نَجِّنِیْ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَۙ Open ayah 66:11 in the Quran reader
اور اہل ایمان کے لئے اللہ (ایک تو) فرعون کی بیوی کی مثال دیتا ہے جبکہ اس نے دعا کی کہ اے میرے رب، میرے لئے بہشت میں اپنے پاس ایک گھر بنا دے اور مجھے فرعون اور اس کے عمل (بد کے اثر) سے نجات دے اور مجھے (اس) ظالم قوم سے (بھی) نجات دے۔
وَ مَرْیَمَ ابْنَتَ عِمْرٰنَ الَّتِیْۤ اَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِیْهِ مِنْ رُّوْحِنَا وَ صَدَّقَتْ بِكَلِمٰتِ رَبِّهَا وَ كُتُبِهٖ وَ كَانَتْ مِنَ الْقٰنِتِیْنَ۠ Open ayah 66:12 in the Quran reader
اور (دوسری مثال) عمران کی بیٹی مریم کی (دیتا ہے) جس نے اپنی عصمت کو محفوظ رکھا، پھر ہم نے اس کے اندر اپنی طرف سے ایک روح پھونک دی اور اس نے اپنے رب کے کلام اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی اور وہ ہمارے فرماں بردار بندوں میں سے تھی