طٰسٓ ۫— تِلْكَ اٰیٰتُ الْقُرْاٰنِ وَكِتَابٍ مُّبِیْنٍ ۟ۙطٰسٓ ۚ تِلۡكَ اٰيٰتُ الۡقُرۡاٰنِ وَكِتَابٍ مُّبِيۡنٍۙ
ٰطٰسٓ۔ یہ قرآن اور روشن کتاب کی آیتیں ہیں
Tafseer of 27:1
1- ﴿طٰسٓ﴾ ان جیسے حروف مقطعات پر تفصیلی کلام سورۂ بقرہ کے شروع میں گزر چکا ہے۔ یہ آیات جو آپ پر اتاری گئی ہیں، یہ قرآن مجید کی اور ایسی واضح کتاب کی آیات ہیں جس میں کسی قسم کا ابہام نہیں۔ جس نے اس میں غور و فکر کیا، وہ جان گیا کہ یہ اللہ کی طرف سے ہے۔