108. Surah Al-Kawthar
الكوثرAbundance · 3 ayahsمظہر القرآن
اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَؕ Open ayah 108:1 in the Quran reader
اے محبوب1، ) بیشک ہم نے تمہیں کوثر (یعنی ہر خوبی کی کثرت) عطا فرمائی
فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَ انْحَرْؕ Open ayah 108:2 in the Quran reader
تو تم (اس کے شکریہ میں) اپنے رب کے لیے نماز پڑھو (یعنی عیدالاضحی کی نماز) اور (اس کے نام کی ) قربانی کرو
اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ۠ Open ayah 108:3 in the Quran reader
بیشک جو تمہارا دشمن ہے بےنام نشان ہے
(ف 1) شان نزول : جب نبی ﷺ کے فرزند حضرت قاسم کا وصال ہواتوکفار نے آپ کو مقطوع النسل کہا اور کہا کہ ان کی نسل نہیں رہی ان کے بعد اب ان کا ذکر بھی نہ رہے گا، یہ سب چرچا ختم ہوجائے گا اس پر یہ سورت نازل ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے ان کفا کی تکذیب کی اور ان کابلیغ رد فرمایا، اور فرمایا کہ اے محبوب ہم نے تمہیں بیشمار خوبیاں عطا فرمائیں اور فضائل کثیر عنایت کرکے تمام خلق پر افضل کیا، حسن ظاہر بھی دیاحسن باطن بھی نسب عالی بھی نبوت بھی، کتاب بھی حکمت بھی علم بھی شفاعت بھی، حوض کوثر بھی، مقام محمود بھی ، کثرت امت بھی اعدائے دین پر غلبہ بھی ، کثرت فتوح بھی، اور بیشمار نعمتیں اور فضیلتیں جن کی انتہا نہیں۔ پس اے محبوب ﷺ آپ اس کے شکریہ میں اپنے رب کے لیے نماز عیدالاضحیٰ پڑھیں اور اس کے نام کی قربانی کریں ، اے محبوب ﷺ آپ کا جودشمن ہے وہی ابتر ہے۔ نہ اس کا اہل رہے گانہ مال نہ کوئی بہتری۔ خاک میں مل جائے گا، اس کا بھلائی سے کوئی نام بھی نہ لے گا، اے محبوب ﷺ آپ کا سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا آپ کی اولاد میں بھی کثرت ہوگی، اور آپ کے متبعین سے دنیا بھر جائے گی آپ کا ذکر منبروں پر بلند ہوگا، قیامت تک پیدا ہونے والے عالم اور واعظ اللہ تعالیٰ کے ذکر کے ساتھ آپ کا ذکر کرتے رہیں گے۔