52. At-Turالطور

The Mount · Meccan · 49 ayahs · 2 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Introduction· خزائن العرفان

Loading…

وَالطُّوْرِ ۟ۙوَالطُّوۡرِۙ

طور کی قسم (ف۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 52:1

(ف 2) یعنی اس پہاڑکی قَسم جس پر اللہ تعالٰی نے حضرت موسٰی علیہ السلام کو شرفِ کلام سے مشرف فرمایا ۔

وَكِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍ ۟ۙوَكِتٰبٍ مَّسۡطُوۡرٍۙ

اور اس نَوِشْتَہ کی (ف۳)

— خزائن العرفان

فِیْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍ ۟ۙفِىۡ رَقٍّ مَّنۡشُوۡرٍۙ

جو کُھلے دفتر میں لکھا ہے

— خزائن العرفان

Tafseer of 52:2–3

(ف 3) اس نوشتہ سے مراد یا توریت ہے یا قرآن یا لوحِ محفوظ یا اعمال نویس فرشتوں کے دفتر ۔

وَّالْبَیْتِ الْمَعْمُوْرِ ۟ۙوَالۡبَيۡتِ الۡمَعۡمُوۡرِۙ

اور بیت معمور (ف۴)

— خزائن العرفان

Tafseer of 52:4

(ف 4) بیت المعمور ساتویں آسمان میں عرش کے سامنے کعبہ شریف کے بالکل مقابل ہے ، یہ آسمان والوں کا قبلہ ہے ، ہر روز ستّر ہزار فرشتے اس میں طواف و نماز کے لئے حاضر ہوتے ہیں ، پھر کبھی انہیں لوٹنے کا موقع نہیں ملتا ۲۴ہر روز نئے ستّر ہزار حاضر ہوتے ہیں ۔ حدیثِ معراج میں بصحت ثابت ہوا ہے کہ سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے ساتویں آسمان میں بیت المعمور کو ملاحظہ فرمایا ۔

وَالسَّقْفِ الْمَرْفُوْعِ ۟ۙوَالسَّقۡفِ الۡمَرۡفُوۡعِۙ‏

اور بلند چھت (ف۵)

— خزائن العرفان

Tafseer of 52:5

(ف 5) اس سے مراد آسمان ہے جو زمین کے لئے بمنزلۂِ چھت کے ہے یا عرش جو جنّت کی چھت ہے ۔ (قرطبی عن ابنِ عباس)

وَالْبَحْرِ الْمَسْجُوْرِ ۟ۙوَالۡبَحۡرِ الۡمَسۡجُوۡرِۙ

اور سلگائے ہوئے سمندر کی (ف۶)

— خزائن العرفان

Tafseer of 52:6

(ف 6) مروی ہے کہ اللہ تعالٰی روزِ قیامت تمام سمندروں کو آ گ کردے گا جس سےجہنّم کی آ گ میں اور بھی زیادتی ہوجائے گی ۔ (خازن)

اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌ ۟ۙاِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لوَاقِعٌ

بےشک تیرے رب کا عذاب ضرور ہونا ہے (ف۷)

— خزائن العرفان

مَّا لَهٗ مِنْ دَافِعٍ ۟ۙمَّا لَهٗ مِنۡ دَافِعٍۙ

اسے کوئی ٹالنے والا نہیں

— خزائن العرفان

Tafseer of 52:7–8

(ف 7) جس کا کفّار کو وعدہ دیا گیا ہے ۔

یَّوْمَ تَمُوْرُ السَّمَآءُ مَوْرًا ۟ۙيَّوۡمَ تَمُوۡرُ السَّمَآءُ مَوۡرًا

جس دن آسمان ہلنا سا ہلنا ہلیں گے (ف۸)

— خزائن العرفان

Tafseer of 52:9

(ف 8) چکّی کی طرح گھومیں گے اور اس طرح حرکت میں آئیں گے کہ ان کے اجزاء مختلف و منتشر ہوجائیں ۔

وَّتَسِیْرُ الْجِبَالُ سَیْرًا ۟ؕوَّتَسِيۡرُ الۡجِبَالُ سَيۡرًا

اور پہاڑ چلنا سا چلنا چلیں گے (ف۹)

— خزائن العرفان

Tafseer of 52:10

(ف 9) جیسے کہ غبار ہوا میں اڑتا ہے ، یہ دن قیامت کا دن ہوگا ۔

فَوَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟ۙفَوَيۡلٌ يَّوۡمَئِذٍ لِّـلۡمُكَذِّبِيۡنَۙ

تو اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے(ف۱۰)

— خزائن العرفان

Tafseer of 52:11

(ف 10) جو رسولوں کو جھٹلاتے تھے ۔

الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ خَوْضٍ یَّلْعَبُوْنَ ۟ۘالَّذِيۡنَ هُمۡ فِىۡ خَوۡضٍ يَّلۡعَبُوۡنَ‌ۘ

وہ جو مشغلہ میں (ف۱۱) کھیل رہے ہیں

— خزائن العرفان

Tafseer of 52:12

(ف 11) کفر وباطل کے ۔

یَوْمَ یُدَعُّوْنَ اِلٰی نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّا ۟ؕيَوۡمَ يُدَعُّوۡنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاؕ

جس دن جہنم کی طرف دھکا دے کر دھکیلے جائیں گے (ف۱۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 52:13

(ف 12) اورجہنّم کے خازن کافروں کے ہاتھ گردنوں سے اور پاؤں پیشانیوں سے ملا کر باندھیں گے اور انہیں منہ کے بَل جہنّم میں ڈھکیل دیں گے اور ان سے کہا جائے گا ۔

هٰذِهِ النَّارُ الَّتِیْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ ۟هٰذِهِ النَّارُ الَّتِىۡ كُنۡتُمۡ بِهَا تُكَذِّبُوۡنَ

یہ ہے وہ آگ جسے تم جھٹلاتے تھے (ف۱۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 52:14

(ف 13) دنیا میں ۔

اَفَسِحْرٌ هٰذَاۤ اَمْ اَنْتُمْ لَا تُبْصِرُوْنَ ۟ۚاَفَسِحۡرٌ هٰذَاۤ اَمۡ اَنۡتُمۡ لَا تُبۡصِرُوۡنَ‌ۚ

تو کیا یہ جادو ہے یا تمہیں سوجھتا نہیں (ف۱۴)

— خزائن العرفان

Tafseer of 52:15

(ف 14) یہ ان سے اس لئے کہا جائے گا کہ وہ دنیا میں سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی طرف سِحر کی نسبت کرتے تھے اور کہتے تھے کہ ہماری نظر بندی کردی ہے ۔

اِصْلَوْهَا فَاصْبِرُوْۤا اَوْ لَا تَصْبِرُوْا ۚ— سَوَآءٌ عَلَیْكُمْ ؕ— اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ ۟اِصۡلَوۡهَا فَاصۡبِرُوۡۤا اَوۡ لَا تَصۡبِرُوۡا‌ۚ سَوَآءٌ عَلَيۡكُمۡ‌ؕ اِنَّمَا تُجۡزَوۡنَ مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ

اس میں جاؤ اب چاہے صبر کرو یا نہ کرو سب تم پر ایک سا ہے (ف۱۵) تمہیں اسی کا بدلہ جو تم کرتے تھے (ف۱۶)

— خزائن العرفان

اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّنَعِیْمٍ ۟ۙاِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ جَنّٰتٍ وَّنَعِيۡمٍۙ

بےشک پرہیزگار باغوں اور چین میں ہیں

— خزائن العرفان

Tafseer of 52:16–17

(ف 15) نہ کہیں بھاگ سکتے ہو ، نہ عذاب سے بچ سکتے ہو اور یہ عذاب ۔

(ف 16) دنیا میں کفر وتکذیب ۔

فٰكِهِیْنَ بِمَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ ۚ— وَوَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ ۟فٰكِهِيۡنَ بِمَاۤ اٰتٰٮهُمۡ رَبُّهُمۡ‌ۚ وَوَقٰٮهُمۡ رَبُّهُمۡ عَذَابَ الۡجَحِيۡمِ

اپنے رب کی دین پر شاد شاد (ف۱۷) اور اُنہیں ان کے رب نے آ گ کے عذاب سے بچالیا (ف۱۸)

— خزائن العرفان

Tafseer of 52:18

(ف 17) اس کے عطاو نعمت ، خیر و کرامت پر ۔

(ف 18) اور ان سے کہا جائے گا ۔

كُلُوْا وَاشْرَبُوْا هَنِیْٓـًٔا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ ۟ۙكُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا هَـنِٓـيـْئًا ۢ بِمَا كُنۡـتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَۙ

کھاؤ اور پیو خوشگواری سے صلہ اپنے اعمال کا (ف۱۹)

— خزائن العرفان

مُتَّكِـِٕیْنَ عَلٰی سُرُرٍ مَّصْفُوْفَةٍ ۚ— وَزَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍ ۟مُتَّكِــئِيۡنَ عَلٰى سُرُرٍ مَّصۡفُوۡفَةٍ‌ ۚ وَزَوَّجۡنٰهُمۡ بِحُوۡرٍ عِيۡنٍ

تختوں پر تکیہ لگائے جو قطار لگا کر بچھے ہیں اور ہم نے اُنہیں بیاہ دیا بڑی آنکھوں والی حوروں سے

— خزائن العرفان

Tafseer of 52:19–20

(ف 19) جو تم نے دنیا میں کئے کہ ایمان لائے اور خدا اور رسول کی طاعت اختیار کی ۔

وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّیَّتُهُمْ بِاِیْمَانٍ اَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّیَّتَهُمْ وَمَاۤ اَلَتْنٰهُمْ مِّنْ عَمَلِهِمْ مِّنْ شَیْءٍ ؕ— كُلُّ امْرِىۢ بِمَا كَسَبَ رَهِیْنٌ ۟وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَاتَّبَعَتۡهُمۡ ذُرِّيَّتُهُمۡ بِاِيۡمَانٍ اَلۡحَـقۡنَا بِهِمۡ ذُرِّيَّتَهُمۡ وَمَاۤ اَلَـتۡنٰهُمۡ مِّنۡ عَمَلِهِمۡ مِّنۡ شَىۡءٍ‌ؕ كُلُّ امۡرِیءٍۢ بِمَا كَسَبَ رَهِيۡنٌ

اور جو ایمان لائے اور ان کی اولاد نے ایمان کے ساتھ ان کی پیروی کی ہم نے ان کی اولاد ان سے ملادی (ف۲۰) اور اُن کے عمل میں انہیں کچھ کمی نہ دی (ف۲۱) سب آدمی اپنے کیے میں گرفتار ہیں (ف۲۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 52:21

(ف 20) جنّت میں اگرچہ باپ دادا کے درجے بلند ہوں تو بھی ان کی خوشی کے لئے ان کی اولاد ان کے ساتھ ملادی جائے گی اور اللہ تعالٰی اپنے فضل و کرم سے اس اولاد کو بھی وہ درجہ عطا فرمائے گا ۔

(ف 21) انہیں ان کے اعمال کا پورا ثواب دیا اور اولاد کے درجے اپنے فضل و کرم سے بلند کئے ۔

(ف 22) یعنی ہر کافر اپنے کفری عمل میں دوزخ کے اندر گرفتار ہے ۔ (خازن)

وَاَمْدَدْنٰهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَّلَحْمٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَ ۟وَاَمۡدَدۡنٰهُمۡ بِفَاكِهَةٍ وَّلَحۡمٍ مِّمَّا يَشۡتَهُوۡنَ

اور ہم نے ان کی مدد فرمائی میوے اور گوشت سے جو چاہیں (ف۲۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 52:22

(ف 23) یعنی اہلِ جنّت کو ہم نے اپنے احسان سے دم بدم مزید نعمتیں عطا فرمائیں ۔

یَتَنَازَعُوْنَ فِیْهَا كَاْسًا لَّا لَغْوٌ فِیْهَا وَلَا تَاْثِیْمٌ ۟يَـتَـنَازَعُوۡنَ فِيۡهَا كَاۡسًا لَّا لَغۡوٌ فِيۡهَا وَلَا تَاۡثِيۡمٌ

ایک دوسرے سے لیتے ہیں وہ جام جس میں نہ بےہودگی اورنہ گنہگاری (ف۲۴)

— خزائن العرفان

Tafseer of 52:23

(ف 24) جیسا کہ دنیا کی شراب میں قِسم قِسم کے مفاسد تھے کیونکہ شرابِ جنّت کے پینے سے نہ عقل زائل ہوتی ہے ، نہ خصلتیں خراب ہوتی ہیں ، نہ پینے والا بے ہودہ بکتا ہے ، نہ گنہگار ہوتا ہے ۔

وَیَطُوْفُ عَلَیْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَاَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُوْنٌ ۟وَيَطُوۡفُ عَلَيۡهِمۡ غِلۡمَانٌ لَّهُمۡ كَاَنَّهُمۡ لُـؤۡلُـؤٌ مَّكۡنُوۡنٌ

اور ان کے خدمت گار لڑکے ان کے گِرد پھریں گے (ف۲۵) گویا وہ موتی ہیں چھپا کر رکھے گئے (ف۲۶)

— خزائن العرفان

Tafseer of 52:24

(ف 25) خدمت کے لئے اور انکے حسن و صفا وپاکیزگی کا یہ عالَم ہے ۔

(ف 26) جنہیں کوئی ہاتھ ہی نہ لگا ۔ حضرت عبداللہ بن عمر نے فرمایا کہ کسی جنّتی کے پاس خدمت میں دوڑنے والے غلام ہزار سے کم نہ ہوں گے اور ہر غلام جدا جدا خدمت پر مقرر ہوگا ۔

وَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰی بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ ۟وَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَسَآءَلُوۡنَ

اور اُن میں ایک نے دوسرے کی طرف منہ کیا پوچھتے ہوئے (ف۲۷)

— خزائن العرفان

Tafseer of 52:25

(ف 27) یعنی جنّتی جنّت میں ایک دوسرے سے دریافت کریں گے کہ دنیامیں کس حال میں تھے اور کیا عمل کرتے تھے ، اور یہ دریافت کرنا نعمتِ الٰہی کے اعتراف کے لئے ہوگا ۔

قَالُوْۤا اِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِیْۤ اَهْلِنَا مُشْفِقِیْنَ ۟قَالُـوۡۤا اِنَّا كُـنَّا قَبۡلُ فِىۡۤ اَهۡلِنَا مُشۡفِقِيۡنَ

بولے بےشک ہم اس سے پہلے اپنے گھروں میں سہمے ہوئے تھے (ف۲۸)

— خزائن العرفان

Tafseer of 52:26

(ف 28) اللہ تعالٰی کے خو ف سے اور اس اندیشہ سے کہ نفس و شیطان خللِ ایمان کا باعث نہ ہوں اور نیکیوں کے روکے جانے اور بدیوں پر گرفت کئے جانے کا بھی اندیشہ تھا ۔

فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَا وَوَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ ۟فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَيۡنَا وَوَقٰٮنَا عَذَابَ السَّمُوۡمِ

تو اللّٰہ نے ہم پر احسان کیا (ف۲۹) اور ہمیں لُو کے عذاب سے بچالیا (ف۳۰)

— خزائن العرفان

Tafseer of 52:27

(ف 29) رحمت اور مغفرت فرما کر ۔

(ف 30) یعنی آتشِ جہنّم کے عذاب سے جو جسموں میں داخل ہونے کی وجہ سے سموم یعنی لُو کے نام سے موسوم کی گئی ۔

اِنَّا كُنَّا مِنْ قَبْلُ نَدْعُوْهُ ؕ— اِنَّهٗ هُوَ الْبَرُّ الرَّحِیْمُ ۟۠اِنَّا كُـنَّا مِنۡ قَبۡلُ نَدۡعُوۡهُ‌ ؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡبَـرُّ الرَّحِيۡمُ

بےشک ہم نے اپنی پہلی زندگی میں (ف۳۱) اس کی عبادت کی تھی بےشک وہی احسان فرمانے والا مہربان ہے

— خزائن العرفان

Tafseer of 52:28

(ف 31) یعنی دنیا میں اخلاص کے ساتھ صرف ۔

فَذَكِّرْ فَمَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَّلَا مَجْنُوْنٍ ۟ؕفَذَكِّرۡ فَمَاۤ اَنۡتَ بِنِعۡمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَّلَا مَجۡنُوۡنٍؕ

تو اے محبوب تم نصیحت فرماؤ (ف۳۲) کہ تم اپنے رب کے فضل سے نہ کاہن ہو نہ مجنون

— خزائن العرفان

Tafseer of 52:29

(ف 32) کفّارِ مکّہ کو ۔ اور ان کے کاہن اور مجنوں کہنے کی وجہ سے آپ نصیحت سے باز نہ رہیں اس لئے ۔

اَمْ یَقُوْلُوْنَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِهٖ رَیْبَ الْمَنُوْنِ ۟اَمۡ يَقُوۡلُوۡنَ شَاعِرٌ نَّتَـرَبَّصُ بِهٖ رَيۡبَ الۡمَنُوۡنِ

یا کہتے ہیں (ف۳۳) یہ شاعر ہیں ہمیں ان پر حوادث زمانہ کا انتظار ہے(ف۳۴)

— خزائن العرفان

Tafseer of 52:30

(ف 33) یہ کفّارِ مکّہ آپ کی شان میں ۔

(ف 34) کہ جیسے ان سے پہلے شاعر مرگئے اور ان کے جتھے ٹوٹ گئے یہی حال ان کا ہونا ہے ۔ ( معاذ اللہ) اور وہ کفّار یہ بھی کہتے تھے کہ ان کے والد کی موت جوانی میں ہوئی ہے ان کی بھی ایسی ہی ہوگی ۔ اللہ تعالٰی اپنے حبیب سے فرماتا ہے ۔

قُلْ تَرَبَّصُوْا فَاِنِّیْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِیْنَ ۟ؕقُلۡ تَرَبَّصُوۡا فَاِنِّىۡ مَعَكُمۡ مِّنَ الۡمُتَـرَبِّصِيۡنَ

کہہ دو کہ انتظار کئے جاؤ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں

Tafseer of 52:31

اَمْ تَاْمُرُهُمْ اَحْلَامُهُمْ بِهٰذَاۤ اَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَ ۟ۚاَمۡ تَاۡمُرُهُمۡ اَحۡلَامُهُمۡ بِهٰذَآ‌ اَمۡ هُمۡ قَوۡمٌ طَاغُوۡنَ‌ۚ

کیا ان کی عقلیں ان کو یہی سکھاتی ہیں۔ بلکہ یہ لوگ ہیں ہی شریر

Tafseer of 52:32

اَمْ یَقُوْلُوْنَ تَقَوَّلَهٗ ۚ— بَلْ لَّا یُؤْمِنُوْنَ ۟ۚاَمۡ يَقُوۡلُوۡنَ تَقَوَّلَهٗ‌ ۚ بَلْ لَّا يُؤۡمِنُوۡنَ‌

کیا (کفار) کہتے ہیں کہ ان پیغمبر نے قرآن از خود بنا لیا ہے بات یہ ہے کہ یہ (خدا پر) ایمان نہیں رکھتے

Tafseer of 52:33

فَلْیَاْتُوْا بِحَدِیْثٍ مِّثْلِهٖۤ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِیْنَ ۟ؕفَلۡيَاۡتُوۡا بِحَدِيۡثٍ مِّثۡلِهٖۤ اِنۡ كَانُوۡا صٰدِقِيۡنَؕ‏

اگر یہ سچے ہیں تو ایسا کلام بنا تو لائیں

Tafseer of 52:34

اَمْ خُلِقُوْا مِنْ غَیْرِ شَیْءٍ اَمْ هُمُ الْخٰلِقُوْنَ ۟ؕاَمۡ خُلِقُوۡا مِنۡ غَيۡرِ شَىۡءٍ اَمۡ هُمُ الۡخٰلِقُوۡنَؕ

کیا یہ کسی کے پیدا کئے بغیر ہی پیدا ہوگئے ہیں۔ یا یہ خود (اپنے تئیں) پیدا کرنے والے ہیں

Tafseer of 52:35

اَمْ خَلَقُوا السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ ۚ— بَلْ لَّا یُوْقِنُوْنَ ۟ؕاَمۡ خَلَـقُوا السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ‌ۚ بَلْ لَّا يُوۡقِنُوۡنَؕ

یا انہوں نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ یقین ہی نہیں رکھتے

Tafseer of 52:36

اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَآىِٕنُ رَبِّكَ اَمْ هُمُ الْمُصَۜیْطِرُوْنَ ۟ؕاَمۡ عِنۡدَهُمۡ خَزَآئِنُ رَبِّكَ اَمۡ هُمُ الۡمُصَۜيۡطِرُوۡنَؕ

کیا ان کے پاس تمہارے پروردگار کے خزانے ہیں۔ یا یہ (کہیں کے) داروغہ ہیں؟

Tafseer of 52:37

اَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ یَّسْتَمِعُوْنَ فِیْهِ ۚ— فَلْیَاْتِ مُسْتَمِعُهُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ ۟ؕاَمۡ لَهُمۡ سُلَّمٌ يَّسۡتَمِعُوۡنَ فِيۡهِ‌ ۚ فَلۡيَاۡتِ مُسۡتَمِعُهُمۡ بِسُلۡطٰنٍ مُّبِيۡنٍؕ

یا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر (چڑھ کر آسمان سے باتیں) سن آتے ہیں۔ تو جو سن آتا ہے وہ صریح سند دکھائے

Tafseer of 52:38

اَمْ لَهُ الْبَنٰتُ وَلَكُمُ الْبَنُوْنَ ۟ؕاَمۡ لَـهُ الۡبَنٰتُ وَلَـكُمُ الۡبَنُوۡنَؕ

کیا خدا کی تو بیٹیاں اور تمہارے بیٹے

Tafseer of 52:39

اَمْ تَسْـَٔلُهُمْ اَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَ ۟ؕاَمۡ تَسۡئَـلُهُمۡ اَجۡرًا فَهُمۡ مِّنۡ مَّغۡرَمٍ مُّثۡقَلُوۡنَؕ

(اے پیغمبر) کیا تم ان سے صلہ مانگتے ہو کہ ان پر تاوان کا بوجھ پڑ رہا ہے

Tafseer of 52:40

اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَ ۟ؕاَمۡ عِنۡدَهُمُ الۡغَيۡبُ فَهُمۡ يَكۡتُبُوۡنَؕ

یا ان کے پاس غیب (کا علم) ہے کہ وہ اسے لکھ لیتے ہیں

Tafseer of 52:41

اَمْ یُرِیْدُوْنَ كَیْدًا ؕ— فَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا هُمُ الْمَكِیْدُوْنَ ۟ؕاَمۡ يُرِيۡدُوۡنَ كَيۡدًا‌ؕ فَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا هُمُ الۡمَكِيۡدُوۡنَؕ‏

کیا یہ کوئی داؤں کرنا چاہتے ہیں تو کافر تو خود داؤں میں آنے والے ہیں

Tafseer of 52:42

اَمْ لَهُمْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ ؕ— سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ ۟اَمۡ لَهُمۡ اِلٰهٌ غَيۡرُ اللّٰهِ‌ؕ سُبۡحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ

کیا خدا کے سوا ان کا کوئی اور معبود ہے؟ خدا ان کے شریک بنانے سے پاک ہے

Tafseer of 52:43

وَاِنْ یَّرَوْا كِسْفًا مِّنَ السَّمَآءِ سَاقِطًا یَّقُوْلُوْا سَحَابٌ مَّرْكُوْمٌ ۟وَاِنۡ يَّرَوۡا كِسۡفًا مِّنَ السَّمَآءِ سَاقِطًا يَّقُوۡلُوۡا سَحَابٌ مَّرۡكُوۡمٌ

اور اگر یہ آسمان سے (عذاب) کا کوئی ٹکڑا گرتا ہوا دیکھیں تو کہیں کہ یہ گاڑھا بادل ہے

Tafseer of 52:44

فَذَرْهُمْ حَتّٰی یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ فِیْهِ یُصْعَقُوْنَ ۟ۙفَذَرۡهُمۡ حَتّٰى يُلٰقُوۡا يَوۡمَهُمُ الَّذِىۡ فِيۡهِ يُصۡعَقُوۡنَۙ

پس ان کو چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ روز جس میں وہ بےہوش کردیئے جائیں گے، سامنے آجائے

Tafseer of 52:45

یَوْمَ لَا یُغْنِیْ عَنْهُمْ كَیْدُهُمْ شَیْـًٔا وَّلَا هُمْ یُنْصَرُوْنَ ۟ؕيَوۡمَ لَا يُغۡنِىۡ عَنۡهُمۡ كَيۡدُهُمۡ شَيۡئًـا وَّلَا هُمۡ يُنۡصَرُوۡنَؕ

جس دن ان کا کوئی داؤں کچھ بھی کام نہ آئے اور نہ ان کو (کہیں سے) مدد ہی ملے

Tafseer of 52:46

وَاِنَّ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا عَذَابًا دُوْنَ ذٰلِكَ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ ۟وَاِنَّ لِلَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا عَذَابًا دُوۡنَ ذٰلِكَ وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ

اور ظالموں کے لئے اس کے سوا اور عذاب بھی ہے لیکن ان میں کے اکثر نہیں جانتے

Tafseer of 52:47

وَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَاِنَّكَ بِاَعْیُنِنَا وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِیْنَ تَقُوْمُ ۟ۙوَاصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ فَاِنَّكَ بِاَعۡيُنِنَا‌ وَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ حِيۡنَ تَقُوۡمُۙ

اور تم اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو۔ تم تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہو اور جب اُٹھا کرو تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کیا کرو

Tafseer of 52:48

وَمِنَ الَّیْلِ فَسَبِّحْهُ وَاِدْبَارَ النُّجُوْمِ ۟۠وَمِنَ الَّيۡلِ فَسَبِّحۡهُ وَاِدۡبَارَ النُّجُوۡمِ

اور رات کے بعض اوقات میں بھی اور ستاروں کے غروب ہونے کے بعد بھی اس کی تنزیہ کیا کرو

Tafseer of 52:49