كٓهٰیٰعٓصٓ ۟۫ۚكٓهٰيٰـعٓـصٓ
کہیٰعص
ذِكْرُ رَحْمَتِ رَبِّكَ عَبْدَهٗ زَكَرِیَّا ۟ۖۚذِكۡرُ رَحۡمَتِ رَبِّكَ عَـبۡدَهٗ زَكَرِيَّا
یہ مذکور ہے تیرے رب کی اس رحمت کا جو اس نے اپنے بندہ زکریا پر کی
— خزائن العرفان
اِذْ نَادٰی رَبَّهٗ نِدَآءً خَفِیًّا ۟اِذۡ نَادٰى رَبَّهٗ نِدَآءً خَفِيًّا
جب اُس نے اپنے رب کو آہستہ پکارا (ف۲)
— خزائن العرفان
Tafseer of 19:1–3
(ف 2) کیونکہ اخفاء ریا سے دور اور اخلاص سے معمور ہوتا ہے نیز یہ بھی فائدہ تھا کہ پیرانہ سالی کی عمر میں جب کہ سن شریف پچھتّر یا اسّی برس کا تھا اولاد کا طلب کرنا احتمال رکھتا تھا کہ عوام اس پر ملامت کریں اس لئے بھی اس دعا کا اخفاء مناسب تھا ۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ ضعفِ پیری کے باعث حضرت کی آواز بھی ضعیف ہو گئی تھی ۔ (مدارک ، خازن)