114. Surah An-Naas

الناسMankind · 6 ayahsجواھر القرآن

Ayahs 114:1–3

قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ Open ayah 114:1 in the Quran reader

تو کہہ2 میں پناہ میں آیا لوگوں کے رب کی

مَلِكِ النَّاسِۙ Open ayah 114:2 in the Quran reader

لوگوں کے بادشاہ کی

اِلٰهِ النَّاسِۙ Open ayah 114:3 in the Quran reader

لوگوں کے معبود کی

2:۔ ” قل اعوذ “ گذشتہ سورت میں جن چیزوں سے پناہ مانگنے کا حکم دیا گیا ان کے مقابلے میں شیطان چونکہ زیادہ ضرر رساں اور سب سے بڑا دشمن ہے اس لیے گذشتہ سورت میں اللہ تعالیٰ کی ایک صفت ذکر کی گئی۔ ” رب الفلق “ اور اس سورت میں تین صفتیں مذکور ہیں جن میں سے ہر صفت توحید کے ایک جداگانہ مرتبہ کو ظاہر کرتی ہے۔ ” رب الناس “ سب کو پیدا کرنے کے بعد ان کی درجہ بدرجہ تربیت کر کے ان کو حد کمال تک پہنچانے والا اور ہر مرتبہ تربیت میں ان کی ضروریات بہم پہنچانے والا۔ یہ توحید کا پہلا مرتبہ ہے۔ ” ملک الناس “ توحید کا دوسرا مرتبہ سب کا مالک اور بادشاہ۔ تخت سلطنت پر خود ہی مستوی ہے کسی کوئی اختیار سونپ نہیں رکھا۔ ” الہ الناس “ توحید کا تیسرا مرتبہ سب کا معبود اور کارساز، حاجات میں مصائب میں مافوق الاسباب غائبانہ دعاء اور پکار کے لائق صرف وہی ہے اور کوئی نہیں۔
Ayah 114:4

مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ١ۙ۬ الْخَنَّاسِ۪ۙ Open ayah 114:4 in the Quran reader

بدی سے3 اس کی جو پھسلائے اور چھپ جائے

3:۔ ” من شر الوسواس “ الوسواس اسم مصدر ہے، مراد شیطان ہے بطور مبالغہ۔ شیطان، انسان کا اس قدر دشمن ہے اور اس کے دل میں وسوسے ڈالنے میں اس قدر منہمک رہتا ہے گویا وہ سراپا وسوسہ ہے۔ الخناس، چھپ جانے والا اور پیچھے ہٹ جانے والا۔ چھپ کر انسان کو گمراہ کرتا اور اس کے دل میں وسوسے ڈالتا ہے۔ یا مطلب یہ ہے کہ کوئی بندہ اللہ کو یاد کرے تو شیطان پیچھے ہٹ جاتا ہے اور جب غافل ہوجائے تو قریب آجاتا ہے۔ اذا غفل الانسان وسوس لہ واذا ذکر العبد ربہ خنس (قرطبی ج 20 ص 262) ۔
Ayahs 114:5–6

الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِۙ Open ayah 114:5 in the Quran reader

وہ جو4 خیال ڈالتا ہے لوگوں کے دل میں

مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ۠ Open ayah 114:6 in the Quran reader

جنوں میں اور آدمیوں میں

4:۔ ” الذی یوسوس “ یہ ماقبل کی تفصیل ہے۔ وہ شیطان جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے اور برے خیالات ڈالتا ہے۔ ” من الجنۃ والناس “ یہ ” الذی یوسوس “ کا بیان ہے (روح) ۔ وسوسہ ڈالنے والا خواہ جن ہو خواہ انسان۔ جن چھپ کر وسوسہ ڈالتا ہے اور انسانی شیطان علانیہ سامنے آ کر دین اسلام اور توحید کے بارے میں لوگوں کے دلوں میں شکوک و شبہات پیدا کرتا ہے۔ واخر دعوانا ان الحمد للہ رب العالمین۔ والصلوۃ والسلام علی سید الرسل وخاتم النبیین وعلی الہ و اصحابہ اجمعین۔