وَالصّٰٓفّٰتِ صَفًّا ۟ۙوَالصّٰٓفّٰتِ صَفًّا
قسم ان کی کہ باقاعدہ صف باندھیں (ف۲)
— خزائن العرفان
Tafseer of 37:1
(ف 2) اس آیت میں اللہ تبارک و تعالٰی نے قَسم یاد فرمائی چند گروہوں کی یا تو مراد اس سے ملائکہ کے گروہ ہیں جو نمازیوں کی طرح صف بستہ ہو کر اس کے حکم کے منتظر رہتے ہیں یا عُلَماءِ دین کے گروہ جو تہجّد اور تمام نمازوں میں صفیں باندھ کر مصروفِ عبادت رہتے ہیں یا غازیوں کے گروہ جو راہِ خدا میں صفیں باندھ کر دشمنانِ حق کے مقابل ہوتے ہیں ۔ (مدارک)