97. Surah Al-Qadr
القدرThe Power, Fate · 5 ayahsبیان القرآن
اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةِ الْقَدْرِۚۖ Open ayah 97:1 in the Quran reader
بیشک قرآن کو ہم نے شب قدر میں اتارا ہے اور (شوق بڑھانے کے لیے فرماتے ہیں کہ) ۔
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا لَیْلَةُ الْقَدْرِؕ Open ayah 97:2 in the Quran reader
آپ کو کچھ معلوم ہے کہ شب قدر کیسی چیز ہے (آگے جواب ہے کہ) ۔
لَیْلَةُ الْقَدْرِ١ۙ۬ خَیْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍؕؔ Open ayah 97:3 in the Quran reader
شب قدر ہزار مہینے سے بہتر ہے (اور وہ شب قدر ایسی ہے کہ) ۔ (ف 6)
تَنَزَّلُ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ الرُّوْحُ فِیْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْ١ۚ مِنْ كُلِّ اَمْرٍۙۛ Open ayah 97:4 in the Quran reader
اس رات میں فرشتے اور روح القدس (یعنی جبرائیل (علیہ السلام) اپنے پروردگار کے حکم سے ہر امر خیر کو لے کر (زمین کی طرف) اترتے ہیں۔ (ف 7)
سَلٰمٌ١ۛ۫ هِیَ حَتّٰى مَطْلَعِ الْفَجْرِ۠ Open ayah 97:5 in the Quran reader
اور (وہ شب) سراپا سلام ہے وہ شب (صفت و برکت کے ساتھ) طلوع فجر تک رہتی ہے۔ (ف 8)