83. Surah Al-Mutaffifin

المطففينDefrauding · 36 ayahsکشف الرحمٰن

Ayah 83:1

وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَۙ Open ayah 83:1 in the Quran reader

بڑی خرابی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کی۔

(1) بڑی خرابی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کی۔
Ayah 83:2

الَّذِیْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَى النَّاسِ یَسْتَوْفُوْنَ٘ۖ Open ayah 83:2 in the Quran reader

کہ جب لوگوں سے پیمانہ کو پوری پوری بھر کرلیں۔

(2) کہ جب لوگوں سے پیمانہ ناپ کرلیں تو پیمانہ کو پوری طرح بھر کرلیں۔
Ayah 83:3

وَ اِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّ زَنُوْهُمْ یُخْسِرُوْنَؕ Open ayah 83:3 in the Quran reader

اور جب لوگوں کو پیمانہ سے ناپ کردیں یا تول کردی تو کم کردیں۔

(3) اور جب لوگوں کو پیمانے سے ماپ کردیں یا تول کردیں تو کم کردیں یا گھٹا کردیں - اگرچہ پوری طرح پیمانہ بھر لینا کوئی مذموم اور قابل اعتراف بات نہیں ہے مگر یہاں اس کا ذکر کرنا کم دینے کی مذمت کو موکد کرنا اور کم دینے کی برائی کی تاکید کرنا ہے۔ اگر لینے میں بھی بےپروائی اور رعایت کرتے تو شاید معاملہ برابر سرابر سمجھ لیا جاتا کہ نہ پورا دیتے ہیں نہ پورا لیتے ہیں لیکن اگر کوئی اپنا حق تو پورا لے اور دوسرے کو کم دے تو یہ امر بہت قابل مذمت ہے اور چونکہ اصل مقصد کم دینے کی مذمت کرتا ہے اس لئے کیل اور وزن دونوں کا ذکر کیا کہ ماپ میں بھی کمی کرتے ہیں اور تول میں بھی کم دیتے ہیں اور چونکہ پورا لینا عیب نہیں۔ اس لئے یستوفون میں صرف اکتیال کا ذکر فرمایا نیز اس لئے کہ اہل عرب میں کیل کا دستور زیادہ تھا جیسا کہ آج کل بھی حجاج کھجوریں کیل سے خریدتے ہیں لین دین کی چار صوررتیں ہوسکتی ہیں۔ 1 ۔ لینے اور دینے میں زیادتی کرے۔ 2 ۔ یہ کہ دونوں میں کمی کرے۔ 3 ۔ یہ کہ دیتے وقت کمی کرے اور لیتے وقت پورا لے۔ 4 ۔ یہ کہ لیتے وقت کم لے اور دیتے وقت پورا دے۔ ان چاروں صورتوں میں قرآن نے تیسری شکل کی مذمت کی ہے اور یہ واقعہ ہے کہ تیسری ہی شکل ونائت کی ہے اور انتہائی قابل مذمت ہے آگے اس گناہ پر تہدید مذکور ہے۔
Ayah 83:4

اَلَا یَظُنُّ اُولٰٓئِكَ اَنَّهُمْ مَّبْعُوْثُوْنَۙ Open ayah 83:4 in the Quran reader

کیا ان لوگوں کو اس کا یقین نہیں ہے کہ وہ اس دن دوبارہ زندہ کرکے اٹھائے جائیں گے۔

(4) کیا ان لوگوں کو اس کا یقین نہیں ہے کہ وہ اس دن دوبارہ زندہ کرکے اٹھائے جائیں گے۔
Ayah 83:5

لِیَوْمٍ عَظِیْمٍۙ Open ayah 83:5 in the Quran reader

جو دن بڑا سخت ہے۔

(5) جو دن بڑا سخت ہے۔
Ayah 83:6

یَّوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 83:6 in the Quran reader

جس دن تمام لوگ رب العالمین کے روبرو کھڑے ہوں گے۔

(6) جس دن تمام لوگ جملہ عالموں کے پروردگار کی بارگاہ میں کھڑے ہوں گے - یعنی یہ جو لوگوں کا حق مارتے ہیں اور کم تولتے ہیں اور ماپ میں کمی کرکے خریدار کو نقصان پہنچاتے ہیں تو ان لوگوں کو مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کا اس دن میں جو گوناگوں مشکلات کے باعث بڑا سخت ہوگا یقین نہیں ہے اگر یقین ہوتا اور یہ جانتے کہ ایک دن حساب کتاب ہونا ہے اور اس دن رب العالمین کی جناب میں تمام لوگ جواب دہی کے لئے کھڑے ہوں گے تو یہ لوگ ایسا نہ کرتے۔ بہرحال ! مدعا یہ ہے کہ اس دن کا یقین کرو وہ دن ضرور آنا ہے اور کم تولنے اور کم ماپنے سے توبہ کرو اورر اس گناہ کا آئندہ ارتکاب نہ کرو۔ آگے منکروں پر تہدید ہے۔
Ayah 83:7

كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِیْ سِجِّیْنٍؕ Open ayah 83:7 in the Quran reader

ہرگز ایسانہ کرو بیشک بدکار لوگوں ککا نامہ اعمال سجین یعنی تنگ و تاریک مقام میں رہے گا۔

(7) ہرگز ایسا نہیں بلکہ بدکرداروں کے تمام اعمال منضبط اور محفوظ ہیں بلا شبہ بدکرداروں کا نامہ اعمال سجین میں رہے گا۔ یعنی ایک تنگ و تاریک مقام میں جو کفار کی ارواح کا مقام ہے۔
Ayah 83:8

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سِجِّیْنٌؕ Open ayah 83:8 in the Quran reader

اور آپ کو کچھ معلوم ہے کہ وہ سجین میں رکھا ہوا نامہ عمل کیا چیز ہے۔

(8) اور آپ کو اے پیغمبر کچھ معلوم ہے کہ وہ سجین میں رکھا ہوا نامہ عمل کیا چیز ہے۔
Ayah 83:9

كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌؕ Open ayah 83:9 in the Quran reader

وہ ایک دفتر ہے صاف کھلا ہوا۔

(9) وہ ایک دفت رہے صاف لکھا ہوا ، حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یعنی ان کے نام وہاں داخل ہوتے ہیں مرکر وہیں پہنچیں گے۔ خلاصہ : یہ کہ سجین ایک دفتر ہے جس میں ہر دوزخی کا نام درج ہے بندوں کے عمل لکھنے والے فرشتے جن کا ذکر سورة انفطار میں گزر چکا ہے وہ ان فجار کے مرنے کے بعد ان میں سے ہر شخص کے اعمال کی فردیں بنا کر اس دفتر میں داخل کردیتے ہیں ہر فرد پر کوئی ایسی خاص علامت لگا دیتے ہیں جس کے دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ جس شخص کی یہ فرد ہے وہ دوزخی ہے۔ بعض احادیث سے معلوم ہے کہ یہی مقام ارواح کفار کا مستقر ہے قیامت تک یہ ارواح وہیں رہیں گی کفار کی ارواح کو نہ آسمان قبول کرتا ہے نہ طبقات ارضی پسند کرتے ہیں تو ساتویں زمین زمین کے نیچے ان کا مستقر رکھا گیا ہے اور بھی علمائے متقدمین کے کئی قول ہیں مگر ہم نے حضرت ابن عباس ؓ کا قول اختیار کرلیا جیسا کہ ہمارے بزرگوں نے عام طور سے اسی قول کو ترجیح دی ہے۔ واللہ اعلم حضرت حق جل مجدہ کی عادت اسی طرح جاری ہے کہ جب وہ جنت کا ذکر فرماتا ہے تو اس کی صفائی اور بلندی اور مقربین ملائکہ کی حضوری سے موصوف فرماتا ہے اسی طرح جب اشرار کا ذکر فرماتا ہے تو تسفل تاریکی اور تنگی اور حضور شیاطین سے موصوف فرماتا ہے پس سجین کو ایسا مقام سمجھنا چاہیے جو نہایت اسفل اور تاریک ہوا اور جہاں شیاطین کی حضوری ہو اور اشرار کے اعمال ناموں کی فردیں بنی ہوئی وہاں رکھی ہوں۔ رقم کے معنی لکھنے اور مہر لگانے کے ہیں یہاں دونوں باتیں ہوسکتی ہیں مرقوم مکتوب یا مختوم، ہم نے دونوں معنی ظاہر کردیئے ہیں۔ آگے جزا کا ذکر فرماتے ہیں۔
Ayah 83:10

وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَۙ Open ayah 83:10 in the Quran reader

اس مذکورہ دن میں جھٹلانے والوں کی بڑی خرابی ہوگی۔

(10) اس مذکورہ رن میں جھٹلانے والوں کی بڑی خرابی ہوگی۔
Ayah 83:11

الَّذِیْنَ یُكَذِّبُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِؕ Open ayah 83:11 in the Quran reader

جو روز جزا کی تکذیب کرتے ہیں۔

(11) جو روز جزا کی تکذیب کرتے ہیں - یعنی جو لوگ روز جزا کی تکذیب کرنیوالے ہیں اس جزا کے دن ان کے لئے بڑی خرابی اور تباہی ہوگی اوپر جس دن کا ذکر آیا تھا وہ یہی روز جزا جس کو فرمایا تھا۔ لیوم عظیم یوم یقوم الناس لرب العالمین اسی دن کو یہاں فرمایا کہ جو لوگ اس دن تکذیب کررہے ہیں جب وہ دن واقع ہوگا تو ان کے لئے بڑی خرابی ہوگی آگے تکذیب کرنے والوں کے اور اعمال مشومہ کا ذکر فرمایا۔
Ayah 83:12

وَ مَا یُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍۙ Open ayah 83:12 in the Quran reader

اور اس روز جز ا کو صرف وہی جھٹلاتا ہے جو حد سے بڑھ جانے والا ہے گناہگار ہے۔

(12) اور اس روز جزا کو تو صرف وہی شخص جھٹلاتا ہے جو حد سے بڑھ جانے والا گنہگار ہو - یعنی حدود عبدیت اور بندگی سے آگے نکل جانے والا سخت گنہگار۔
Ayah 83:13

اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَؕ Open ayah 83:13 in the Quran reader

جب اس کے روبرو ہماری آیتیں تلاوت کی جائیں تو کہنے لگے یہ اگلے لوگوں کی بےسروپا کہانیاں ہیں۔

(13) جب اس کے روبرو ہماری آیتیں تلاوت کی جائیں تو کہنے لگے یہ اگلے لوگوں کے بےسند اور بےشروپاکہانیاں ہیں۔ یعنی جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو یہ حد سے نکل جانیوالا گنہگار یوں کہتا ہے کہ یہ پرانے لوگوں کے بےسند قصے اور بےشروپاکہانیاں ہیں۔
Ayah 83:14

كَلَّا بَلْ١ٚ رَانَ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ Open ayah 83:14 in the Quran reader

ہرگز ایسا نہیں ہے بلکہ ان کے قلوب پر ان کے اعمال کا جو یہ کیا کرتے تھے زنگ بیٹھ گیا ہے۔

(14) ہرگزایسا نہیں بلکہ ان کے قلوب پر ان کی ان اعمال کا زنگ بیٹھ گیا ہے جو یہ کیا کرتے تھے - یعنی یہ بات نہیں کہ یہ قرآن بےسند اگلے لوگوں کی کہانیاں ہیں بلکہ ان بدبختوں نے جو گناہ کیے ہیں اور جو گناہ یہ کیا کرتے تھے اس نے زنگ کی صورت اختیار کرلی ہے۔ جیسا کہ حدیث میں آتا ہے کہ پہلے گناہ کرنے پر ایک سیاہ نقط قلب پر پیدا ہوجاتا ہے اگر گنہگار توبہ کرلے تو وہ دور ہوجاتا ہے نہیں تو بڑھتے بڑھتے تمام دل سیاہ ہوجاتا ہے اور شاید بدبختی اور مریض کی یہ ابتدائی حالت ہے یہی حالات ہیں جو بڑھتے بڑھتے قبر تک پہنچ جاتے ہیں ہم نے اس کو مریض کی ابتدائی حالت سے تعبیر کیا ہے اور کئی مرتبے اس پر کافی بحث کی ہے۔ یہاں اس کو رین فرمایا ہے گناہوں کا روحانی اثر یہ ہے کہ قلب سیاہ ہوجاتا ہے آگے اس کے مزید اثرات کا بیان ہے۔
Ayah 83:15

كَلَّاۤ اِنَّهُمْ عَنْ رَّبِّهِمْ یَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوْبُوْنَؕ Open ayah 83:15 in the Quran reader

نہیں نہیں یہ لوگ اس دن اپنے رب کے دیدار سے روک دیئے جائیں گے۔

(15) نہیں نہیں یہ لوگ اس دن اپنے پروردگار سے روک دیئے جائیں گے - یعنی یہ سیاہی رب العزت کے دیدار سے روکنے میں حجاب کا کام کرے گی اور حضرت حق تعالیٰ کے دیدار سے محروم کردیئے جائیں گے اور یہ اعمال بد کا زنگ میدان حشر میں بہت سی بھلائیاں اور نجات سے محروم کردے گا۔
Ayah 83:16

ثُمَّ اِنَّهُمْ لَصَالُوا الْجَحِیْمِؕ Open ayah 83:16 in the Quran reader

پھر یقینا یہ لوگ جہنم میں داخل ہوں گے۔

(16) پھر یقینا یہ لوگ جہنم میں داخل ہوں گے۔
Ayah 83:17

ثُمَّ یُقَالُ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَؕ Open ayah 83:17 in the Quran reader

پھر ان سے کہا جائے گا یہی وہ چیز ہے جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔

(17) پھران سے کا جائے گا یہی وہ چیز ہے جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے - یعنی دوزخ میں داخل ہوں گے اور داخل ہونے کے بعد کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جس کو تم دنیا میں جھٹلایا کرتے تھے آگے نیک بندوں کے نامہ اعمال کا ذکر ہے کیونکہ یہ قیامت کے منکر مومنین کے اجروثواب کے بھی منکر ہیں اس لئے ان کی جھڑکی دے کر فرماتے ہیں۔
Ayah 83:18

كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْاَبْرَارِ لَفِیْ عِلِّیِّیْنَؕ Open ayah 83:18 in the Quran reader

یہی نہیں بلکہ نیک لوگوں کا نامہ اعمال اعلیٰ ترین مقام میں رہے گا۔

(18) ہرگز یوں نہیں بلکہ نیک لوگوں کا نامہ اعمال علیین یعنی اعلیٰ ترین مقام رہے گا۔
Ayah 83:19

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا عِلِّیُّوْنَؕ Open ayah 83:19 in the Quran reader

اور آپ کو کچھ معلوم ہے کہ وہ اعلیٰ ترین مقام میں رکھا ہونا نامہ عمل کیا چیز ہے۔

(19) اور اے پیغمبر آپ کو کچھ معلوم ہے کہ وہ علییون کیا چیز ہے - یعنی وہ اعلیٰ ترین مقام میں رکھا ہوا نامہ اعمال کیا چیز ہے۔
Ayah 83:20

كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌۙ Open ayah 83:20 in the Quran reader

وہ ایک دفتر ہے صاف لکھا ہوا۔

(20) وہ ایک دفتر ہے صاف لکھا ہوا۔
Ayah 83:21

یَّشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُوْنَۙ Open ayah 83:21 in the Quran reader

خدا کے مقرب فرشتے اس کو دیکھتے رہتے ہیں۔

(21) مقرب بارگاہ فرشتے اس کو دیکھتے رہتے ہیں - یعنی جہاں نیک اور ابرار لوگوں کے نام درج ہیں اور ان کے اعمال کی فردیں اور مسلیں وہاں رہتی ہیں اس مقام کی عزت اور تفخیم کے لئے سوال کیا کہ اے پیغمبر آپ کیا جانتے ہیں کہ وہ مقام کیا ہے جس کو علییون کہتے ہیں پھر فرمایا وہ ایک دفتر ہے جہاں لکھا ہوا یا مہر کیا ہوا رجسٹر ہے اس دفتر اور رجسٹر کو مقرب فرشتے یا مقرب بندے خوش ہوکر دیکھتے ہیں اور ابرار کی ارواح کا مستقر بھی وہی ہے یا پہلے ارواح مومنین کو وہاں لے جاتے ہیں پھر اپنے اپنے ٹھکانے پر ان ارواح کو پہنچا دیا جاتا ہے اور ان ارواح کا تعلق اپنی اپنی قبروں سے بھی رہتا ہے ۔ خلاصہ : یہ کہ جس طرح سجین کے متعلق علماء کے کئی قول تھے اسی طرح علیین میں بھی کئی قول ہیں۔ حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ علیین چوتھے آسمان پر ایک جگہ ہے وہاں نیک لوگوں کی ارواح جمع ہوتی ہیں اور وہیں ملائکہ مقربین کراماً کاتبین سے ان ارواح کے روزنامچے کی کتاب لے کر اس دفتر میں داخل کرلیتے ہیں۔ حضرت قتادہ اور مقاتل کا قول ہے کہ وہ عرش کا داہنا پایہ ہے ضحاک کہتے ہیں وہ سدرۃ المنتہیٰ ہے بعض مفسرین کا قول ہے کہ وہ ساتویں آسمان پر کوئی مقام ہے۔ بہرحال کئی قول ہیں ابن کثیر نے حضرت کعب سے ایک روایت نقل کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ مقام ساتویں آسمان پر ہے مومن کی روح جب فرشتے لے کر جاتے ہیں اور ہر آسمان کے کچھ فرشتے اس روح کے ساتھ ہوجاتے ہیں ……یہاں تک کہ ساتویں آسمان پر اس روح کو لے کر پہنچتے ہیں اور اعلیٰ علیین میں اس کا نامہ اعمال تفویض کردیتے ہیں اور اسی کو مستقر ارواح کہتے ہیں مقربین ملائکہ اس نامہ عمل کی حفاظت کرتے ہیں۔ بعض نے کہا کہ مقربین سے حضرت اسرافیل مراد ہیں، بہرحال وہ فرشتے بہ نظر حفاظت یا بہ نظر شوق اس نامہ عمل کو دیکھتے رہتے ہیں (واللہ اعلم) وہ دفتر لکھا ہوا یا مہر کیا ہوا ہوتا ہے اور اس پر ایسی علامت لگا دی جاتی ہے جس سے دیکھنے والا یہ سمجھ لیتا ہے کہ یہ شخص جنتی ہے آگے ان ابرار کی دو اور نعمتوں کا ذکر ہے۔
Ayah 83:22

اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍۙ Open ayah 83:22 in the Quran reader

بیشک نیک لوگ بڑے آرام میں ہوں گے ۔

(22) بلا شبہ نیک لوگ بڑی آسائش و آرام میں ہوں گے۔
Ayah 83:23

عَلَى الْاَرَآئِكِ یَنْظُرُوْنَۙ Open ayah 83:23 in the Quran reader

مسہریوں پر بیٹھے نظارہ کررہے ہوں گے۔

(23) مسہریوں پر بیٹھے نظارہ کررہے ہوں گے - یعنی بہشت کے عجائب وغرائب کی سیر کرتے ہوں گے یا دیدار الٰہی کا نظارہ کرتے ہوں گے۔
Ayah 83:24

تَعْرِفُ فِیْ وُجُوْهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِیْمِۚ Open ayah 83:24 in the Quran reader

اے مخاطب تو ان کے چہروں میں نازونعم کی تروتازگی نمایاں پائے گا۔

(24) اے مخاطب تو ان کے چہروں میں نازونعم کی تروتازگی نمایاں پائے گا۔ یعنی جنت کے آرام اور آسائش کے آثار ان ابرار کے چہروں سے ظاہر ہونگے کہ دیکھتے ہی دیکھنے والا پہچان جائے گا کہ یہ انتہائی آرام میں زندگی بسر کررہے ہیں۔
Ayah 83:25

یُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِیْقٍ مَّخْتُوْمٍۙ Open ayah 83:25 in the Quran reader

ان کو شراب خالص پلائی جائے گی۔ جو سر بمہر ہوگی۔

(25) ان کو شراب خالص پلائی جائے گی جو سر بمہر ہوگی۔
Ayah 83:26

خِتٰمُهٗ مِسْكٌ١ؕ وَ فِیْ ذٰلِكَ فَلْیَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوْنَؕ Open ayah 83:26 in the Quran reader

اس کی مہر مشک کی ہوگی۔ اور رغبت کرنے والوں کو چاہیے کہ اس نفیس شراب کی خواہش کریں۔

(26) اس شراب کی مہر مشک کی ہوگی اور رغبت کرنے والوں کو چاہیے کہ اس نفیس شراب کی خواہش کریں - یعنی دنیا میں جس طرح لاکھ پر مہر لگائی جاتی ہے یہ مہر مشک پر جمائی جائیگی جس کو کھولتے تمام مجلس مشک کی خوشبو سے مہک جائیگی دنیا کی شراب اس لائق نہیں کہ اس کی جانب کوئی توجہ کی جائے۔ البتہ یہ شراب اس قابل ہے کہ اس شراب کی رغبت کی جائے اور پینے والے اس کی خواہش کریں۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں شراب کی نہریں ہیں ہر کسی کے گھر میں لیکن یہ شراب نادر ہے جو سر بمہررہتی ہے اور ان کی قدر کے موافق مہر جمتی ہے مشک پر ۔ اور یہ شراب اس لائق ہے کہ پینے والے اس کی خواہش اور رغبت کریں۔
Ayah 83:27

وَ مِزَاجُهٗ مِنْ تَسْنِیْمٍۙ Open ayah 83:27 in the Quran reader

اور اس شراب میں تسنیم کے پانی کی آمیزش ہوگی۔

(27) اور اس شراب میں تسنیم کے پانی کی آمیزش ہوگی۔
Ayah 83:28

عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَؕ Open ayah 83:28 in the Quran reader

یہ تسنیم ایک چشمہ ہے جس میں مقربین بارگاہ لوگ پئیں گے۔

(28) یہ تسنیم ایک چشمہ ہے جس میں سے مقربین بارگاہ لوگ پئیں گے - یعنی یہ چشمہ تسنیم جو مقربین کے پینے کے لئے ہے اس شراب میں تھوڑی سی طونی اس چشمہ تسنیم کی ہوگی عام قاعدہ ہے کہ شراب پانی یا سوڈا وغیرہ ملاکر پیتے ہیں لیکن اس شراب میں چشمہ تسنیم کی آمیزش ہوگی تسنیم کے چشمے کا پانی جنت کے تمام پانیوں سے اعلیٰ اور مزے میں برتر ہے اونچی جگہ سے اس کا پانی ٹپک ٹپک کر آتا ہے بعض علماء فرماتے ہیں اس کا منبع عرش کے نیچے ہے۔ تنافس حریصانہ رغبت کو کہتے ہیں یہاں حرص کا مطلب یہ ہے کہ یہاں وہ عمل بڑھ کر کرو جو ابرار کے درجہ تک پہنچادیں اور یہ شراب پینے کو ملے۔ بعض نے یوں کہا ہے کہ اس شراب میں مشک ملا ہوا ہوگا اس کا پینے والا جب ڈکار لے گا تو مشک کی خوشبو آئے گی۔ بہرحال ! سابقین اور مقربین تو تسنیم کا پنی براہ راست پئیں گے اور ابرار کے شراب میں چشمہ تسنیم کی ملونی ہوگی جس طرح یہاں شربت میں گلاب اور کیوڑہ وغیرہ کی ملونی ملاکر دیتے ہیں۔ اب آگے فریقین کے مجموعہ کا حال مذکور ہے یہاں تک فریقین کا ذکر علیحدہ علیحدہ فرمایا تھا۔ اب دنیا اور آخرت دونوں میں فریقین کا حال مذکور ہے۔
Ayah 83:29

اِنَّ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا كَانُوْا مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یَضْحَكُوْنَ٘ۖ Open ayah 83:29 in the Quran reader

بیشک جو لوگ مجرم ہیں وہ ایمان والوں پر ہنسا کرتے تھے۔

(29) بیشک جو لوگ مجرم یعنی کافر ہیں وہ دنیا میں ایمان والوں پر ہنسا کرتے تھے۔ یعنی ان کی تحقیر اور تذلیل کیا کرتے تھے۔
Ayah 83:30

وَ اِذَا مَرُّوْا بِهِمْ یَتَغَامَزُوْنَ٘ۖ Open ayah 83:30 in the Quran reader

اور جب مسلمان ان کافروں کے آگے سے گزرتے تھے تو یہ کافر ان پر آنکھوں سے آپس میں اشارے کیا کرتے تھے

(30) اور جب یہ مسلمان ان کافروں کے سامنے سے ہو کر گزرتے ہیں تو وہ کافر آپس میں اشا رہے کرتے ہیں - مطلب یہ ہے کہ فقرائے مسلمین جب رئوسائے قریش کے آگے سے گزرتے ہیں تو یہ کفار رئوساء آپس میں اشارے کرتے ہیں اور سینیاں مارتے ہیں یعنی پھبتیاں کستے ہیں کہ دیکھو یہ وہ بیوقوف لوگ ہیں جو دنیا کے عیش اور مزوں کو محض عاقبت کے تو ہم اور تخیل پر چھوڑ بیٹھتے ہیں۔ فقرائے مسلمین سے مراد شاید حضرت عمار، خباب بلال اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ ہیں، امراً کفار قریش سے مراد ابوجہل اور عاص بن وائل ہیں بہرحال ! کفار کی یہ عام ذہنیت تھی کہ مسلمانوں کو ذلیل سمجھ کر ان پر اشارے بازی کرتے تھے۔
Ayah 83:31

وَ اِذَا انْقَلَبُوْۤا اِلٰۤى اَهْلِهِمُ انْقَلَبُوْا فَكِهِیْنَ٘ۖ Open ayah 83:31 in the Quran reader

اور جب یہ کافر اپنے گھر والوں کی طرف لوٹتے تو وہاں بھی ان کا تذکر ہ کرکے مزہ لیتے تھے۔

(31) اور جب یہ کافر اپنے گھر والوں کی طرف لوٹتے۔ تو وہاں بھی ان مسلمانوں کا تذکرہ کے مزے لیتے تھے - یعنی ان مجرموں کا طریقہ دل آزاری صرف گلیوں اور بازاروں ہی میں نہ تھا بلکہ گھروں میں بھی فقرائے مسلمین کا تذکرہ کرکے مزے لیتے تھے اور دل لگیاں کرتے تھے مطلب یہ کہ دل آزاری کا یہ سلسلہ حاضر اور غائب دونوں حالتوں میں جاری تھا۔
Ayah 83:32

وَ اِذَا رَاَوْهُمْ قَالُوْۤا اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَضَآلُّوْنَۙ Open ayah 83:32 in the Quran reader

اور جب یہ کافر ان کو دیکھتے تو کہتے یہ لوگ یقینا گم کردہ راہ ہیں۔

(32) اور جب یہ کافران مسلمانوں کو دیکھتے تو کہتے ہیں یہ لوگ یقینا گم کردہ راہ ہیں - یعنی مسلمانوں کو گمراہ اور بےراہ کہتے تھے۔
Ayah 83:33

وَ مَاۤ اُرْسِلُوْا عَلَیْهِمْ حٰفِظِیْنَؕ Open ayah 83:33 in the Quran reader

حالانکہ ان کافروں کو مسلمانوں پر کوئی نگراں بنا کر نہیں بھیجا گیا ہے۔

(33) حالانکہ ان کافروں کو مسلمانوں پر کوئی نگراں اور نگہبان بنا کر نہیں بھیجا گیا ہے - یعنی یہ کافر بجائے اس کے کہ اپنی نجات کی فکر کرتے الٹا مسلمانوں کو گمراہ بتاتے اور ان کی دل آزاری کرتے، اہل حق سے استہزاء اور اپنے انجام سے غفلت اور بےفکری یہ دنیا میں ان غریب مسلمانوں کے ساتھ طریقہ کار تھا۔ اب آگے قیامت میں ان کے ساتھ ان جرائم کی پاداش میں جو کچھ ہوگا وہ مذکور ہے۔
Ayah 83:34

فَالْیَوْمَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنَ الْكُفَّارِ یَضْحَكُوْنَۙ Open ayah 83:34 in the Quran reader

سو آج کے دن مسلمان کافروں پر ہنسیں گے۔

(34) پس آج کے دن مسلمان کافروں پر ہنسیں گے۔
Ayah 83:35

عَلَى الْاَرَآئِكِ١ۙ یَنْظُرُوْنَؕ Open ayah 83:35 in the Quran reader

اور مسہریوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے۔

(35) اور مسہریوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے - یعنی آخرت میں مسلمان کافروں پر ہنس رہے ہوں گے مسہریوں یا جڑائو تختوں پر بیٹھے کفار کا حشر اور ان کی بدحالی کا تماشہ دیکھتے ہوں گے۔
Ayah 83:36

هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ۠ Open ayah 83:36 in the Quran reader

واقعی کافروں کو ان کے کئے کی خوب پاداش ملی۔

(36) واقعی کافروں کو ان کے کئے خوب پاداش اور بدلا ملا - یعنی جو کچھ کیا کرتی تھے کافروں نے اس کا خوب بدلا پایا۔ مسلمان آپس میں ایک دوسرے سے کہیں گے۔ ھل جوزی الکفار مایفعلونہ یالمومینن کہ جو کچھ کفار مسلمانوں کے ساتھ کیا کرتے تھے اس کا بدلہ انہوں نے پالیا ہے۔ تم تفسیر سو رہ المطففین