الٓرٰ ۫— كِتٰبٌ اُحْكِمَتْ اٰیٰتُهٗ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِنْ لَّدُنْ حَكِیْمٍ خَبِیْرٍ ۟ۙالٓرٰ ۚكِتٰبٌ اُحۡكِمَتۡ اٰيٰـتُهٗ ثُمَّ فُصِّلَتۡ مِنۡ لَّدُنۡ حَكِيۡمٍ خَبِيۡرٍۙ
یہ ایک کتاب ہے جس کی آیتیں حکمت بھری ہیں (ف۲) پھر تفصیل کی گئیں (ف۳) حکمت والے خبردار کی طرف سے
— خزائن العرفان
اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّا اللّٰهَ ؕ— اِنَّنِیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ وَّبَشِیْرٌ ۟ۙاَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّا اللّٰهَ ؕ اِنَّنِىۡ لَـكُمۡ مِّنۡهُ نَذِيۡرٌ وَّبَشِيۡرٌ
کہ بندگی نہ کرو مگر اللّٰہ کی بےشک میں تمہارے لیے اس کی طرف سے ڈر اور خوشی سنانے والا ہوں
— خزائن العرفان
Tafseer of 11:1–2
(ف 2) جیسا کہ دوسری آیت میں ارشاد ہوا '' تِلْکَ اٰیٰتُ الْکِتٰبِ الْحَکِیْمِ'' ۔ بعض مفسِّرین نے فرمایا کہ'' اُحکِمَتْ'' کے معنی یہ ہیں کہ ان کی نظم مُحکَم و اُستُوار کی گئی اس صورت میں معنی یہ ہوں گے کہ اس میں نَقص و خلل راہ نہیں پا سکتا وہ بِنائے مُحکَم ہے ۔ حضرت ابنِ عباس رضی اللّٰہ عنہما نے فرمایا کہ کوئی کتاب ان کی ناسخ نہیں جیسا کہ یہ دوسری کتابوں اور شریعتوں کی ناسخ ہیں ۔
(ف 3) اور سورت سورت اور آیت آیت جدا جدا ذکر کی گئیں یا علیٰحدہ علیٰحدہ نازِل ہوئیں یا عقائد و احکام و مواعظ و قَصَص اور غیبی خبریں ان میں بہ تفصیل بیان فرمائی گئیں ۔