107. Surah Al-Maa'un
الماعونAlmsgiving · 7 ayahsمظہر القرآن
اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یُكَذِّبُ بِالدِّیْنِؕ Open ayah 107:1 in the Quran reader
کیا1، تم نے اس شخص کو دیکھا جو جزائے اعمال کو جھٹلاتا ہے ؟
فَذٰلِكَ الَّذِیْ یَدُعُّ الْیَتِیْمَۙ Open ayah 107:2 in the Quran reader
پس وہ شخص وہ ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے
وَ لَا یَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِؕ Open ayah 107:3 in the Quran reader
اور مسکین کو کھانادینے کی دوسروں کو ترغیب نہیں دیتا
فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّیْنَۙ Open ayah 107:4 in the Quran reader
پس ان نمازیوں کی خرابی ہے
الَّذِیْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَۙ Open ayah 107:5 in the Quran reader
جو اپنی نماز سے غافل ہیں
الَّذِیْنَ هُمْ یُرَآءُوْنَۙ Open ayah 107:6 in the Quran reader
وہ جو (تنہائی میں نماز نہیں پڑھتے لوگوں کے سامنے ) دکھاوے سے پڑھتے ہیں
وَ یَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَ۠ Open ayah 107:7 in the Quran reader
اورف 1، برتنے کی (چھوٹی چھوٹی ) چیزیں مانگے کو نہیں دیتے۔