104. Surah Al-Humaza

الهمزةThe Traducer · 9 ayahsتفسیر الکتاب

Ayah 104:1

وَیْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِۙ Open ayah 104:1 in the Quran reader

تباہی ہے ہر ایسے شخص کے لئے جو پس پشت عیب جوئی کرنے والا (اور لوگوں کو) طعنہ دینے والا ہو۔

Ayah 104:2

اِ۟لَّذِیْ جَمَعَ مَالًا وَّ عَدَّدَهٗۙ Open ayah 104:2 in the Quran reader

جو مال جمع کرتا (رہتا) ہو اور اسے گن گن کر رکھتا ہو

Ayah 104:3

یَحْسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخْلَدَهٗۚ Open ayah 104:3 in the Quran reader

(اور) خیال کرتا ہو کہ اس کا مال ہمیشہ اس کے پاس رہے گا۔

Ayahs 104:4–9

كَلَّا لَیُنْۢبَذَنَّ فِی الْحُطَمَةِ٘ۖ Open ayah 104:4 in the Quran reader

ہرگز نہیں، (بلکہ وہ ایک نہ ایک دن ضرور مرے گا اور کفر کی وجہ سے) ضرور حطمہ میں پھینکا جائے گا۔

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحُطَمَةُؕ Open ayah 104:5 in the Quran reader

اور (اے پیغمبر، ) تم کیا سمجھے کہ حطمہ ہے کیا چیز ؟

نَارُ اللّٰهِ الْمُوْقَدَةُۙ Open ayah 104:6 in the Quran reader

آگ ہے اللہ کی بھڑکائی ہوئی

الَّتِیْ تَطَّلِعُ عَلَى الْاَفْئِدَةِؕ Open ayah 104:7 in the Quran reader

جو (تلوؤں سے لے کر) دلوں تک جاپہنچے گی۔

اِنَّهَا عَلَیْهِمْ مُّؤْصَدَةٌۙ Open ayah 104:8 in the Quran reader

وہ ان پر (ڈھانک کر) بند کردی جائے گی

فِیْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ۠ Open ayah 104:9 in the Quran reader

(اور اس آگ کے شعلے) لمبے ستونوں کی شکل میں (اٹھ رہے ہوں گے) ۔

[1] حُطمہ نکلا ہے حطم سے جس کے معنی توڑنے اور ٹکڑے ٹکڑے کردینے کے ہیں۔ یہاں حطمہ سے مراد دوزخ ہے کہ جو چیز بھی اس میں پھینکی جائے گی اسے وہ اپنی گہرائی اور آگ کی وجہ سے توڑ پھوڑ کر رکھ دے گی۔