وَیْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِ ۟ۙوَيۡلٌ لِّـكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِ
خرابی ہے اس کے لیے جو لوگوں کے منہ پر عیب کرے پیٹھ پیچھے بدی کرے (ف۲)
— خزائن العرفان
١لَّذِیْ جَمَعَ مَالًا وَّعَدَّدَهٗ ۟ۙاۨلَّذِىۡ جَمَعَ مَالًا وَّعَدَّدَهٗ
جس نے مال جوڑا اور گن گن کر رکھا
— خزائن العرفان
Tafseer of 104:1–2
(ف 2) یہ آیتیں ان کفّار کے حق میں نازل ہوئیں جو سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اور آپ کے اصحاب پر زبانِ طعن کھولتے تھے اور ان حضرات کی غیبت کرتے تھے مثل اخنس بن شریق واُمیّہ بن خلف اور ولید بن مغیرہ وغیرہم کے ۔ اور حکم ہر غیبت کرنے والے کے لئے عام ہے ۔