104. Surah Al-Humaza

الهمزةThe Traducer · 9 ayahsجواھر القرآن

Ayah 104:1

وَیْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِۙ Open ayah 104:1 in the Quran reader

خرابی ہے2 ہر طعنہ دینے والے عیب چننے والے کی

2:۔ ” ویل “ ھمزۃ، غیبت کرنے والا اور پس پشت عیب جوئی کرنے والا۔ لمزۃ، منہ پر طعنہ دینے والا اور گالی گلوچ کرنے والا۔ یا ھمزۃ، منہ پر عیب جوئی کرنے والا اور لمزۃ، پس پشت عیب چینی کرنے والا اور چغلخور۔ وقال ابو العالیۃ والھسن و مجاھد وعطاء بن ابی رباح : الہمزۃ الذی یغتاب و یطعن فی وجہ الرج، واللمزۃ الذی یغتابہ من خلفہ اذا غاب (قرطبی ج 20 ص 181) ۔ حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں ان دونوں لفظوں سے مراد وہ لوگ ہیں جو چغلی کھائیں اور دوستوں کو آپ میں لڑائیں اور بےگناہوں پر تہمتیں اور عیب لگائین۔ ھم المشاءون بالنمیمۃ، المفسدون بین الاحبۃ، الباغون للبراء العیب (ابن جریر) ہلاکت ہے ہر اس شخص کے لیے جو لوگوں کی غیبت کرے، ان کی عیب جوئی میں لگا رہے، احباب و اقارب میں پھوٹ دالے اور بےگناہوں پر تہمت لگائے۔
Ayahs 104:2–3

اِ۟لَّذِیْ جَمَعَ مَالًا وَّ عَدَّدَهٗۙ Open ayah 104:2 in the Quran reader

جس نے3 سمیٹا مال اور گن گن کر رکھا

یَحْسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخْلَدَهٗۚ Open ayah 104:3 in the Quran reader

خیال کرتا ہے کہ اس کا مال سدا کو رہے گا اس کے ساتھ

3:۔ ” الذی جمع “ نیک کاموں کی تو اسے توفیق ملی نہیں، برے کاموں میں منہمک ہے اور دولت جمع کرنے اور اسے گن گن کر رکھنے کا بہت شوق ہے۔ دولت جمع کرتا ہے اور اسے نیک کاموں میں خرچ نہیں کرتا اور دولت دنیا کو سامان بنا کر رکھتا ہے۔ ” ایحسب ان مالہ اخلدہ “ ہمزہ استفہام مقدر ہے۔ ایحسب، کیا اس کا خیال ہے کہ یہ دولت اسے ہمیشہ رکھے گی اور اسے دائمی زندگی عطاء کرے گی ؟
Ayahs 104:4–5

كَلَّا لَیُنْۢبَذَنَّ فِی الْحُطَمَةِ٘ۖ Open ayah 104:4 in the Quran reader

کوئی نہیں4 وہ پھینکا جائے اس روندنے والی میں

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحُطَمَةُؕ Open ayah 104:5 in the Quran reader

اور تو کیا سمجھا کون ہے وہ روندنے والی

4:۔ ” کلا، ہرگز نہیں، یہ دولت اسے ہمیشہ نہ رکھے گی۔ دلیل سورة عصر میں گذر چکی ہے، زمانہ گواہ ہے کہ دولت جمع کرنے والے نہ رہے۔ ” للینذن فی الحطمۃ “ یہ تخویف اخروی ہے اسے ضرور بالضرور حطمہ (بھرکس نکال دینے والی آگ) میں ڈالا جائے گا۔ تمہیں کیا معلوم حطمہ کیا چیز ہے ؟
Ayahs 104:6–9

نَارُ اللّٰهِ الْمُوْقَدَةُۙ Open ayah 104:6 in the Quran reader

ایک آگ5 ہے اللہ کی سلگائی ہوئی

الَّتِیْ تَطَّلِعُ عَلَى الْاَفْئِدَةِؕ Open ayah 104:7 in the Quran reader

وہ جھانک لیتی ہے دل کو

اِنَّهَا عَلَیْهِمْ مُّؤْصَدَةٌۙ Open ayah 104:8 in the Quran reader

ان کو اس میں موند دیا

فِیْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ۠ Open ayah 104:9 in the Quran reader

لن بےلن بےستونوں میں

5:۔ ” نار اللہ “ آؤ میں تمہیں بتاؤ وہ اللہ تعالیٰ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے جو جلاتے جلاتے ان کے دلوں تک پہنچ جائیگی۔ انھا علیہم مؤصدۃ۔ ای مطبقۃ۔ ان کو لمبے لمبے ستونوں کے اندر گھیر کر اوپر سے آگ کو بند کردیا جائیگا تاکہ اس کی حرارت تیز رہے اور ضائع نہ ہو یا عمد سے وہ میخیں مراد ہیں جو ان تختوں میں لگائی جائیں گی۔ جن سے جہنم کا منہ بند کیا جائے گا۔ قال القشیری والمعظم علی ان العمد اوتاد الاطباق التی تطبق علی اھل النار۔ و تشد تلک الاطباق بالاوتاد حتی یرجع علیہم غمہا وحرھا، فلا یدخل علیہم (روح، قرطبی ج 20 ص 186) ۔ اللہم اجرنا منہا یا ارحم الراحمین ویا اکرم الاکرمین۔