107. Surah Al-Maa'un
الماعونAlmsgiving · 7 ayahsتفسیر الکتاب
اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یُكَذِّبُ بِالدِّیْنِؕ Open ayah 107:1 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) بھلا تم نے اس شخص (کے حال) پر (بھی) نظر کی جو (روز) جزا کو جھٹلاتا ہے ؟
فَذٰلِكَ الَّذِیْ یَدُعُّ الْیَتِیْمَۙ Open ayah 107:2 in the Quran reader
اور (اس سبب سے) یہ شخص (ایسا سنگ دل ہوگیا ہے کہ) یتیم کو دھکے دیتا ہے
وَ لَا یَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِؕ Open ayah 107:3 in the Quran reader
اور مسکین (کو آپ کھانا دینا تو درکنار لوگوں کو بھی اس) کو کھانا دینے کی ترغیب نہیں دیتا۔
فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّیْنَۙ Open ayah 107:4 in the Quran reader
پس تباہی ہے ان نمازیوں کے لئے
الَّذِیْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَۙ Open ayah 107:5 in the Quran reader
جو اپنی نماز کی طرف سے غفلت کرتے ہیں،
الَّذِیْنَ هُمْ یُرَآءُوْنَۙ Open ayah 107:6 in the Quran reader
جو ریاکاری کرتے ہیں
وَ یَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَ۠ Open ayah 107:7 in the Quran reader
اور (دل کے ایسے تنگ ہیں کہ) برتنے کی چھوٹی موٹی چیزیں بھی (لوگوں کو) دینے سے گریز کرتے ہیں۔